وجود

... loading ...

وجود

ناقابلِ تسخیر کاتاثر اورخدشات

جمعرات 13 جون 2024 ناقابلِ تسخیر کاتاثر اورخدشات

حمیداللہ بھٹی

اپنے دونوں ادوار میں ناقابلِ تسخیرکاتاثردیے رکھاحالیہ انتخاب سے قبل مینج کیے تمام ایگزٹ پول بھی مودی کے دعوے اب کی بار چار سوپار کی تصدیق کررہے تھے مگر سوشل میڈیا پر موجود غیرجانبدارحلقوںکا غیرمبہم لفظوں میں کہنا تھے حالات حکومت کی بجائے اپوزیشن کے لیے بہتر ہیں لیکن حکمران حلقہ اور ہمنوا میڈیا ایسے کسی خطرے کی پُرزور نفی کررہا تھا اسی لیے چارجون کے نتائج حکومتی حلقوں اور ہمنوا میڈیا کے لیے چونکانے کا باعث البتہ غیر جانبدار حلقوں کی توقعات کے عین مطابق ہیں خود راقم نے گزشتہ ماہ بائیس مئی کو بھارت میں تبدیلی کی ہموار ہوتی راہ کے عنوان سے اپنی تحریرمیںلکھ دیا تھا کہ تیرہ مئی کے چوتھے انتخابی مرحلے تک صورتحال اتنی بدل چکی ہے کہ چار سوپار کامودی دعویٰ کھوکھلا لگتا ہے اورحکمران جماعت کو غیرمتوقع نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ ہندوتوا کے فروغ کے باوجود کئی اقدامات سے مودی کی مقبولیت کودھچکالگاہے مثال کے طورپر مودی کے گزشتہ دونوں ادوار میں بھارتی معیشت نے تیز رفتار ترقی کی اِس دوران جی ڈی پی 8.5فیصدتک پہنچ گئی اسی بناپر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دنیا کی پانچویں معیشت بنانے کے بعد تیسرے دور میں ملک کو تیسری بڑی معیشت بنایاجائے گا مگر دولت کی منصفانہ تقسیم پرتوجہ نہ دی گئی جس سے امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی گئی حالانکہ ریاستی ڈھانچے کو قابو کرنے کے ساتھ میڈیا کی آزادی بھی سلب کر لی گئی تاکہ تنقید کا کوئی امکان نہ رہے لیکن مودی اور اُس کے حواری سوشل میڈیا کی طاقت اور اپروچ کادرست اندازہ لگانے سے قاصر رہے اور انتخابی نتائج سے قبل چار سوپارکا راگ الاپتے رہے اسی نظراندازہونے والے سوشل میڈیا نے مودی عزائم کو شکست دینے میں فیصلہ کُن کردار ادا کیا ہے اوراب مودی کے تیسری مدت کے قتدارکو کھوکھلا کہا جارہاہے رام مند ر کے افتتاح سے شروع ہونے والا انتخابی سفر ایودھیامیں شکست کی صورت میں ختم ہوگیا ہے حالانکہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانا اور پھر افتتاحی پوجا کی براہ راست نشریات سے بی جے پی کو یقین تھا کہ ہندواکثریت کا ووٹ مل جائے گا اسی لیے جیت کے بعدسیکولر آئین میں ترامیم کا اِرادہ ظاہر کیا جارہا تھا تاکہ ملک کو ہندوستان بنایا جا سکے مگر بھارت جو کہ ایک کثیر لسانی اور مزہبی ملک ہے میں ایسی کوئی کوشش اگر کرتاہے تو ملکی وحدت کاپارہ پارہ ہونا یقینی ہے اسی خیال اور سوچ پر اپوزیشن نے زوردار انتخابی مُہم چلائی اور عوام کو باور کرانے میں کامیاب رہی کہ مودی کواگر دوتہائی اکثریت ملتی ہے تویہ ملکی سالمیت کے لیے نقصان کا موجب ہو گی جس سے ہندواکثریتی ووٹر بی جے پی سے کسی حدتک بدظن ہوا۔
بھارت میں مسلمان ملک کی سب سے بڑی اقلیت ہیں جولوک سبھا کے سو حلقوں کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی طاقت رکھتے ہیں جنھیں بی جے پی نے ہمیشہ تقسیم کرنے اور خوفزدہ رکھنے کی کوشش کی گجرات کی طرح دہلی کے فسادات میں بھی ریاستی ڈھانچے نے نہ صرف بلوائیوں کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کی منصوبہ بندی پر عمل ہو بلکہ اپنے دفاع کی کوشش کرنے والے مظلوم مسلمانوں کو واقعات کا زمہ دار ثابت کرنے کی بھی پوری کوشش کی آسام میں طلاق کا مسلہ ہو یا اترپردیش میں گوشت بیچنے کا،احتجاج کی پاداش میں درجنوں مسلمان مار دیے گئے ملک کی سب سے بڑی اقلیت بُری طرح خوفزدہ ہوچکی ہے اوراپنے بچائو کے لیے بی جے پی کے مخالف اپوزیشن اتحادکی طرف متوجہ ہوئی ہے بظاہر حالیہ عام انتخابات میں اپوزیشن نے بھی مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں احتیاط کی اسی بناپر پورے ملک سے چوبیس مسلمان ہی لوک سبھا میں پہنچ سکے ہیں لیکن یہ نہیں بھولناچاہیے کہ تمام کامیاب مسلمانوں کا تعلق اپوزیشن سے ہے مگر بھارتی آبادی کے چودہ فیصد مسلمانوں کی لوک سبھا میں نمائندگی محض پانچ فیصد بھی نہیں رہی یہ حقیقت ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں مسلمانوں کاووٹ بی جے پی کے سواہر جماعت کوگیاجوانتخابی نتائج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا باعث بن گیا ایودھیا میں مسلمانوں کے ووٹ نے ہی رام مندر تک کے سفر کوشکست سے دورچار کیالیکن مودی اِس نفرت سے لا علم رہااوربددستورمسلمانوں کو گھس بیٹھیے اور بچے پیداکرنے والی مشین کہتا رہا اور احمقانہ حرکات و اظہارسے اپنی جماعت کو لے ڈوبا اب تو ایسی قیاس آرائیاں بھی گردش کرنے لگی ہیں کہ شاید ہی مودی تیسری مدت پوری کر سکیں بلکہ عین ممکن ہے جلد ہی امیت شاہ یا کسی اور معتمدخاص کو اپنی مسند سونپ کر اقتدارسے الگ ہو جائیں کیونکہ مودی کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا تاثرتو ختم ہو چکا حالیہ نتائج ایسی سرزنش ہیں جو مودی کو سیاسی انجام تک بھی لیجا سکتے ہیں۔
ایک دہائی تک ناقابلِ تسخیرہونے کاتاثر بنائے رکھنے والے مودی کے بارے اندازہ ہے کہ حالیہ اقتداربااختیارنہیں ہوگا اِس اندازے کی وجہ یہ ہے کہ بظاہر بی جے پی کو اقتدار مل گیا ہے اور یہ واحدبڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے مگرتیسری مدت کے لیے سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی لوک سبھاکے 543 کے ایوان میںسادہ اکثریت کے لیے 272نشستیں درکارہیں مگر یہ جماعت صرف240 تک محدود ہوچکی ہے حالانکہ پہلے دونوں ادوار میں کم ازکم سادہ اکثریت حاصل کرتی رہی ہے اب اتحادیوں کے رحم وکرم پر ہے ماضی میں جنتادل یونائیٹڈکے سربراہ نائیڈو کھلے عام مودی کو دہشت گرد کہتے رہے اسی بناپر خدشہ ہے کہ پنڈت جواہرلال نہرو کے بعدمودی تیسری بار وزیرِ اعظم کا منصب حاصل کرنے کا ریکارڈقائم کر چکے لیکن مستقبل تابناک نظر نہیں آتاخیر حاصل ہونے والااقتدار مضبوط یا دیرپا ثابت ہوتا ہے یا نہیں اِس کابہتر جواب تو وقت ہی دے سکتاہے بظاہرحالات اچھے نہیں مخدوش ہیںبی جے پی کی زیرِ قیادت اتحاد کی مجموعی طور پر 293 جبکہ کانگرس کی قیادت میں انتخابی میدان میں اُترنے والے اپوزیشن اتحاد انڈیا کی لوک سبھامیں 232 نشستیں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ مشاورت اور شراکتِ اقتدار پر یقین نہ رکھنے والے آمرمزاج مودی کب تک اتحادی حکومت قائم رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں کیونکہ اب کی بار ایک مضبوط اپوزیشن کمزور حکومت کے مدِ مقابل ہوگی۔
مودی کو حاصل ہونے والے اقتدار کو کھوکھلے قرار دینے کے ساتھ کچھ تجزیہ کار اُن کے طرز سیاست میں کسی حدتک تبدیلی کی قیاس آرائیاں کرتے ہیں کہ ممکن ہے نفرت پر مبنی بیانیہ ترک کردیں اورعام بھارتی ووٹرزکا دل جیتنے کے لیے کارکردگی دکھانے کی کوشش کر یں مگر اکثریت متفق ہے کہ انتخابی نتائج سے زخمی مودی مستقبل میں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں سنگھ پریوارجو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی قیادت میں عسکریت پسند ہندو تنظیموں کا مجموعہ ہے کمزور اقتدارسے فائدہ اُٹھاکر بھارت کو ہندوراشٹر بنانے کے لیے زیادہ سرگرمی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور اپنی کھوئی مقبولیت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مودی بھی اُن کا ساتھ دے سکتے ہیں جس سے نہ
صرف سیکولرازم اور جمہوریت کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گا بلکہ مسلمان مزید غیر محفوظ ہو جائیں گے خدشہ تویہ بھی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے بعد اقتدار کو مضبوط بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات بڑھانا بھی خارج ازمکان نہیں جس سے خطے میں امن و سلامتی کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
قانون کی حکمرانی کے تقاضے وجود پیر 13 جنوری 2025
قانون کی حکمرانی کے تقاضے

خوشحالی کی جھوٹی کہانی اور عوام وجود اتوار 12 جنوری 2025
خوشحالی کی جھوٹی کہانی اور عوام

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ایک اہم تصنیف وجود اتوار 12 جنوری 2025
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ایک اہم تصنیف

مریم نواز کا مصافحہ! وجود هفته 11 جنوری 2025
مریم نواز کا مصافحہ!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ وجود هفته 11 جنوری 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر