وجود

... loading ...

وجود

عورت کی حکمرانی پر ایک پرانی بحث اور مریم نواز!

جمعه 16 فروری 2024 عورت کی حکمرانی پر ایک پرانی بحث اور مریم نواز!

ماجرا/محمد طاہر

انتخابات 2024تمام ہوئے، مگر کہاں؟ نواز شریف کی خاندانی جماعت مسلم لیگ نون اصل نتائج میں بیس پچیس نشستیں لینے میں ہی کامیاب ہو سکی۔ نون لیگ کے پاس انتخابی اعداد وشمار 8 فروری کے نہیں، 9 فروری کے ”کمالات ”کے ہیں۔ نواز شریف رسوا کن حالات سے دوچار ہونے کے باوجود گوشہ گمنامی میں جانے کو تیار نہیں۔ مقتدر حلقوں نے عوام میں اپنے ”احترام” کو داؤ پر لگا کرجس طرح نوازشریف اور راندہ مخلوق کو جس نوع کی حمایت دی ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مگر وقت کے غیر معمولی بہاؤ نے غیر معمولی حمایت و معاونت کو بھی ایسے بہا دیا کہ نوازشریف اپنے بھائی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ میں یہ تاثر عام ہے کہ انتخابات سے پہلے ہی وزیراعظم شہباز شریف کو بنانے کا منصوبہ تھا۔ ہرگز نہیں۔ یہ منصوبہ نہیں شہباز شریف کی من پسند صحافیوں اور مخصوص حلقوں کے ساتھ ایک طرح کی لابنگ تھی۔ نون لیگ کے کمزور انتخابی نتائج نے شہباز شریف کے اس کھیل کو عریاں ہونے سے محفوظ رکھا۔ وقت کے جبر نے نواز شریف کو پیچھے ہو جانے پر مجبور کردیا۔ کیا سامنے کی بات نہیںکہ نون لیگ کاانتخابی نعرہ تھا: پاکستان کو نواز دو”؟ کیا دو روز پہلے اخبار ات کے فل سائز اشتہار میں سرخی یہ نہ تھی کہ ”نواز شریف وزیراعظم، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا”۔ مگر نواز شریف نے عوام کا فیصلہ سنا ،نہ وقت کی تنبیہ پر دھیان دیا۔ جلوت میں نشانۂ عبرت بننے سے بہتر ہے خلوت میںاللہ اللہ کیا جائے!! مگر نوازشریف اور شریف خاندان کا فیصلہ ہے کہ جلوت میںنشانۂ عبرت بننے تک باز نہ آیا جائے۔ میاں صاحب نے سیاست کو تاحال الوداع نہیں کہا۔ بس انگور کھٹے دیکھ کر شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کردیا۔ کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا جمع کرنے سے بھی کام نہ بن سکا اور طاقت ور حلقوں کی غیر معمولی حمایت و معاونت بھی راس نہ آسکی ، بمشکل تمام پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اصل نتائج میں محض 50سے 60 نشستیں پانے والی نون لیگ 9 فروری کے انتخابی ہیر پھیر سے اکثریتی جماعت کا دھوکا پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ اب وہاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز وزیراعلیٰ نامزد کر دی گئیں۔
” بھَلے ” یا ”بھُلائے گئے ”وقتوں میں نوازشریف نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے والی بے نظیر بھٹو کے متعلق یہ مذہبی سوال پیدا کر دیا تھا کہ کیا اسلام میں عورت کی حکمرانی جائز ہے؟وارثانِ منبر و محراب اور اصحاب ِجبہ ودستار سے اس پر فتوے دلائے گئے۔ کتابیں لکھوائی گئیں۔ مرحوم محمد صلاح الدین کی ایک کتاب ”عورت کی سربراہی آدم تا ایں دم” بھی اکثر اسی تناظر میں زیر بحث رہتی ہے، خوش گمانی یہی ہے کہ شہید نے یہ کتاب کسی کے کہنے پر نہ لکھی ہوگی۔ صلاح الدین صاحب کا موقف انتہائی شدت پر مبنی تھا یہاں تک کہ للہیت کے نشے میں رہنے والے عظیم مفکر مرحوم ڈاکٹر حمید اللہ کے ساتھ اُن کا تحریری تبادلۂ خیال بھی ہوا، جو حالت ِ اضطرار کے علاوہ آج کی دنیا کے مخصوص حالات میں اس طرح کی حکمرانی کے قائل تھے۔ محمد صلاح الدین مرحوم نے اُن کے موقف کی رعایت سے بھی عورت کی حکمرانی کی کوئی لذت کشید نہ کرنے دی۔ عورت کی حکمرانی کا سوال تو اب متعلق نہیںرہا کہ اب نمائندگی کی بحثیں عورت کی پزیرائی کے نقطہ نظر سے کی جاتی ہیں اور مغربی جمہوریتیں عورتوں کے شمولیتی کردار سے اپنی توقیر کے اعداد وشمار متعین کراتی ہیں۔ اب یہ ایک ذہنی پسماندگی کی دلیل بنتی ہے کہ عورت کی حکمرانی کے متعلق کوئی بحث چھیڑی جائے چنانچہ مریم نواز کی حکمرانی پر کوئی مذہبی سوال زیر بحث بھی نہیں ۔ مگر یہاں قانونِ قدرت کی ایک جھلک ضرور دیکھی جا سکتی ہے۔
نوازشریف نے اپنے عرصۂ سیاست میں دوسروں کے لیے جو جو بھی فتنے اُٹھائے اُس کی حشر سامانیاں اب اُن کی سیاست میں بھی ہنگامے اُٹھا رہی ہیں۔ غور کرنا چاہئے کہ کیا یہ سب اُن کی طرف کسی قانون ِ قدرت کے تحت پلٹایا جا رہا ہے۔ اُن کی دائیں بازو کی سیاست ختم ہوئی۔ اُنہوں نے بے نظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک کہا ۔ کشمیر کاز کے حوالے سے اُن پر الزامات عائد کیے گئے۔ یہ سب الزامات بعد ازاں نواز شریف پر بھی عائد ہوئے۔ ڈان لیکس کو تو ایک طرف رکھیں، اس سے پہلے اور بعد بھارتی اداکاراؤں سے لے کر سیاست دانوں تک اُن کی دوستیاں اور دلچسپیاں سامنے آئیں۔کم بارکر کی کتاب کا ذکر تو رہنے ہی دیجیے! اُن کے خاندان کو ایک روایتی گھرانے کے طور پر پیش کیا گیا۔اُن کے باوضو رہنے کے افسانے گھڑے گئے، یہاں تک کہ اُن کے گھر کے ہر فرد کا تاثر ایک روایتی مشرقی آداب کے حامل کے طور پر اُبھارا گیا۔ مگر یہ سب فریب ثابت ہوا ۔ جتنے اسکینڈلز اس خاندان کے سامنے آئے اُتنے تو لبرل سمیت مختلف الزامات کا شکار ہونے والے بھٹو خاندان کے بھی شمار نہیں کیے جاسکے۔ یہ خاندان جس طرح عوامی حقارت و نفرت کا نشانہ بن رہا ہے، اُس کا درست تجزیہ تاحال کسی بھی سطح پر نہیں ہو رہا۔ اس ضمن میں یہ اہم پہلو بھی نظرانداز ہو رہا ہے کہ اس خاندان کے خلاف عوامی نفرت سمیت جتنے بھی دیگر محرکات ہیں اُس کے پیچھے قانون قدرت کی ایک حرکت موجود ہے۔ افسوس اس آواز کو گوش مدہوش سننے کو تیار نہیں۔
ذرا 1988ء کے ماہ وسال کو یاد کیجیے!کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ وقت گھوم کر کہاں آ رکے گا؟،مقتدر حلقوں کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بے نظیر بھٹو 2 دسمبر 1988ء کو وزیراعظم بن گئیں۔ آئی جے آئی کے پلیٹ فارم اور اباجی میاں شریف کے پرتکلف ناشتوں سے نواز شریف اُبھارے جا رہے تھے۔ دائیں بازو کے کچھ سربرآوردہ صحافی جو آخری تجزیے میں راتب خور نکلے، میاں شریف کے دسترخوان کے لقموں سے نوازشریف کی چھوی بنانے لگے۔ تب وزیراعلیٰ نوازشریف تھے۔ دور دور تک کوئی امکان نہ تھا کہ شریف خاندان کی کوئی بیٹی سیاست میں آئے گی۔ مریم نواز کی تب عمر پندرہ برس تھی۔ وہ 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئی ۔تب سیاسی اُفق پر طلوع ہونے کو شہباز شریف مچل رہے تھے، مگر میاں شریف اُنہیں کاروبار پر لگائے رکھنا چاہتے تھے، کیونکہ وہ سیاسی کاروبار میں اصل سرمایہ کاری نواز شریف کو انوسٹ کرکے کرچکے تھے، تاجر سرمایہ لگا کر سرمایہ پانے کی امید رکھتا ہے۔ابا جی نوازشریف کے سرمائے کو تحفظ دینے اور اُبھارنے کے لیے جنرل جیلانی کے بیٹے کو ایک فیکٹری میں شیئر بھی دے چکے تھے۔ شہباز شریف نفع سمیٹنے پر مامور تھے۔ سارے کھیل کاروباری تھے۔ جنہیں نظریات کے میدان میں نفع نقصان کی نفسیات کے ساتھ اس طرح کھیلا جانا تھا کہ اس پر حق و باطل اور خیروشر کے مغالطے لگے رہیں۔ اس کھیل میں ابن خلدون سے لے کر ابن رشد تک ، سقراط سے لے کر برٹرینڈرسل تک جس کے ہاتھ جو دانشور، فلسفی لگا، نواز شریف کی سیاست کے اُتار چڑھاؤ اور الٹی سیدھی قلابازوں کے جواز کے طور پر کھپایا جاتا رہا۔ یہ وہ دور تھا جب نوازشریف کا پورا تکیہ دائیں بازو کے حریص دانشوروں کے ٹولے پر تھا۔ بائیں بازو کے اکا دکا دانشور جنہیں یہ اندازا ہو چکا تھا کہ بائیں بازو کی فکر کا فروغ بھی سرمائے کی حرکت پر منحصر ہے، نوازشریف کے گرد منڈلانے لگے۔ بازاری سیاست کے لیے مذہبی فکر کا استعمال کیا جانے لگا۔ کچھ لوگوں سے اب بھی خوش گمانی ہے۔ مگر اکثر و بیشتر کے لیے یہ محض ایک دھندا تھا۔شریف خاندان کی طرف سے تب بے نظیر بھٹو کے خلاف سب سے بڑا محاذ یہی گرم کیا گیا کہ اسلام میں عورت کی حکمرانی جائز نہیں۔ ایک نہیں تب متعدد کتابیں منظر عام پر آئیں۔ 1988 کے بعد کئی برس تک یہ مسئلہ پاکستانی سیاست میں زندہ رکھا گیا اور مذہبی ذہنوں کو اس حوالے سے مخصوص عصبیت کا اسیر رکھا گیا۔ جس کا براہِ راست فائدہ نواز شریف کے اقتدار کو پہنچتا رہا۔ یا للعجب کسی کو یاد نہیں رہا۔ اب اس مذہبی بحث کو بھی حالت ِ اضطرار کے چولہے پر جلنے دیجیے!کیونکہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہونگیں۔ اور پاکستان میں نوازشریف کے ہر اقدام کو جواز دینے سے زیادہ اضطراری حالت کیا ہوگی؟ انتخابات 2024
نے قانون قدرت کی ایک جھلک دکھائی ہے اور شریف خاندان کو اپنے بنائے گئے آئینوں میںاُن کے اپنے ہی چہرے دکھا ئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

بریک تھروکا امکان وجود جمعرات 21 نومبر 2024
بریک تھروکا امکان

انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی وجود بدھ 20 نومبر 2024
انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی

ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ وجود منگل 19 نومبر 2024
ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر