وجود

... loading ...

وجود

اقبال اورپاکستان

جمعه 05 جنوری 2024 اقبال اورپاکستان

سمیع اللہ ملک

علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ :
”میں روزانہ صبح تلاوت قرآن کیاکرتاتھا……….میرے والد صاحب شیخ نورمحمد اکثرمیرے پاس سے گزرتے تھے۔ایک دن رک کر مجھے فرمانے لگے؟اقبال کسی دن تمہیں بتاؤں گاکہ قرآن کیسے پڑھتے ہیں؟اتناکہہ کروہ آگے بڑھ گئے اورمیں حیران بیٹھاسوچنے لگاکہ میں بھی توقرآن پڑھ رہاہوں۔کچھ دن بعدمیں اسی طرح تلاوت کررہاتھاکہ والدگرامی میرے پاس رکے،جب میں خاموش ہوا تومجھے کہنے لگے:جب قرآن پڑھوتویوں سمجھوجیسے یہ اللہ نے صرف تمہارے لیے بھیجاہے،اللہ پاک براہِ راست تمہیں خطاب کررہاہے اورتمہیں اپنی زبان سے احکامات دے رہاہے۔جب اس کیفیت کے ساتھ قرآن پڑھو گے کہ قرآن کامخاطب اللہ ہے تو پھرتمہیں اس کی لذت ملے گی اورفہم بھی حاصل ہوگا۔اقبال کہتے ہیں کہ اس دن کے بعد قرآن کی جولذت اورسرورمجھے ملاوہ اس سے پہلے نہیں ملاتھا۔
علامہ محمد اقبال (18771938)برصغیرکی ملت ِاسلامیہ کے سب سے عظیم مفکراورشاعرِاسلام ہیں۔انہوں نے انیسویں صدی عیسوی کے ربع آخرکے جس ماحول میں آنکھ کھولی ،اسلامی ممالک بہت حدتک استعماری قوتوں کے نخچیربن چکے تھے۔ ترکان عثمانی اپنی بقاکی جدوجہدمیں مصروفِ کارتھے مگربالآخروہ بھی جنگِ عظیم اول کے بعداپنی آزادی کوبرقرار نہ رکھ سکے اوریوں مسلم اتحادکی سیاسی زنجیر کی آخری کڑی بھی اپنے ضعف کے باعث ٹوٹ گئی۔
اگرعثمانیوں پرکوہِ غم ٹوٹاتوکیاغم ہے
کہ خونِ صدہزارانجم سے ہوتی ہے سحرپیدا
نواپیراہواے بلبل کہ ہوتیرے ترنم سے
کبوترکے تنِ نازک میں شاہین کاجگرپیدا
عالم اسلام وملتِ اسلامیہ کی اس صورت حال کی نزاکت کودیکھتے ہوئے جس مخصوص اسلوب اورتجزیے کے بعدراہِ عمل تجویزکی،اس کی تفصیلات اسرارِخودی (1915)اور رموزِ بے خودی(1918)میں نمایاں طورپردیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمانوں میں حریت،بیداری اورجہادکی فکرپیداکرنے کیلئے اپنے مخصوص اور منفرداندازمیں خودی اوربیخودی کے تصور کو پیش کیا۔احساسِ خودی کے ذریعہ وہ فردکومخاطب کرتے ہیں اوراس میں ایمان وعمل کی سرشاری پیداکرتے ہیں۔ تصورِ بیخودی میں وہ فردسے آگے بڑھ کرکتاب ملت بیضاکی شیرازہ بندی کرتے ہیں۔اسرارِخودی کی ابتداہی میں اقبال یوں گویاہیں:
ساقیابرخیزومے درجام کن
محوازدل کاوشِ ایام کن
می کنداندیشہ راہشیارتر
دیدہ بیداررابیدارتر
اعتبارکوہ بخشدکاہ را
قوت شیراں دہدروباہ را
خاک اواوجِ ثریامیدہد
قطرہ راپہنائے دریامیدبد
خامشی راشورشِ محشرکنند
پائے کبک ازخونِ بازاحمرکند
اے ساقی!اٹھ اورمیرے پیالے میں وہ شراب انڈیل دے جودل سے زمانے کی تکالیف کودورکردے۔ایسی شراب فکرمیں اورتیزی پیداکردیتی ہے اورجوآنکھ پہلے ہی بیدارہو، اس میں مزیدبیداری پیداکردیتی ہے۔یہ تنکوں کوپہاڑکاوقارعطاکرتی ہے اورلومڑی کوشیروں کی طاقت بخشتی ہے۔اس کی خاک کوثریاکی بلندی بخشتی ہے اورقطرے کوسمندرکی وسعت دیتی ہے۔یہ خاموشی کوقیامت کے شورمیں بدل دیتی ہے اورچکورکے پنجے کوبازسے لڑادیتی ہے۔
یوںاسرارِرموزکامطالعہ کریں تواس کامجموعی تاثرفردکوغلامانہ ذہنیت سے چھٹکارادلاکراس میں ایک نشہ جہادپیداکرنا ہے اوراسے عزم ویقین کی دولت سے مالامال کرناہے۔فکرِ اقبال کی اس عسکریت اورجہادی روح کایہ نتیجہ نکلاکہ جنگِ عظیم دوم کے بعدمسلمانوں نے غلامی کی زنجیروں کوتوڑڈالااورپھرمراکش سے ملائیشیاتک آزادی کی ایک لہرپیداہوگئی جس کیلئے اقبال نے بجاطورپریہ پیغام دیاتھا:
خدائے لم یزل کادست قدرت تو،زبان توہے
یقین پیداکراے غافل کہ مغلوب گماں توہے
پرے ہے چرخِ نیلی فام سے منزل مسلماں کی
ستارے جس کی گردِراہ ہوں،وہ کارواں توہے
یہ نکتہ سرگزشتِ ملتِ بیضا سے ہے پیدا
کہ اقوامِ زمینِ ایشیاکاپاسبان توہے
سبق پڑھ پھرصداقت کا،عدالت کا،شجاعت کا
لیاجائے گاتجھ سے کام دنیاکی امامت کا
علامہ اقبال کی شعری اورنثری تخلیقات کابالاستیعاب مطالعہ کریں تویہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے عروقِ مردہ میں تازہ خون کی گردش دیکھناچاہتے تھے۔انہوں نے قرآنِ مجیدکاجس گہرائی سے مطالعہ کیااورپیغمبرِاسلامۖسے جس محبت وعقیدت کاوالہانہ اظہارکیاہے،اس کے باعث وہ اس رمزسے آشناہوچکے تھے کہ مسلمان کی زندگی اعلاے کلمتہ الحق اورغلبہ دین کیلئے ہے جس کیلئے جِہادفی سبیل اللہ کاشعورناگزیرہے۔یہ جِہاداپنے اول قدم پردعوتی،علمی،لسانی،مالی اورقلمی نوعیت کاہے مگر اس کاایک پہلوجانی بھی ہے جس کامنتہٰی شہادت ہے۔آپۖ کی بعثت ونبوت کے ابتدائی تیرہ برس مکہ مکرمہ میں گزرے،ان برسوں میں جہادکی نوعیت دعوتی اورتبلیغی ہے اورجہادباللسان،جہادبالمال اورجہادبالنفس کی صورتیں سامنے آتی ہیں مگرجب ہجرت کے بعدآپ مدینہ تشریف لے جاتے ہیں توپھرفتنے کی سرکوبی اورنوزائیدہ اسلامی ریاست کے دفاع کیلئے مختلف قسم کے دفاعی، انتظامی،جنگی اورعسکری انتظامات بھی کیے۔اسلامی ریاست کے استحکام اوراعلاے کلم الحق کیلئے کی جانے والی جدوجہدخواہ اس کاتعلق کسی بھی پہلوسے ہو،جہادکہلائے گی۔ کیاتاریخِ عالم میں مسلمانوں کے علاوہ کوئی ایسی تہذیب موجودہے جس کے ہاں تعلیم وتدریس،تزکیہ نفس اورزیردستوں،غلاموں اورمحروموں کی مددکوبھی جہادقراردیا گیاہو۔ اسلام میں تلواراورتیر وتفنگ کا استعمال محض جوع الارض اورمالِ غنیمت حاصل کرنے کی غرض سے نہیں بلکہ ریاستی استحکام،دعوتی نظام اورامنِ عام کے برقراررکھنے کیلئے ہے۔اقبال کتاب وسنت کے گہرے اِدراک کے باعث جہادوقتال کی تمام ضرورتوں کوبخوبی سمجھتے تھے اور جس کیلئے وہ مسلمانوں کی الگ ایسی ریاست کاوجودضروری سمجھتے تھے جو”مدینہ ثانی ” کاپرتوہو۔علامہ اقبال نے ملتِ اسلامیہ کیلئے جوسب سے بڑاکارنامہ سرانجام دیاوہ اس کے ملی تشخص کی حفاظت اوراحساس کوبیدارکرنا ہے۔وہ ہندوؤں کی چال کو،جومتحدہ قومیت کی صورت میں پروان چڑھ رہی تھی،بھانپ گئے تھے،چنانچہ1908 میں وطنیت کے عنوان سے مشہورنظم میں وہ فرماتے ہیں:
اس عہدمیں مے اورہے جام اورہے
ساقی نے بناکی روش لطف وستم اور
تہذیب کے آذرنے ترشوائے صنم اور
مسلم نے بھی تعمیرکیااپناحرم اور
ان تازہ خداں میں بڑاسب سے وطن ہے
جوپیرہن اس کاہے وہ مذہب کاکفن ہے
(نظم وطنیت(وطن بحیثیت ایک سیاسی تصورکے)()صفحہ160بانگ درا)
وہ اپنے مشہورخطبہ الہ آبادمیں فرماتے ہیں:اسلام ہی وہ سب سے بڑاجزوِترکیبی تھاجس سے مسلمانانِ ہندکی تاریخ حیات متاثرہوئی۔اسلام ہی کی بدولت مسلمانوں کے سینے ان جذبات وعواطف سے معمورہوئے جن پر جماعتوں کی زندگی کادارومدارہے اورجن سے متفرق ومنتشرافرادبتدریج متحدہوکر ایک متمیزومعین قوم کی صورت اختیارکرتے ہیں اوران کے اندرایک مخصوص اخلاقی شعورپیدا ہو جاتا ہے۔حقیقت میں یہ کہنا مبالغہ نہیں کہ دنیابھرمیں شائدہندوستان ہی ایک ایساملک ہے جس میں اسلام کی وحدت خیزقوت کابہترین اظہارہواہے،اس لئے کہ اسلامی تمدن کے اندرایک مخصوص اخلاقی روح کارفرماہے۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں:لیکن آپ نے آل انڈیا مسلم لیگ کی صدارت کیلئے ایک ایسے شخص کومنتخب کیاہے جواس امرسے مایوس نہیں ہو گیاکہ اسلام اب بھی ایک زندہ قوت ہے جو ذہن انسانی کونسل ووطن کی قیودسے آزادکرسکتی ہے جس کاعقیدہ یہ ہے کہ مذہب کو فرداورریاست دونوں کی زندگی میں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔اسلام کی تقدیرخوداس کے ہاتھ میں ہے،اسے کسی دوسری تقدیرکے حوالے نہیں کیاجاسکتا…..یہ ایک زندہ اورعملی سوال ہے جس کے صحیح حل پراس امرکادارومدارہے کہ ہم لوگ آگے چل کرہندوستان میں ایک ممتازاورمتمیزتہذیب کے حامل ہوسکیں…..کیایہ ممکن ہے کہ ہم اسلام کوبطورایک اخلاقی نصب العین کے توبرقراررکھیں لیکن اس کے نظامِ سیاست کی بجائے ان قومی نظامات کواختیار کریں جن میں مذہب کی مداخلت کاکوئی امکان باقی نہیں رہتا؟
”میں نہیں کہتاکہ کوئی مسلمان ایک لمحے کیلئے بھی کسی ایسے نظامِ سیاست پرغورکرنے کیلئے آمادہ ہوگاجوکسی ایسے وطن یا قومی اصول پرہوجواسلام کے اصول اتحادکی نفی کرنے پرمبنی ہو ۔ یہ وہ مسئلہ ہے جوآج مسلمانانِ ہندکے سامنے ہے۔ مجھے یہ اعلان کرنے میں مطلق تامل نہیں کہ اگرفرقہ وارانہ امورکے ایک مستقل اورپائیدارتصفیہ کے ماتحت اس ملک میں مسلمانوں کوآزادانہ نشوونماکاحق حاصل ہے تووہ اپنے وطن کی آزادی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی نہیں دریغ کریں گے”۔”میری خواہش ہے کہ پنجاب،صوبہ سرحد،سندھ اور بلوچستان کوایک ہی ریاست میں ملادیاجائے،مجھے تویہ نظرآتاہے کہ اور نہیں توشمالی مغربی ہندوستان کے مسلمانوں کوبالآخرایک منظم ریاست قائم کرناپڑے گی”۔
”اگرہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اسلام بحیثیت ایک تمدنی قوت کے زندہ رہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک مخصوص علاقے میں اپنی مرکزیت قائم کرسکے”۔”اسلامی قانون کے طویل اورگہرے مطالعے کے بعدمیں نے یہ نتیجہ اخذکیاہے کہ اگراس نظامِ قانون کوعملی جامہ پہنایاجائے توکم ازکم ہرفردکے معاشی حقوق کاتحفظ ہوسکتاہے لیکن اس ملک میں شریعت اسلامی نظام کانفاذاوراس کی توسیع ایک آزادمسلم مملکت یاچندمملکتوں کے بغیرناممکن نہیں تودوسری طرف صرف خانہ جنگی ہے”۔”میری رائے میں اسلام کامستقبل بہت کچھ پنجاب کے کسانوں کی آزادی پرانحصارکرتاہے توپھرنوجوانوں کی حرارت کومذہب کی حرارت کے ساتھ مل جاناچاہئے تاکہ زندگی کی دمک بڑھے اورہماری آئندہ نسلوں کیلئے عمل کی ایک نئی دنیاپیدا ہو”۔ “ہندوستان میں مختلف اقوام اورمختلف مذاہب موجودہیں،اس کے ساتھ ہی اگرمسلمانوں کی معاشی پستی اوران کی بے حد مقروضیت(بالخصوص پنجاب میں)اوربعض صوبوں میں ان کی اکثریتوں کاخیال کرلیاجائے توآپ کی سمجھ میں آجائے گاکہ مسلمان جداگانہ انتخابات کیلئے کیوں مظطرب ہیں”۔وہ خطبہ ختم کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”ایک سبق جومیں نے تاریخِ اسلام کے مطالعے سے سیکھاہے،یہ ہے کہ صرف اسلام ہی تھاجس نے آڑے وقتوں میں مسلمانوں کی زندگی کوقائم رکھانہ کہ مسلمان،اگر آپ اپنی نگاہیں پھراسلام پرجمادیں اوراس کے زندگی بخش تخیل سے متاثرہوں توآپ کی منتشراورپراگندہ قوتیں ازسرِنوجمع ہوجائیں گی اورآپ کاوجودہلاکت وبربادی سے محفوظ ہوجائے گا”۔”میں صرف ہندوستان اور اسلام کی فلاح وبہبودکے خیال سے ایک منظم اسلامی ریاست کے قیام کامطالبہ کررہاہوں”۔”مسلم ہندوستان کیلئے ان مسائل کے حل کوممکن بنانے کی خاطرملک کی تقسیم
کے ذریعے سے بڑی مسلم اکثریت کے واسطے ایک یازیادہ مسلم مملکتوں کی فراہمی ضروری ہے۔کیاآپ یہ نہیں سمجھتے کہ اس قسم کے مطالبے کا وقت آگیاہے،جواہرلال نہروکی ملحداشتراکیت کاشائدیہی بہتر جواب ہے جوآپ دے سکتے ہیں”۔”پس یہ امرکسی طرح بھی نامناسب نہیں کہ مختلف ملتوں کے وجودکاخیال کئے بغیرہندوستان کے اندرایک اسلامی ہندوستان قائم کریں”۔
اجلاس منعقدلاہور21مارچ1931میں نیشلزم پران کاتبصرہ حرفِ آخرکی حیثیت رکھتاہے!
”میں نیشنلزم کے خلاف ہوں جیساکہ یورپ میں اس سے مفہوم لیاجاتاہے،اس لئے نہیں کہ اس تخیل کوہندوستان میں نشوونماپانے کی اجازت دے دی گئی تواس سے مسلمانوں کوکم مادی فائدہ پہنچے گا۔میں اس لئے اس کے خلاف ہوں کہ میں اس کے اندر ملحدانہ مادیت کے جراثیم دیکھتاہوں۔میرے خیال میںیہ جدیددورکی انسانیت کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے،حب الوطنی صحیح طورپرایک قدرتی نیکی ہے اور انسان کی اخلاقی زندگی میں وہ خاص درجہ رکھتی ہے تاہم جوچیزدراصل اہمیت رکھتی ہے وہ انسان کاعقیدہ ہے،اس کی تہذیب ہے، اس کی تاریخی روایات ہیں،یہی وہ چیزیں ہیں کہ جن کیلئے انسان کوزندہ رہناچاہئے اورجس کیلئے انسان کواپنی جان تک قربان کردینی چاہئے”۔
”ہمارامطمع نظربالکل صاف ہے اوروہ یہ ہے کہ آنے والے دستورمیں اسلام کیلئے ایسی پوزیشن حاصل کریں جواسے ملک میں اس کی قسمت کی تکمیل کے مواقع بہم پہنچائے۔اس مطمع نظرکی روشنی میں قوم کی ترقی کرنے والی قوتوں کاجگانے اوران قوتوں کوجواب تک خوابیدہ پڑی ہیں منظم کرنے کی ضرورت ہے۔زندگی کی روشنی دوسروں سے قرض نہیں لی جا سکتی،اسے خود اپنی روح کے اندرروشن کرنے کی ضرورت ہے”۔مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں”ملت بیضاپراک نظر”میں حضرت علامہ اقبال نے اپنے نقطہ نظرکی وضاحت اس طرح کی:
”مسلمانوں اوردنیاکی دوسری قوموں میں اصولی فرق یہ ہے کہ قومیت کااسلامی تصوردوسری اقوام کے تصورسے بالکل مختلف ہے،ہماری قومیت کااصل اصول نہ اشتراکِ زبان، نہ اشتراکِ وطن،نہ اشتراکِ اغراض اقتصادی ہے بلکہ ہم لوگ اس برادری میں جو جنابِ رسالتِ مآبۖ نے قائم فرمائی تھی،اس لئے شریک ہیں کہ مظاہرِکائنات کے متعلق ہم سب کے معتقدات کاسرچشمہ ایک ہے اورجوتاریخی روایات ہم سب کوترکہ میں پہنچی ہیں وہ بھی سب کیلئے یکساں ہیں۔اسلام تمام مادی قیودسے بیزاری ظاہرکرتا ہے ۔اسلام کی زندگی کاانحصارکسی خاص قوم کے خصائص مخصوصہ وشمائل پرمنحصرنہیں ہے،غر ض اسلام زمان ومکان کی قیودسے مبراہے”۔
”اسلام کی حقیقت ہمارے لئے یہی نہیں کہ وہ ایک مذہب ہے بلکہ اس سے بہت بڑھ کرہے۔اسلام میں قومیت کامفہوم خصوصیت کے ساتھ چھپاہواہے اورہماری زندگی کاتصور اس وقت تک ہمارے ذہن میں نہیں آسکتاجب تک کہ ہم اصولِ اسلام سے پوری طرح باخبرنہ ہوں،بالفاظِ دیگراسلامی تصورہماراوہ ابدی گھریاوطن ہے جس میں ہم اپنی زندگی بسر کرتے ہیں،جونسبت انگلستان کوانگریزوں اورجرمنی کوجرمنوں سے ہے،وہ اسلام کوہم مسلمانوں سے ہے،اسلامی اصول یاہماری مقدس روایات کی اصطلاح میں خداکی رسی جوں ہی ہمارے ہاتھ سے چھوٹی اورہماری جماعت کاشیرازہ بکھرگیا”۔ علامہ ہندوستان کے مسلمانوں کی نئی نسل کیلئے تعلیمی سہولتوں کے فقدان کاذکرکرتے ہوئے فرماتے ہیں:
”ہم کویہ سمجھ لیناچاہئے کہ اگرہماری قوم کے نوجوانوں کی تعلیمی اٹھان اسلامی نہیں ہے توہم اپنی قومیت کے پودے کواسلام کے آبِ
حیات سے نہیں سینچ رہے ہیں اوراپنی جماعت میں پکے مسلمانوں کااضافہ نہیں کررہے ہیں بلکہ ایسانیاگروہ پیداکررہے ہیں جوبوجہ کسی اکتنازی یااتحادی مرکزکے نہ ہونے کے اپنی شخصیت کوکسی دن کھوبیٹھے گااورگردوپیش کی ان قوموں سے کسی ایک قوم میں ضم ہوجائے گاجس میں اس کی بہ نسبت زیادہ قوت وجان ہوگی”۔آل پارٹیزمسلم کانفرنس کے فروری1931 کے اجلاس میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے فرمایا:”جس دین کے تم علمبردارہووہ فردکی قدروقیمت تسلیم کرتاہے اوراس کی تربیت کرتاہے تاکہ وہ دنیامیں کچھ خدااورانسان کی خدمت میں دے ڈالے،اس کے امکانات ابھی تک ختم نہیں ہوئے ہیں،وہ اب بھی ایسی نئی دنیاپیداکرسکتاہے جہاں انسان کامعاشرتی درجہ اس کی ذات،رنگ ،اس کے کمائے ہوئے ”ڈویڈنڈ”کی مقدارسے متعین نہ ہوتاہوبلکہ اس زندگی کے مطابق قائم کیاجاتاہو جسے وہ بسر کرتا ہے، جہاں غربامال داروں پرٹیکس عائدکرتے ہوں،جہاں انسانی سوسائٹی شکموں کی مساوات پرقائم نہ ہو بلکہ روحوں کی مساوات پرجہاں ایک اچھوت بادشاہ کی لڑکی سے شادی کرسکتاہو۔ان تمام اقتباسات سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ حضرت علامہ مسلمانوں کومذہب کی بنیاد پرایک علیحدہ قوم تصورکرتے تھے اوراسی بنیادپروہ ایک علیحدہ خطہ چاہتے تھے جسے وہ اسلامی ریاست کانام دیتے تھے۔کوئی ذی ہوش انسان اس بات سے انکارنہیں کرسکتاکہ یہ ساری جدوجہداسلام ہی کے نام پرتھی۔وہ ملتِ اسلامیہ کوان محدودحصوں میں قوم سمجھنے کیلئے تیارنہ تھے اوریہی چیزانہوں نے مسلمانوں کوسکھائی ،وہ فرماتے ہیں:
اپنی ملت پرقیاس،اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمیۖ
ان کی جمعیت کاہے ملک ونسب پرانحصار
قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعیت تری
(مذہب ص248بانگ درا)
اقبال جہاں جہادکادرس دیتاہے وہاں اس نے اجتہادکی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور خطے میں اقبال واحدشاعرہے جس نے صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ نیچی ذات کے ہندوؤں کیلئے بھی آوازاٹھائی ہے:
آہ شودرکیلئے ہندوستاں غم خانہ ہے
دردانسانی سے اس بستی کادل بیگانہ ہے
(نانک ص 239بانگ درا)
اس لئے آج چوراہے میں بیٹھاخودساختہ ٹی وی کادانشوریہ کہتاہے کہ اقبال رجعت پسندشاعرتھادراصل وہ اقبال کانام استعمال کرکے اپنے چھوٹے قدکونمایاں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستان اورقائد اعظم دونوں اقبال کی دریافت ہیں اس لئے جواقبال کونہیں مانتاوہ شوق سے پاکستان میں تورہے لیکن اسے پاکستانی کہلوانے کاکوئی حق نہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر