... loading ...
میرمرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹوجونیئر نے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں فریق بننے کا اعلان کردیا ہے ۔منگل کو کراچی میں میرمرتضی بھٹوقتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ میرا آج یہاں آنے کا مقصد انصاف کا حصول تھا، ہم یہ سمجھتے ہیں جو اس کیس میں نامزد تھے وہ ہی اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں، جو لوگ اس میں ملوث تھے انہیں تحائف اور ترقیاں دی گئیں جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ انہوں نے کام انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دادا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے باوجود ہم اپنے عدالتی نظام سے انصاف کی امید رکھتے ہیں ہم سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں بھی فریق بننے جارہے ہیں۔