... loading ...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس ہے ، ہمارے تمام ادارے ایک بند گلی میں چلے گئے ہیں، فوج میری ہے ، میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا۔شوکت محمود بسرا اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اتنا مینڈیٹ لینے کے بعد بھی قید میں ہیں، موجودہ پارلیمنٹ فارم 47 والی ہے ، اس کے پاس مینڈیٹ کم ہے ، اس وقت فارم 47 والی حکومت ہے ، یہ چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے ۔ عارف علوی نے کہا کہ میڈیا آزاد ہے تو لوگوں کو پتہ چل رہا ہے دنیا میں کیا ہورہا ہے ، غزہ میں سوشل میڈیا پر تصویروں سے پتا چلا کتنا ظلم ہو رہا ہے ، پاکستان واحد ملک ہے جس میں سوشل میڈیا کو بند کیا گیا، سوشل میڈیا عوام کے ہاتھ میں ہے جس سے افواہیں پھیلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے آنے والے وفد سے فائدہ ہوگا، پاکستان کو اس وقت سرماریہ کاری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پولیس نے ہر کسی کے گھر جا کر توڑ پھوڑ کی، ظلم ڈھائے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے ، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کے لیے کوشش کرتا رہوں گا، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث فتنہ الخوارج کے خاتمے تک ہم انہیں جہاں پائیں گے، وہیں ان کی سرکوبی کریں گے، جب تک اس فتنے کا اختتام نہ ہوجائے ۔غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی۔غیرملکی شہ پ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماع...
اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 6بچوں سمیت مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ ...
محکمہ تعلیم سندھ کی 36 خواتین اساتذہ کے گزشتہ 7 سے 10سال تک غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 36 غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم پہلے ہی بند کرچکا ہے۔ خواتین اساتذہ کو آخری موقع فراہم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار کیا جائے گا۔ خواتین اساتذہ جلد اپن...
سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین کی تعداد سے60فیصد سے زائد ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ 168 اراکین کے ایوان میں 500 ملازمین مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔ گریڈ 21 کے 3،گریڈ 20 کے 8، گریڈ 19 کے 11 اورگریڈ 18 کے 12افسران مختلف عہدوں پرتعینات گریڈ 17 کے 22 اور گریڈ 16 کے 19 اف...
وفاقی حکومت کاکفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد گذشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئیں نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی عائد کردی گئی وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیش...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مر جا?ں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا‘ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، یہ لوگ اب سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں کہ ا...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے، اِس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے نہ ہی فوج کسی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، نہ ہی طرف دار ہے۔معصوم شہریوں کو کیوں نشانہ بناتے ہو ، ہمت ہے تو آؤ! ہم سے مقابلہ کرو،بل...
یرغمالیوں کے اہل خانہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو درمیان سے ہٹا کر حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں غزہ کی ایک سرنگ سے جن 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اْن کے لواحقین نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں غزہ جنگ بندی...
تاجر ویلویشن ٹیبل ٹیکس ماننے کو تیارنہیں ہیں، کاروباری حضرات اور ایف بی آر کے درمیان تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع نے کہا کہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوئے، دونوں فری...
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ادارہ سب کا ہے صرف آرمی چیف کا نہیں، پور...