وجود

... loading ...

وجود

یوم یکجہتی کشمیر کے تقاضے!

بدھ 07 فروری 2024 یوم یکجہتی کشمیر کے تقاضے!

جاوید محمود
۔۔۔۔۔

پاکستان میں ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے ۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ کافی ہے تو اس کا جواب نفی میں ہے۔ بھارت کھلے عام اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے کشمیریوں کے حقوق کی کھلے عام پامالی کر رہا ہے۔ اس پر عالم اسلام سمیت تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جس نوعیت کی خاموشی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے۔ وہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ برائی کا خاتمہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑے تو کرو اگر تم اس کی صلاحیت نہیں رکھتے ہو تو اس ظلم اور برائی کے خلاف آواز اٹھاؤ جو کہ تمہارے ایمان کا دوسرا درجہ ہے۔ اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم اسے دل میں برا کہو جو کہ ایمان کا آخری درجہ ہے۔ دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کریں کہ ایمانی درجہ بندی میں ہم کہاں کھڑے ہیں؟
قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور ان کا یہ فرمان ہے کہ کوئی خوددار ملک اور قوم یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے کر دے۔ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک محتاط اندازے کے مطابق 94 ہزار 888 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ 1990 کے بعد بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں 70 ہزار 99 افراد دوران ِحراست شہید کیے گئے۔ اس عرصے میں ایک لاکھ 43ہزار 48 افراد کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ ایک لاکھ 596 رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیرات کو نذر آتش کیا گیا۔ لاپتہ شہریوں کے لواحقین نے ماضی میں کٹھ پتلی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ جسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے خواتین کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ اب تک 11 ہزار 36 خواتین کی عصمتوں کو پامال کیا گیا جولائی 2016 میں برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک کارروائی کے دوران شہادت کے بعد کشیدگی میں تحریک انتفادہ نے ایک نیا رخ اختیار کیااور لوگ قابض بھارتی سامراج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے بھارتی تسلط کے خلاف بھرپور رد عمل کا اظہار کیا جس نے کشمیر کی تحریک آزادی میں ایک نئی جان ڈال دی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں سینکڑوں لوگوں کو شہید کیا گیا اور 20 ہزار 873 افراد کو زخمی کیا گیا۔ اس عرصے میں بھارتی فوج نے نہتے نوجوانوں پر مہلک پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پیلٹ گنوں کے استعمال سے 8355 کشمیری نوجوان زخمی ہوئے جن میں 974 نوجوانوں کی دونوں انکھیں متاثر ہوئیں ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد18940افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان میں سے 818 کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں بند کیا گیا۔ 2017 میں قابض افواج اور مقبوضہ کشمیر کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی حکومت کے احکامات پر حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند قائدین اور سرگرم رہنماؤں کو تحقیقاتی ادارے میںمن گھڑت مقدمات کے تحت گرفتار کیااور وہ اس وقت نئی دہلی سمیت کئی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔یہ سب کچھ انہیں خاموش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاہم ایسے حربے کشمیریوں کو منزل سے دور نہیں کر سکتے۔ کشمیری عوام 1947 سے بالعموم اور نوے کی دہائی سے بالخصوص آزادی کے لیے قربانی دے رہے ہیں جو کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
بھارتی قابض افواج اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوںاور کالے قوانین کا نفاذ کرکے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا باعث بن رہی ہیں۔ بھارت کا یہ دعویٰ ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارتی فوج کا انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ بہتر ہے جبکہ اصل حقائق اس کے برعکس ہیں۔ کشمیر میں گزشتہ 28 برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد شہری شہید اور 10 ہزار لاکھ پتہ ہو چکے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد محض 4ہزار ہے کشمیر کی طول و عرض میں گزشتہ 28 برس کے دوران 500 سے زائد مزار شہداء برباد ہو چکے ہیں اور ہزاروں کشمیری گمنام قبروں میں آسودہ خاک ہیںجو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے کئی بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن کی ابھی تک تحقیقات نہیں ہوئی ۔21جنوری 1990 ء کو سری نگر کے علاقے گانو قدر میں بھارتی قابض افواج نے 52 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا ۔اس قتل عام کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ محض چار دن بعد 25 جنوری 1990 کو شمالی کشمیر کے ہندواڑا میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں ستر نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ابدی نیند سینلا دیا گیا۔اس وقت کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کے لواحقین ، حصول انصاف کے لیے بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ ما تحت عدالتوں بھارت کے انسانی حقوق کی قومی کمیشن اور مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن سے رجوع کر چکے ہیں۔لیکن آج تک لاپتا افراد کی گمشدیوں میں ملوث کسی بھی فوجی اہلکار کو سزا نہ دی گئی۔ مقبوضہ کشمیر کٹھ پتلی انتظامیہ اس بات سے پوری طرح آگاہ ہے کہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی صورت میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعات منظر عام پر آئیں گے، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 2003 میں طے پانے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر کے آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کی شہری آبادی کو بلا جوازفائرنگ کا نشانہ بناتا رہتا ہے ۔گزشتہ دو سال کے دوران ان علاقوں میں بڑی تعداد میں معصوم شہری بھارتی جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدہ تعلقات سے جنوبی ایشیا کا پورا خطہ متاثر ہوا ہے عالمی طاقتوں نے بھارت اور پاکستان کے مابین ماضی میں کشیدگی اور فوجی تصادم کو روکنے کے لیے ہر ممکن طریقے استعمال کیے لیکن اب تک کی خاموشی نے جنوبی ایشیا کے پورے خطے کو بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے حق خود ارادیت تسلیم کرنے کے بجائے اسے امن و امان اور اندرونی سلامتی کا مسئلہ قرار دے رہی ہے۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم مودی نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان اور کشمیر کے بارے میں سخت گیر پالیسی اختیار کر لی ہے، جو ایک منظم منصوبہ کا حصہ ہے ۔بھارت نے ماضی میں نائن الیون کے واقعات کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جس پالیسی کو اختیار کیا اس کی انتہائی منفی نتائج نے اس وقت بھی پورے خطے کے کو متاثر کر رکھا ہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی سے پورے خطے کا امن متاثر ہوا ہے۔ ان حالات میں پاکستان اپنے دفاع سے کسی بھی صورت غافل نہیں رہ سکتا۔ ہمیں یہ ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کافی نہیں، بالخصوص ان حالات میں کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری کوئی واضح پالیسی ہی نہیں ہے ۔کبھی امریکہ سے اُمیدیں وابستہ کر لی جاتی ہے تو کبھی اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے تاکہ کشمیریوں کی آزادی ٔ رائے سے ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کیا جا سکے۔ المیہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ کی منشا کے خلاف کام نہیں کرتا جبکہ او آئی سی کو کشمیر کے مسئلے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔اس غمگین صورتحال میں پاکستانیوں کو ہر محاذ پر کشمیریوں کی آواز بننا چاہیے اور انہیں یہ احساس دلانا ہوگا کہ وہ بالکل تنا نہیں ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ یہ نعرہ لگا رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ ہمیں انہیں یقین دلانا ہوگا کہ پاکستانی خون کا آخری قطرہ بہانے تک کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر