... loading ...
عیدالاضحی پر قصائیوں کی طرح سبزی فروشوں نے بھی من مانیاں شروع کردیں، جس کی وجہ سے کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات مطابق عیدالاضحی میں گوشت کے پکوانوں میں لازمی استعمال ہونے والے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی، ٹماٹر، لیموں، ہری مرچی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھ کر مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پریشان ہوگئے ۔ عید قرباں کے موقع پر سبزی فروشوں نے من مانیاں شروع کردیں، کراچی میں ٹماٹر جو گزشتہ ہفتے 75 سے 80 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے تھے ، اب 200 سے 250 روپے کلو تک بیچے جارہے ہیں۔اسی طرح عید کے موقع پر لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیموں کی قیمت 800 روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے ، جب کہ ہری مرچ کی قیمت 300 سے 400 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔ دیگر سبزوں کی طرح آلو کی قیمت بھی راتوں رات 100 روپے کلو سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ادرک، لہسن، دھنیا، کچا پپیتا اور دیگر سبزیاں بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہری مرچ 400 روپے کلو اور ادرک کی قیمت 800 روپے کلو تک جاپہنچی۔مہنگائی سے پریشان عوام سبزیوں کی قیمت میں اچانک اضافے پر شکوہ کرتے ہوئے دکھائی دیے ، جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں منڈی سے سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں، ایسے میں وہ سستی فروخت کرکے اپنا نقصان نہیں کرسکتے ۔
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہاں ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے گینگ آف تھری مافیا اپن...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جس کے بعد قرض پروگرام کی کڑی شرائط بھی سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی...
اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد شہید اور 2500سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو...
بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے تہوار جیوت پتریکا کی انجام دہی کے دوران صرف 2 دن میں 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث پانی چڑھا ہوا ہے۔یہ تہوار بہار س...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔تفصیلا...
ڈاکٹر شاہنواز کا جعلی مقابلے کا معاملہ، ڈی آئی جی میرپورخاص، دو ایس ایس پیز سمیت دیگر افراد پر سندھڑی تھانے پر مقدمہ درج، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی میرپورخاص تھانے کے حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ہل...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ججوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ان کے کمروں میں کیمرے لگائے جارہے ہیں ، حکومت اس طرح کی حرکت کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتی ہے، یہ فارم 47کی پیداوار ہے ان ک...
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی چیف جسٹس نے ایسا نہیں کیا جو پاکستان کا چیف جسٹس کررہا ہے قاضی فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر تندرست نہیں لگتا۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے...
اسرائیل کی لبنان پر جارحیت نہ رک سکی، بمباری میں 81 لبنانی شہری شہید ،223 زخمی ہوگئے۔اسرائیل کی لبنان پر بمباری سے شہدا کی تعداد 700ہوگئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے، اسرائیلی آرمی چیف نے لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دیدی، 5 لاکھ شہری جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور ہوگئ...
دس فیصد فری شپ قانون پر عمل درآمد میں ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے کراچی کے چھ نجی اسکولوں نے ڈائریکٹوریٹ کو فری شپ کا بوگس ڈیٹا جمع کرادیا ہے کراچی کے نجی اسکولوں نے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ سے ہیرا پھیری شروع کردی ڈائریکٹوریٹ نے اسکولوں کو غلط بیانی پ...
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ، الیکشن کمیشن ممبران کی آراء تقسیم ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق دو ممبران سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حامی جبکہ چیف الیکشن کمیشن سمیت تین ارکان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر قائم ہیں۔الیکشن کمیشن ساتویں اجلاس ...