... loading ...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔انٹرنیٹ سنسرشپ کی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم NetBlocks کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اس پر 72 گھنٹے سے زیادہ کی بندش عائد کر رکھی تھی، جو ملک کی اب تک کی سب سے طویل اور شدید ترین انٹرنیٹ بندش تھی۔اگرچہ پی ٹی اے نے اس پابندی کی کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی تھی، لیکن کچھ اکاؤنٹس مبینہ طور پر ایکس پر اس غیر رسمی پابندی کا تعلق ایک سینئر افسر کی جانب سے انتخابی بدانتظامی کے اعتراف سے جوڑتے ہیں۔ایکس پر اس پابندی نے سول سوسائٹی کے مختلف گروپوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جنہوں نے اسے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔سول سوسائٹی کے کارکنوں نے ملکی معیشت، خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر، جو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، پر اس پابندی کے اثرات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے پاکستان کو روزانہ تقریباً 53 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ایکس واحد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہے جسے پاکستان میں سنسر شپ کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ مہینوں کے دوران حکام نے قومی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقی معیارات جیسی وجوہات کو بنیادبناکر فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب، اور گوگل سمیت مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی کو روک چکے ہیں۔بہر حال بہت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اختلافی آوازوں کو خاموش کرنا اور ملک میں معلومات کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا ہے، جو کسی صورت جمہوری اقدار سے ہم آہنگ نہیں
ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی اے حکام کو اس طرح کے اقدامات سے قبل ملک کی ساکھ اور اس سے عام آدمی کے ساتھ ہی قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کو مد نظر رکھنا چاہئے،حکومت کو بھی عوامی تنقید کی راہ روکنے کیلئے اس طرح کے اوچھے حربے اختیار کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی اس قدر بہتر بنانی چاہئے کہ کسی طرح کی تنقید کی گنجائش نہ رہے اور کسی بھی حلقے سے ناجائز تنقید پر عوام کسی طوریقین نہ کریں۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...
انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک اور بالخصوص پشاور اور پختونخوا کے دیگر شہروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 2 درجن سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے نجات دلاکر انھیں کارآمد شہری بنانے کیلئے قائم کئے بحالی مراکز پر منتقل کئے جانے کی اط...