... loading ...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پر کیسے پڑتا ہے، یہ سمجھنے کے لیے کوئی حقیقی معلومات کہیں پر بھی فراہم نہیں ہو رہیں۔ کمپنیوں کی جانب سے اخراجات اور قیمتوں کے درمیان فرق کے اعداد وشمار کتنے اصلی اور کتنے جعلی؟ یہ جانچنے کا معیار بھی کوئی نہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بجلی اور گیس فراہمی کے ادارے متعلقہ نگراں سرکاری اداروں کے ساتھ ایک منافع بخش تعلق قائم کر لیتے ہیں ا ور قیمتوں کے معاملے میں صارفین کا استحصال کرنے کا حصہ بن جاتے ہیں۔بجلی کی طرح گیس کے معاملے میں بھی عوام کے ساتھی یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سردیوں میں گیس کے بحران کا سلسلہ گزشتہ دو دہائیوں سے جوں کا توں ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک میں جب کوئی بحران پیدا ہوتا ہے تو اس کے مستقل حل کا راستہ ڈھونڈا جاتا ہے۔مگریہاں بحران کو برقرار رکھنے کی ایک خاص نفسیات ہے، اس سال یہ جیسے انتظام ہوا، اگلے سال بھی ویسے ہی چلا لیا جائے گا۔ یہ نفسیات اب ہر ادارے میں ہر سطح پر سرایت کر چکی ہے اور بحرانوں سے نمٹنے کی جستجو اور کوشش کے بجائے ”کام چلاؤ“ ذہنیت ہر جگہ کام کرنے لگی ہے۔ گیس کے مسئلے کا تعلق ہر گھرسے ہے۔ عام گھریلو صارفین کا معاملہ اس لیے زیادہ بھیانک ہے کیونکہ وہ اس مسئلے کا کوئی متبادل تلاش کرنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔ اب عام گھریلوصارفین کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو اُنہیں سردیوں میں گیس نہیں ملتی مگر دوسری طرف بھاری بل بھی اُنہیں تھما دیے جاتے ہیں۔مہنگائی میں اپنے زندگی کے بجھتے دیوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے عام گھریلو صارفین بجلی فراہمی کے اداروں کے ”ایسٹ انڈیائی کمپنی“ طرز کے استحصال سے بھی نہیں بچ پارہے اور سرکاری ادارے اُن کے ساتھ شریک جرم بن چکے ہیں، تو دوسری طرف گیس فراہم کرنے والے ادارے بھی اُسی انداز وتیور کو اختیا رکرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عام گھریلو صارفین اب گیس کے بلوں کے نئے امتحان سے دوچار کردیے گئے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ ایک طرف گیس کی قیمت میں دو سو فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ عوام کو وقفے وقفے سے جو گیس فراہم کی جارہی ہے وہ بھی انتہائی مشکلات سے دوچار رکھتی ہے۔ کم پریشر کے باعث گیزر چلتے ہیں اور نہ ہی اس گیس سے دیگر ضروریات وقت پر پوری کی جا سکتی ہے۔ گیس کی یہ بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کو اور گھریلو صارفین کے رویوں پر بھی بدترین اثرات ڈالنے کا موجب بن رہی ہے۔ اس دوران میں ایل پی جی سلنڈر کے متبادل حل بھی عوام کی استطاعت سے باہر ہو رہے ہیں۔ مہنگائی میں کوئی بھی اضافی خرچہ عام صارف کے لیے ایک بہت بڑا بوجھ بن جاتا ہے۔ پاکستان میں ایندھن کی ضروریات کا 31فیصد گیس سے پورا ہوتا ہے مگر یہ مقامی پیداوار گر کر 15 فیصد کی سطح پر آجانے سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کتنا بڑا فرق ہے جو گیس کی عدم فراہمی سے ہر سطح پر پیدا ہوتاہے۔
گیس بحران سے جڑا ایک دوسرا مسئلہ حکومت کی کارکردگی کا بھی ہے۔ کچھ برس قبل گیس کی یومیہ کل پیدوار 3.8 سے 4.2 ارب مکعب فٹ بتائی جاتی تھی، مگر تب بھی گیس کی طلب 6ارب مکعب فٹ تھی جو سردی کے ایام میں بڑھ کر 8ارب مکعب فٹ تک ہوجاتی تھی۔ یہ فاصلہ کم کرنے کے بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مگر حکومت کے طرف سے ہر روز یہ نیا دعویٰ بھی سامنے آ جاتا ہے کہ فلاں جگہ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ہر چند ماہ کے بعد اس طرح کے دعووں کے باوجود طلب اور رسد کا فریق ختم نہیں ہو رہا۔ جبکہ انتظامی بحران اور کرپشن کے باعث قیمتوں پر پڑنے والے فرق کا بوجھ اُن گھریلو صارفین اور عوام پر پڑتا ہے جن کے ذرائع آمدنی بڑھتی مہنگائی کے تناسب سے بڑھ بھی نہیں پاتے۔ عوام پر مہنگائی پوری طرح اثرانداز ہوتی ہے اور اُن کاعرصہ حیات تنگ سے تنگ ہوتا جارہا ہے۔ اُن کے پاس ایسے کوئی راستے نہیں ہوتے کہ وہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی طور پر اختیار کر سکیں۔ مگر دوسری طرف مرے کو مارے شاہ مدار کے بمصداق اُن پر بجلی اور گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ مسلسل لادا جا رہا ہے۔ حکومت کو سنجیدگی سے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہے کہ کس طرح عوام کو کم از کم بجلی اور گیس کے بلوں کے اضافی بوجھ سے نجات دلا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...
انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک اور بالخصوص پشاور اور پختونخوا کے دیگر شہروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 2 درجن سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے نجات دلاکر انھیں کارآمد شہری بنانے کیلئے قائم کئے بحالی مراکز پر منتقل کئے جانے کی اط...