وجود

... loading ...

وجود

عیدمحکوماں ہجومِ مومنین

پیر 15 اپریل 2024 عیدمحکوماں ہجومِ مومنین

سمیع اللہ ملک
اس اجتماعی زندگی کے کچھ فطری تقاضے ایسے بھی ہیں جوکسی بھی معاشرے میں ایک خصوصیت بن کرسامنے آتے ہیں۔اس لئے ہرجگہ سماجی طورپرکچھ متعین دن تہواریاجشن کی حیثیت حاصل کرتے ہوئے مذہبی روایات میں شامل ہیں۔کچھ سماجی عوامل کاایک تاریخی تسلسل ہے جس کارشتہ انسانی فطرت سے ایساجڑاہواہے کہ معاشرے میں مشاہدے سے اس کی تصدیق ہورہی ہے چنانچہ آج موجودہ دورمیں کوئی بھی گروہ اورسماج اس سے مستثنیٰ نہیں ملے گا۔میرے آقاآنحضرتۖمدینہ منورہ تشریف لے گئے توآپ کے دریافت کرنے پرمعلوم ہواکہ برسوں سے جاری چندمخصوص ایام میں وہاں کے افراد لہوولعب کے مظاہرے میں شریک ہوتے ہیں۔ حضورۖنے مسلمانوں کوخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کے بدلے میں اللہ تعالی نے تمارے لئے دودن عیدالفطراورعیدالاضحی مقررکئے ہیں جوان سے کہیں بہتر ہیں۔آپۖنے صحابہ کرام کوہرسال ان عیدوں کواسلامی طریقے پرمناکرقیامت تک آنے والے امت مسلمہ کی مستقل رہنمائی فرمادی۔
بنیادی حیثیت اورعیدالفطرمیں نمازعیداورصدقہ فطرکوحاصل ہے مثلایہ کہ نمازعیدکااہتمام صبح ہی سے شروع ہوجاتاہے۔ طہارت اورلباس کی عمدگی کے ساتھ عطریات کے استعمال اورسویرے جلد ہی عید گاہ کارخ کرنا،راستے میں تکبیرکہتے ہوئے ایک راستے سے جانااورواپسی پردوسراراستہ استعمال کرناآپۖ کی سنت مبارکہ ہے۔نمازعیدشہرسے باہرایک ساتھ اداکی جاتی اورتمام اصحابہ وہاں حاضر ہوتے۔اس نمازسے قبل میں اذان،اقامت اورکوئی خطبہ بھی نہ ہوتاالبتہ نمازعیدسے فراغت کے بعدآپۖاورآپ کے بعد خلفائے ر اشدین خطبہ دیتے اورصدقہ فطرکے احکام وغیرہ سے لوگوں کوباخبر کرتے۔بعض مرتبہ آپ نے عورتوں کوان کی مجلس میں جاکرمستقل وعظ ونصیحت بھی فرمائی۔ صدقہ،فطر کے سلسلے میں صاحبِ حیثیت افرادکونمازِعید سے قبل اپنے اوراہل وعیال کی طرف سے صدقہ فطرمساکین کواداکرنے کاحکم بھی ارشادفرمایاتاکہ وہ بھی عیدکی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
اس تفصیل سے واضح ہوتاہے کہ عیدکے دوبنیادی عناصرہیں۔پہلاکریم رب کی بندگی کیلئے دوگانہ رکعت کوواجب قرار دیا گیا اور دوسرا غریبوں کی غمخواری اورخبرگیری کیلئے صدقہ فطر ادا کرنے کاحکم دیاگیا۔ان نکات پرغورکرنے سے معلوم ہواکہ عیدبے شک مسلم تہوارہے لیکن اس کی نوعیت وہ ہرگزنہیں جواغیارکے تہواروں کی ہے۔ان کااپنانقط نظرتویہ ہے کہ پورامعاشرہ اورہرفرداس دن آزادہے کہ جتنی بے اعتدالیاں اورخرافات میں بھی مبتلاہو،سب جائزہے۔آپ نے دیکھاہوگاکہ اس نظریے کو ماننے والے حضرات کس طرح تہواروں میں بدمست اچھلتے کودتے اورعقل وخرد سے بیگانہ یاایسے ہی اعمال وافعال میں مشغول رہنے کواپنایا،ایسے ہی اعمال وافعال میں مشغول رہنے کو اپناکمال سمجھتے ہیں جبکہ اسلام نے انسان کواس طرح کی مطلق العنان آزادی کبھی نہیں دی بلکہ اسلامی نظریہ ہرہرقدم پراطاعت فرماں برداری کاہے اوراس کیلئے اسلامی تعلیمات میں مکمل ہدایات موجود ہیں اورعیدکامعاملہ بھی اس سے مبرانہیں ہے۔چنانچہ انسانی مزاج کی رعایت کرتے ہوئے اسلام نے خصوصی دن متعین توکردیئے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ اجتماعیت اور اجتماعیت کے اظہار کو اچھا سمجھا گیا ہے لیکن اس کوعبادت سے ہم آہنگ کردیاگیاہے جس میں عجزوبندگی کابھرپور اظہارہے اورقوم کے بے کس اوربے سہارااشخاص کاتعاون بھی ہے۔عیدکے یہی وہ بنیادی عناصرہیں جنہوں نے اسلامی عیدکودوسرے تہواروں سے ممتازکردیاہے اوراس سے اسلام کایہ مزاج بھی ظاہر ہوکرسامنے آجاتاہے کہ بندگی کے تقاضوں کوپوراکرناہرحال میں مقدم ہے چاہے وہ خوشی کاموقع ہویارنج و غم کا،البتہ اسلام نے خدمت خلق اورقوم کے بے سہارا افرادکی رعایت کوبھی کارثواب قراردیاہے۔اسے بہت بڑے اجروثواب والاعمل بتایاگیاہے حتی کہ وہ مواقع جن میں عام لوگ صرف خرافات میں بدمستی کواصل موضوع سمجھتے ہیں،اسلام نے ان مواقع میں بھی ان چیزوں کواہمیت اوراولیت دی ہے۔
عیدکی ایک حیثیت انعام اورتحفہ کی بھی ہے،حسب توفیق جی بھرکرعبادتیں کیں۔دن بھراللہ کی رضا کیلئے بھوکے پیاسے اوردوسری تمام نفسانی خواہشات سے دوررہے اورایک دن یاہفتہ نہیں،پوراایک مہینہ اس حال میں گزارا۔پھرراتوں کوسب سے پہلے تراویح میں مشغول رہ کرنمازاورقرآن سننے کی سعادت حاصل کی،پھرحسب توفیق نوافل تسبیحات اور تہجد وغیرہ میں ان کاوقت مصروف رہا۔قرآن کی تلاوت سے گھراورمسجدوں کے دوردیوارگونجتے رہے۔مانگنے والوں نے ربِ کریم سے خیروسلامتی کی دعائیں مانگیں اوراس کے فضل وکرم اور بخشش ومغفرت کے حقدارقرارپائے،جنہیں اللہ نے توفیق دی انہوں نے اعتکاف کی فضیلت بھی حاصل کی۔صدقہ خیرات میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیاغرضیکہ خیراوربھلائی کے جتنے ذرائع تھے،ان سب میں پیش پیش رہے۔
عیدکادن انہیں عبادت گزاروں کادن اوررب کریم کی طرف سے آج ان کو انعام دیاجانے والاہے گویاحقیقی معنوں میں اصل عیدتوانہیں کی ہے جنہوں نے رمضان الکریم میں بندگی کے تقاضے پورے کئے اوران کے توسط سے دوسرے بھی اس خوشی میں شریک قرار پائے اورعیدکے منانے کاحق انہیں بھی عطاکردیاگیا۔ اس موقع پرایک بات بھی قابل توجہ ہے کہ عبادت اورنیکیاں جورمضان میں کی جاتی ہیں اورجس طرح مسجدمیں نمازیوں سے بھرجاتی ہیں۔لوگ خیراوربھلائی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں اورجس طرح زیادہ سے زیادہ عبادت گزاربندے بن کراپنا وقت گزارتے ہیں یہ صرف رمضان ہی کیلئینہیں تھابلکہ سال کے بقیہ دنوں کیلئے ایک تربیتی پروگرام ہوتاہے۔
لیکن ان زمینی حقائق سے کس طرح انکارکیاجاسکتاہے کہ چندبرس قبل تک عیدالفطرکے موقع پرمختلف احباب ایک دوسرے کوتہنیتی پیغامات بذریعہ عیدکارڈ ارسال کیاکرتے تھے اور ان دنوں اکثریت جدیددورکی ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے موبائل فونزکی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اندازمیں پیغامات ارسال اوروصول کررہے ہیں۔ یقیناقارئین کی مختصرتعدادان مغربی ممالک میں عید کارڈ کو اب بھی کرسمس کارڈکے مقابلے میں اپنے گھروں میں نمایاں جگہ دیکر بچوں کواپنے اس اسلامی تہوارسے متعارف کروانے کی کوشش ناتمام کرتی ہے حالانکہ مسلمان ان رسوم وقیودسے بالکل بے نیازہے۔وہ توبہت بے تکلف اورسادہ زندگی گزارنے کاعادی ہے۔ہرتہوارکے پس منظرمیں جوپیغام ہوتا ہے اس کونظر اندازکرکے ہم نے جس طرح مغربی ماحول کی نسبت سے اپنے ہرتہوارکوڈھال لیا ہے،چندمغربی رسوم کوکلمہ پڑھاکرتیزی سے ہم اپنے آپ کودھوکہ دے رہے ہیں اور اپنے آپ کواجتماعی ذمہ داریوں سے دورکررہے ہیں،یقینامستقبل کامؤرخ ہمیں اس سلسلے میں معاف نہیں کرے گا۔
عیدالفطرکے موقع پرعیدکارڈکااپنے احباب کے ساتھ تبادلہ پراٹھنے والی رقم کئی مفلس گھروں میں یقیناعیدکی خوشیاں لا سکتی ہے جواپنے عزیزوں کوکاغذی گلدستے پیش کرنے پراٹھ رہی ہے حالانکہ خطوط میں لکھے ہوئے الفاظ میں بھی خلوص ومحبت کی خوشبومحسوس کی جاسکتی ہے اورپھران کانٹوں بھری زندگی کوجوایک غلط نظامِ حکومت کے تحت گزارنی پڑرہی ہے۔ اس میں خلوص ومحبت اوروفاکے پھول یقینابڑی چیزہیں اوراس زندگی کی مسافت آدمی بتدریج طے کرکے جب کچھ شعور حاصل کرتاہے تواس کوآگہی ہوتی ہے کہ اس دنیامیں سکون دینے والی چیزوں میں مقیدزندگی کاشعوراوربے غرض مہرومحبت بڑی چیزہے ۔مقیدزندگی کاشعورانسان کوغم وآلام سے نجات دلاکراطمینان سے بھردیتاہے۔
آدمی خالی ڈھول کی مانندنہیں رہ جاتاکہ معمولی ٹھوکرسے واویلاکرنے لگے بلکہ ایک ٹھوس وجودبن جاتاہے جسے حوادث کی آندھیاں بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلاسکتیں اورمہرومحبت وہ قوت ہوتی ہے کہ جوصرف اپنے ہم مقصدساتھیوں کی رفاقت سے حاصل ہوتی ہے۔ساتھیوں کی باتیں،ان کے مصافحے،ان کے معانقے،ان کی محبت بھری گفتگوئیں،ان کی بے غرض دوستیاں اوربے لوث ملاقاتیں ان سب چیزوں کے درمیان آدمی اپنے آپ کوایک لشکرکے درمیان سمجھتاہے۔پرامن اورپرسکون عزیزدوست اس مختصرسی زندگی میں متاع بے بہاہے جبکہ اس ملک میں مشینی اندازمیں کام کرتے کرتے اعضااس قدربے جان ہوگئے ہیں کہ ہمیں صرف ایک کارڈمیں اس قدرجان معلوم ہوتی ہے کہ اس کوخودسے تواناسمجھ کراس کاسہارالینے پرمجبورہوگئے ہیں۔
ویسے توعیدکارڈماہِ رمضان کی جدائی کاپیغام لیکرآتاہے،اس جملے میں کسی تقویٰ کااظہارکرنامقصودہرگزنہیں،اس ماحول میں تواب ایسے ایسے اصحاب دیکھنے کومل رہے ہیں جن کے تقدس کی خودصاحب تقویٰ قسمیں کھاتے ہیں لیکن جب ان کوغورسے دیکھیں توان کی حیثیت کسی میلے میں بکنے والے رنگین غباروں سے زیادہ نہیں ہوتی جواوپرسے بڑے رنگیں اور خیروخوبی کے مدعی ہوتے ہیں لیکن اندرسے حرص وہوس کی متعفن ہوانکل رہی ہوتی ہے اورجب زندگی میں تندہوا کاجھونکاان کی قلعی کھول کررکھ دیتاہے توپھٹ کر ایک چھیچھڑے کی طرح ایک کونے میں جاگرتاہے اوربالآخرپاؤں میں مسل کرباہرکسی کوڑے کرکٹ یاگندگی کے ڈبے میں اس کو جگہ ملتی ہے۔اللہ ہرمسلمان کواس تقوی ٰسے محفوظ رکھے آمین! اور ایسے تقوے کی توفیق عطافرمائے جوہوائے نفس سے خالی ہو،جومظاہرنمودونمائش اورادعاسے پاک ہو،جس میں اتنی ہمت ہوکہ حق کی راستے میں مشکیں کسی جائیں اورالٹااونٹ سے باندھ کرمدینے کی گلیوں میں گھسیٹاجائے توبھی اٹھ کرصاف صاف یہی کہے کہ”لوگو!سن لومیں مالک بن انس ہوں،میں کہتاہوں کہ جبریہ طلاق شریعت میں واردنہیں ہوتی، جس میں اتنی ہمت ہوکہ جب اس پرکوڑوں کی بارش ہوتب بھی یہ بات کہے کہ اپنی بات منوانے کیلئے قرآن وحدیث سے کوئی دلیل لاؤ،جس میں اتناحوصلہ ہوکہ جیل میں موت قبول کرلے اورزنداں سے اس کاجنازہ نکلے(امام ابوحنیفہ)جس میں اتنی جرأت ہوکہ پھانسی کے تختہ پربھی مسکراتے ہوئے یہ کہہ کرچڑھ جائے کہ الٰہی تیرااحسان ہے کہ تونے مجھے شہادت کی موت نصیب فرمائی،نہ کہ چندمظاہرلباس وتراش کانام تقوی ٰرکھ کراس کااعلان کرکے تقویٰ وپرہیزگاری کا اشتہارپیش کیاجائے۔یہ طریقہ اب تک توچلاہے انشا اللہ کل نہ چلے گا۔
ایک صاحبِ نظرنے سچ کہاتھاکہ پہلے ایمان کواپنے اندرمستحکم کروپھراس پرعمل کرکے اورساری زندگی اطاعتِ رب میں دیکراپنے اسلام کاثبوت پیش کرو،ساری زندگی کالمحہ بہ لمحہ محاسبہ کرتے ہوئے چلو،کسی موڑپرٹھوکرنہ کھاتے اورہمہ تن اپنے فرائض ِ بندگی کوٹھیک ٹھیک ادا کرتے ہوئے تقویٰ پیداکرواورپھراپناسب کچھ اپنے مالک کی راہ میں لگا اور اس راہِ حق کے غباربن کراحسان کامقام حاصل کرو۔لیکن یہاںتوثابت ذرابھی اسلام نہیں لیکن لباس تقویٰ کازیبِ تن کیاہواہے۔منبررسول پرکھڑے ہوکرلوگوں کوسود(مارگیج)سے منع کیا جا رہا ہے لیکن خودبینک میں سودی اکاؤنٹ رکھ کر بینک سے صدفیصد قرض لیکرمکان خریداجارہاہے،کاروبارمیں وسعت کی جارہی ہے اورپوچھنے پر محاسبہ سے بچنے کیلئے مغرب یاامریکاکو”دارلحرب”کانام دیکرجان بخشی کابہانہ ڈھونڈاجارہاہے۔سودجسے قرآن میں بڑی صراحت کے ساتھ اللہ اوررسول کے خلاف کھلی جنگ قراردیاگیاہے،اسی کے سہارے اسلامی شعائرکامذاق اڑاکرداعی حق کاگراں بارفریضہ بھی سرانجام اداکیاجارہاہے۔
جس کارڈ یاپیغام سے عیدکی خوشی کاپیغام دینامقصودہوتاہے اسی کودیکھ کربچے حیراں وپریشاں ہیں کہ آخرہم مسلمانوں کی عیدایک دن کیوں نہیں منائی جاتی؟کیاوجہ ہے کہ چاندکچھ مسلمانوں کوسعودی عرب میں نظرآتاہے توکچھ مراکش کے بادلوں میں اس کوڈھونڈرہے ہوتے ہیں؟ہم ساراسال اپنی نمازوں کاتعین یہاں برطانوی محکمہ موسمیات کے بتائے ہوئے اوقات سے ترتیب دیتے ہیں لیکن چاندکے بارے میں ان کی سائنسی گواہی ماننے کوتیارنہیں؟عیدجواتفاق ومحبت کاپیغام لیکر آتی ہے آخراس کے نام پرکیوں دنگا فساد کیا جاتا ہے حالانکہ رمضان کاچاندطلوع ہوتے ہی اس گئی گزری مسلمان قوم کے اندربھی زندگی کی ایک لہردوڑجاتی ہے ۔ایک اضطراب،ایک احتیاط،ایک خداخوفی،ایک ذوقِ عبادت ابھر کرسامنے اس طرح آجاتاہے جس طرح صبح کی شمع سنبھالا دیتی ہے اورمحسوس ہونے لگتاہے کہ یہ قوم واقعی دوسری اقوام سے مختلف ہے۔
بس یہی ایک مہینہ ہے جب اس قوم کے اندرایک امتیازی نشان ابھرتاہے،ان کے دل خوف خداسے لبریزصدقہ وخیرات،غم گساری اور بھائی چارے کے علاوہ شب بیداری و عبادات میں مصروف نظرآتے ہیں لیکن اس مہینے کے آخری دن اور پھر ساراسال یہ شناخت کرنا مشکل ہے کہ یہ لوگ کس ملت سے تعلق رکھتے ہیں۔روزوں کی احتیاط میں نماز تراویح کیلئے مساجدمیں تل دھرنے کوجگہ نہیں ہوتی،سحری کی رونق،افطاری کی چہل پہل،یہ امتیازات اس قوم کودوسروں سے ممتازکر دیتے ہیں،یہی وہ برکات ہیں جواس مہنہ کو سال بھرمیں عزیزتر مہینہ بنادیتی ہیں،اب توانہی کے دم قدم سے کچھ نشانِ امتیاز قائم ہے لیکن جونہی مغرب اورغیرمسلموں کی نقالی کرکے عیدکارڈاورپیغامات ارسال کرتے ہیں تو گویا خود فراموشی کے بقیہ گیارہ مہینوں کاپیغام دیتے ہیں جواس متنازعہ دن کے بعدشروع ہونے والے ہیں۔اس لئے رمضان المبارک کی مفارقت اورآئندہ گیارہ مہینوں کی منافقت آنکھوں میں نم آلود غبارپیداکردیتی ہے۔اگرسچ پوچھیں توعیدکیاہے جسکے ہم مسلمان منتظرہیں؛
عیدآزاداں شکوہ ملک ودیں
عیدمحکوماں ہجومِ مومنین
شکوہ مومنین توبڑی چیزہے،شکوہ ملک ہی سے محروم ہیں۔شکوہ ملک جس چیزکانام ہے وہ ہرقسم کے خارجی وداخلی اثرات سے آزاد اور پاک ملکی پالیسی ہے۔داخلی اطمینان اور سرحدوں کی قوت وشوکت ہے،دوسرے ممالک میں عزت و منزلت کامقام ہے،قوموں کی برادری میں سربلندی ہے،افرادِ قوم کااطمینان معاشی ومعاشرتی خوشحالی ہے لیکن خوردبین لگاکربھی آپ کویہ اوصاف کسی مسلمان ممالک میں نہیں ملتے بلکہ مسلمان مملکتیں اپنے اندرکئی گروہوں میں بٹ کرایک دوسرے کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں اوراغیاراس بات پرخوش ہیں کہ ہزاروں میل دوربیٹھ کروہ ان پراس طرح حکومت کر رہے ہیں کہ 57مسلم ریاستوں میں جرأت نہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کواسرائیل کی بربریت سے بچاسکتے۔اگر دنیاوی دولت سے اللہ نے کچھ اسلامی ممالک کومالامال فرمایاہے توان کی دولت سے فائدہ بھی اغیار اٹھارہے ہیں،ان مسلمانوں کے خزائن اغیارکے تصرف میں ہیں اوراسی سرمائے سے مسلمان ممالک کواسلحہ تیارکرکے فروخت محض اس لئے کیاجاتاہے کہ اس کاتجربہ بھی تم دوسرے مسلمان ممالک کی آبادی پرکرو۔
پھرشکوہ دیں یہ ہے کہ اللہ جس کے حاکم ہونے کااقرارہمارے ہاں کلمہ پڑھ کرایک جاگیرداروسرمایہ دارسے ہاری ومزدور تک کرتاہے تاکہ اسی کاحکم اورقانون چلے اورجس کو آقا مانا ہے اس سے انحراف نہ ہو۔یہ عجیب مذاق ہے کہ ایک نمبردار ہے توگاؤں کاہرفرداسے تسلیم بھی کرے اوراس کے حقوق ِنمبرداری ادابھی کرے ،ایک شخص ضلع افسرہے توضلع بھر میں اس کی افسری کاڈنکابھی بجے اورکوئی شخص ملک کا سربراہ ہوتواس کاہرلفظ سرآنکھوں پرہواورجوخودکہتاہے کہ (اناالحکم اللہ)اسی کے حکم کی ذرہ بھرپرواہ نہ ہو۔ادھرہرطرف دین کے نشانات مٹ رہے ہوں ادھررقص وسرورکی مجالس سج رہی ہوں،گانابجاناکلچرکے نام پررواہو،پینے پلانے کی کھلی اجازت ہو،چوری چکاری ، بدعنوانی،رشوت خوری موجود ہو، رزقِ حلال کاحصول ناممکن کردیاہو،جوبچاکھچادین قوم میں صدیوں کے انحطاط کے باوجودباقی چلا آ رہا ہو اس کابھی صفایاکیاجارہاہو،قوم باربارپکارے کہ ہمیں دین کی حکمرانی اور اسلام کاقانون چاہئے،اسی کے خلاف ساری قوت اورطاقت استعمال ہورہی ہواوردین سے ہرقدم دورجارہاہو،برسوں کاسفرزندگی مکہ مدینہ کی سمت چھوڑکرکسی اورہی سمت کیاگیا ہوتووہاں شکوہ دین کہاں سے آئے گا،پھر جب نہ شکوہ ملک ہونہ شکوہ دین توپھرآزادبندہ مومن کہاں ملے گااوریہی وجہ ہے کہ عیدکادن ہجوم ِ مومنین کے سواکچھ نہیں،اس لئے عیدکی خوشی کااظہارایک کارڈیافون پرپیغامات کی ترسیل میں وقت ضائع کرنے کے سواکچھ نہیں۔
ہاں البتہ اگرعید کی حقیقی خوشیوں کاحصول چاہتے ہیں تویہ بہترین موقع ہے کہ غزہ اورکشمیری شہداکے وہ ہزاروں خاندان جواس وقت غربت اورفاقہ کشی کی حالت میں کسی سے بھی اپنایہ دکھ بیان نہیں کرسکتے اورغیرانسانی حقوق کی پابندیوں کے وجہ سے دوسرے ملک کے افرادبھی ان تک امدادپہنچانے سے قاصرہیں،آپ کی فوری توجہ کے مستحق ہیں۔ جلدی کیجیے کہیں دیرنہ ہوجائے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر