... loading ...
آئندہ بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیںگے ۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریباً 6 سو ارب روپے ریونیو متوقع ہے ۔ آئندہ مالی سال کے لیے فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے ۔ سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً ساڑھے 5سو ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے ۔ اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید 1 فیصد بڑھانے کا امکان ہے ۔ سیلز ٹیکس شرح بڑھنے سے تقریباً 100 ارب روپے اضافی ریونیو متوقع ہے ۔ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ جائے گی۔کمرشل درآمد کنندگان کے لیے درآمدی ڈیوٹیز کو ایک فیصد بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ کمرشل درآمد کنندگان پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے سے 50 ارب روپے کی اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ آئندہ بجٹ کے لیے تمام ٹیکس تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردی گئی ہیں۔ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے مہنگائی کی شرح بھی آئندہ مالی سال بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، جن میں رد و بدل ممکن ہے ۔ 7 سو ارب روپے مزید حاصل کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
یمن پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس اذہانوم بال بال بچ گئے ۔اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں ...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ ترجمان نے رچرڈ گرنیل کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے 2024 ایک...
قازقستان کے شہر اکتا میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 41افراد ہلاک اور31زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارال...
فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایئرفورس کی بمباری پر دکھ ہوا، اس طرح کی کارروائی سے انتشار پھیلے گا۔عمران خان کا یہ پیغام علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے ملکی معیشت کا بڑا سہارا اوورسیز پاکستانیوں...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی ہامی بھری ہے ۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
ضلع کرم میں 80روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، ابتر صورتحال کیخلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔پارا چنار میں پیش آنے والے واقعات پر گلگت بلتستان میں بھی مجلس وحدت المسلمین کا مختلف مقامات ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام اباد میں احتجاج کے معاملے پر سماعت ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور ک...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے ، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے ۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز میکس‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں حضرت عیسی علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجود ہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں۔بیرسٹر گوہر نے نامزد امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی۔انہوں نے مزید کہ...
ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار ملک کے دیگر حصوں تک پھیلنے لگا، پارا چنار چنار میں جاری دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار چنار سمیت احتجاج ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے ۔ پارا چنار چنار میں...