... loading ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس سسٹم کے استعمال کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے علاوہ گورننس میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔ وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزارتوں اور محکموں کو ای آفس میں منتقل کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشاہدہ کیا کہ اس سسٹم سے قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے اور کاغذ کے کم استعمال سے ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، انہوں نے ای-آفس سسٹم کو آسان بنانے اور سیکیورٹی کا بھی حکم دیا۔انہوں نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے سے متعلق معاملات پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے شرکا کو ای آفس سسٹم پر ہونے والی پیشرفت، اس کے نفاذ اور اصلاحات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ اس نظام کی کامیابی کے جائزے کے لیے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوور ہالنگ کے علاوہ کارکردگی کے کلیدی اشاریے مرتب کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہاں ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے گینگ آف تھری مافیا اپن...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جس کے بعد قرض پروگرام کی کڑی شرائط بھی سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی...
اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد شہید اور 2500سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو...
بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے تہوار جیوت پتریکا کی انجام دہی کے دوران صرف 2 دن میں 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث پانی چڑھا ہوا ہے۔یہ تہوار بہار س...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔تفصیلا...
ڈاکٹر شاہنواز کا جعلی مقابلے کا معاملہ، ڈی آئی جی میرپورخاص، دو ایس ایس پیز سمیت دیگر افراد پر سندھڑی تھانے پر مقدمہ درج، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی میرپورخاص تھانے کے حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ہل...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ججوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ان کے کمروں میں کیمرے لگائے جارہے ہیں ، حکومت اس طرح کی حرکت کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتی ہے، یہ فارم 47کی پیداوار ہے ان ک...
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی چیف جسٹس نے ایسا نہیں کیا جو پاکستان کا چیف جسٹس کررہا ہے قاضی فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر تندرست نہیں لگتا۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے...
اسرائیل کی لبنان پر جارحیت نہ رک سکی، بمباری میں 81 لبنانی شہری شہید ،223 زخمی ہوگئے۔اسرائیل کی لبنان پر بمباری سے شہدا کی تعداد 700ہوگئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے، اسرائیلی آرمی چیف نے لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دیدی، 5 لاکھ شہری جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور ہوگئ...
دس فیصد فری شپ قانون پر عمل درآمد میں ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے کراچی کے چھ نجی اسکولوں نے ڈائریکٹوریٹ کو فری شپ کا بوگس ڈیٹا جمع کرادیا ہے کراچی کے نجی اسکولوں نے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ سے ہیرا پھیری شروع کردی ڈائریکٹوریٹ نے اسکولوں کو غلط بیانی پ...
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ، الیکشن کمیشن ممبران کی آراء تقسیم ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق دو ممبران سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حامی جبکہ چیف الیکشن کمیشن سمیت تین ارکان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر قائم ہیں۔الیکشن کمیشن ساتویں اجلاس ...