وجود

... loading ...

وجود

گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

هفته 18 مئی 2024 گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

21 مئی سے سندھ میں ہیٹ ویو ،23سے 27 مئی تک ہیٹ ویو شدت اختیار کرسکتا ہے
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیٹ ویو سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات کی ایڈوائزری
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی گئی ہے ،جس کے سبب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویو سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے ، ممکنہ ہیٹ ویو کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق 21 مئی سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ 23 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو شدت اختیار کرسکتا ہے ۔ایڈوائزری کے مطابق 21 سے 23 مئی کو دن کے وقت درجہ حرارت تقریبا 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،جبکہ 23 سے 27 مئی کے درمیان درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی تجاوز کرسکتا ہے ۔شہر میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، اور اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔جناح اسپتال میں 20 بستروں پر مشتمل ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں گرمی سے متاثرہ یومیہ 8 سے 10 مریض آرہے ہیں جن میں سے 4 سے 5 مریض تشویشناک حالت میں آرہے ہیں جبکہ 1 سے 2 مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے ۔سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات کے انچارج اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت نے کہا کہ سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے 8 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کردیا ہے ، جبکہ تشویشناک حالت میں آنے والے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے علیحدہ سے 10 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا گیا ہیجہاں ان کو ہیٹ اسٹروک کی شدید علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کو داخل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال میں یومیہ تقریبا 30 سے 35 مریض بخار،دل گھبرانے اور چکر آنے کی علامات کے ساتھ آرہے ہیں،گرمی سے امراض قلب میں مبتلا افراد اور بزرگ افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ہمارے وارڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ متحرک ہے ،جبکہ ان وارڈز میں ڈرپس،آئی وی اینٹی بایوٹکس اور آکسیجن سمیت ڈی ہائڈریشن کے ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ڈاکٹر لیاقت نے بتایا کہ زیادہ تر مریضوں کو طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے کے ساتھ ہی ڈسچارج کردیا جاتا ہے مگر کچھ مریضوں کو جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے سبب داخل کیا جارہا ہے ۔عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ اسپتال میں 8 بستروں پر مشتمل وارڈ بنایا گیا ہے جس میں اے سی،ٹھنڈا پانی،ڈرپس اور آکسیجن سمیت دیگر طبی سہولیات موجود ہیں،اسپتال میں یومیہ 10 سے 15 مریض ہیٹ ویو سے متاثر ہوکر آرہے ہیں،لیکن ان کو طبی امداد کے بعد ڈسچارچ کردیا جاتا ہے ۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا کہ ہیٹ ویو میں امراض قلب کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں،کیونکہ گرم موسم میں دل پر اضافی دبا ئوآتا ہے ،جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے ،ایسی صورتحال میں دل کے مریضوں کو زیادہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ۔طبی ماہرین نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اگر دل گھبرائے ،بخار محسوس ہو اور چکر یا متلی محسوس ہو تو فورا اسپتال آئیں۔
ہیٹ اسٹروک وارڈ

A15
خصوصی پروازیں


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر