... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران لاہور، پشاور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا ، اسلام آباد میں تمام ریلیوں کی قیادت شیر افضل مروت نے کی، پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پریس کلب پہنچا، جس میں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔پولیس کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، غیر قانونی اجتماع کی صورت میں قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر مافیا کو مسلط کردیا گیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو خاندان نہیں مافیا ہیں، ان کا مقصد عوام کا پیسہ باہر بھیجنا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ 25 کروڑ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو خاندان پچھلے 50 سال سے ہمارے بچوں کے مستقبل پر حاوی ہیں، ناجائز ایم این اے پیدا کیے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،ان دو خاندانوں کا مل کر سب نے مقابلہ کرنا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے وسائل کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے پیسے چھین کر ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈال کر کھائے جارہے ہیں، جب تک بانی پاکستان تحریک انصاف باہر نہیں نکلیں گے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ہر احتجاج پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جاتا تھا، احتجاج پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملنے پر پیغام دیا گیا کہ جڑواں شہروں کے فیملیز نے باہر نکلنا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری سیاسی جنگ سے زیادہ باہر نکلنے کی جنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، بانی پی ٹی آئی قوم کی طرف دیکھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے معیار پر ابھی بھی عوام پورے نہیں نکل رہے۔پشاور میں پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی جلسہ رنگ روڈ کتوبر چوک پر ہوا۔جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلسے سے سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خطاب کیا۔سینیٹر فیص جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسوں کے بعد آج میرا یہ پہلا جلسہ ہے، آج کارکنان کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوش ہورہا ہوں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی ائی کو رہا کیا جائے، قائداعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی لیڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ہمارے لیڈرز اور کارکنان پابند سلاسل ہیں، ہم سب کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس بحال کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر ہمیں اعتماد ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کیاندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے، جلد تمام سازشیں بینقاب ہوں گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا شفاف ٹرائل ہونا چاہئے، سائفر پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نشستیں ہمیں واپس کی جائیں، ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، خیبرپختونخوا میں آج عوام کی حکومت ہے، ہم سب نے متحد ہوکرکرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے، ہم خیبرپختونخوا میں ترقی لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔لاہور میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا گیا۔لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ کو ایس پی کینٹ نے گرفتار کیا، احتجاج سے قبل پولیس نے لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا۔جبکہ سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے بعد محمود الرشید کے بیٹے حسن محمود کو بھی شادمان ٹاون سے حراست میں لے لیا گیا۔میاں محمود الرشید اور ان کے داماد اکرم عثمان پہلے ہی جیل میں ہیں، رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو بھی اچھرہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ہارون اکبر، میاں اکرم عثمان کے بھائی بھی ہیں۔لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ الیکشن دھاندلی پر احتجاج کے خلاف لبرٹی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔لبرٹی چوک میں 3 پولیس کی گاڑیاں،2 قیدی وینزاورپولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، اگرچہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کی دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی کا کوئی کارکن لبرٹی چوک نہیں پہنچ سکا۔بھکر میں عباس چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا۔ جہاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رفیق نیازی، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ظہیرعباس نقوی سمیت 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔شیخوپورہ سے لاہور احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے قافلوں کو پولیس نے سگیاں پل پر روک کر تین ارکان صوبائی اسمبلی بیرسٹر طیاب راشد سندھو، اویس عمر ورک اور سردار سرفراز ڈوگر کو کارکنوں سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔کراچی میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف مقاات احتجاج کیا گیا جو تقریبا چھ بجے بنا کسی گرفتاری کے اختتام پذیر ہوا۔سندھ کے شہر دادو میں بھی پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا۔ کارکنان نے موندر ناکے سے ریلی نکال کر ایس ایس پی موڑ پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم جالی مینڈیٹ کونہیں مانتے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے پنجاب کے مختلف مقامات پر دوپہر 2 بجے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل پنجاب کے ضلع لاہور کے جی پی او چوک، مال روڈ، جبکہ وزیرآباد کے علاقے لاہوری گیٹ، گجروانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ اڈا پر احتجاج کیا جائے گا۔وسطی پنجاب کے ضلاع فیصل آباد کے کلاک ٹاور، چنیوٹ کے پریس کلب، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پریس کلب، جھنگ کے پریس کلب، اوکاڑہ کے انصاف ہاس دیپالپور، لاری اڈا حویلیاں لکھا، ساہیوال کے پریس کلب، پاک پتن کے پریس کلب اور عارف والا پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا۔جبکہ شمالی پنجاب میں روالپنڈی کے خانہ پل سروس روڈ سے اسلام آباد کے پریس کلب تک احتجاج کی جائے گا، خوشاب میں الیکشن آفس جوہرآباد، رشید آباد چوک قائد آباد، جبکہ میانوالی میں میانوالی سٹی سرگودھا موڑ، ہارنولی وان باچران موڑ، بھکر میں پوسٹ آفس چوک، تلاگنگ میں تلاگنگ سٹی میں احتجاج کیا جائے گا۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...