وجود

... loading ...

وجود

مفادات کانیامیدانِ جنگ........بحیرہ روم

پیر 01 جنوری 2024 مفادات کانیامیدانِ جنگ........بحیرہ روم

سمیع اللہ ملک
بحیرہ روم کامحلِ وقوع بھی خوب ہے۔یہ ایشیا،یورپ اورافریقاکاسنگم ہے۔ان میں سے ہربراعظم بحیرہ روم سے اس طورجڑاہواہے کہ اس سے ہٹ کر اہمیت گھٹ سی جاتی ہے۔ قدیم زمانوں ہی سے یہ سمندردنیاکی بڑی طاقتوں کے درمیان زورآزمائی کامرکزرہاہے۔ طاقت میں اضافے کیلئے بڑی ریاستیں اس خطے کواپنے حق میں بروئے کارلاتی رہی ہیں۔ غیرمعمولی اہمیت کے حامل محلِ وقوع نے بحیرہ روم کوایشیااوریورپ کے متعددممالک کیلئے سیاسی اورجغرافیائی اعتبارسے انتہائی اہم بنادیاہے اوراس حوالے سے خانہ جنگی اوراغیارکی بپاکی ہوئی تباہی کے باوجودلیبیااب بھی ایک اہم ریاست ہے۔سرد جنگ کے شروع ہوتے ہی امریکانے ٹرومین ڈاکٹرائن کے تحت یونان اورترکی کوغیرمعمولیت تناسب سے امداد دیناشروع کی۔اس کابنیادی مقصد بحیرہ روم کے خطے میں امریکی مفادات کوزیادہ سے زیادہ تقویت بہم پہنچاناتھا،ساتھ ہی ساتھ امریکایہ بھی چاہتاتھا کہ سرد جنگ میں کمیونسٹ بلاک کے مقابل یونان اور ترکی ہراعتبارسے امریکی اتحادی کی حیثیت سے ابھریں۔
سردجنگ کے دورمیں بحیرہ روم سیاسی اورسفارتی سطح پرغیرمعمولی اہمیت کاحامل ہونے کے ساتھ ساتھ امریکاوسابق سوویت یونین کے پہلوبہ پہلویونان اورترکی کیلئے بھی غیرمعمولی اسٹریٹجک اہمیت کاحامل تھا۔یونان اورترکی معاہدہ نیٹوکے اہم ارکان کی حیثیت بھی ایسے نہ تھے کہ نظراندازکردیے جاتے۔دوسری طرف اسی دورمیں شام اورمصرکاسابق سوویت یونین کے اتحادیوں کی حیثیت سے ابھرنااورشام کی بندرگاہ طرطوس کے علاوہ مصرکے علاقے سیدی برانی میں فوجی اڈوں کاقیام بھی اسی تناظرمیں دیکھا جاناچاہیے۔سابق سوویت یونین نے1972تک سیدی برانی کے فوجی اڈے کونیٹوکی سرگرمیوں پرکڑی نظررکھنے کے لیے استعمال کیا۔سردجنگ کے خاتمے اور سوویت یونین کے تحلیل ہوجانے کے بعدیہ خطہ امریکااور یورپ کیلئے زیادہ اہم نہ رہا۔وہ ان اتحادیوں پرمزیدکچھ خرچ کرنے کیلئے تیارنہ تھے۔سردجنگ کے دورمیں مخصوص سیاسی حالات نے امریکاکومشرقِ وسطی اورافغانستان پرتوجہ مرکوز کرنے پرمجبورکیا۔امریکا کیلئے ایک بڑامسئلہ چین بھی تھاجوتیزی سے ابھررہاتھا۔بحیرہ روم کونظراندازکرنے کی پالیسی نے معاملات کی نوعیت بدل دی۔خاص طورپرچین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔پھریوں ہواکہ تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے اورخطے نے دوبارہ اہمیت حاصل کرلی۔اب قدرتی وسائل پرزیادہ سے زیادہ کنٹرول کیلئے امریکا،یورپ،روس اورعلاقائی طاقتیں میدان میں ہیں۔
یہ بات تواب بالکل واضح ہے کہ گیس کے ذخائرکی دریافت نے خطے کے ممالک کوزیادہ سرمایہ کاری کی تحریک دی ہے تاکہ سیاسی طورپربھی پوزیشن غیرمعمولی حدتک مستحکم رکھناناممکن نہ ہو۔یہ سرمایہ کاری اس لیے بھی ناگزیرتھی کہ ایساکرنے ہی سے ایک طرف توخطے کے ممالک کواپنی اندرونی ضرورت پوری کرنے میں مددملتی تھی اوردوسری طرف وہ عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل نہ ہوسکیں۔کسی بھی ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہی اس امرکاتعین کرتی ہے کہ سب سے زیادہ گیس کون فراہم کرے گا۔آج بہت سے ممالک توانائی کیلئے صرف گیس پرانحصارکرتے ہیں۔ایسے میں طاقت بڑھانے والے عوامل میں تیل سے کہیں بڑھ کرگیس ہے۔اس کے نتیجے میں اب سیاسی حقائق بھی تبدیل ہوچکے ہیں ۔ توانائی کے معاملے میں کسی ایک ذریعے پرانحصارمتعلقہ ممالک کیلئے اسٹریٹجک حقائق بھی تبدیل کردیتے ہیں۔لیبیااس کی ایک واضح مثال ہے جہاں معاملات اب نظم ونسق قائم کرنے والے نظام کے ہاتھ سے باہرنکل چکے ہیں۔
تکنیکی ماہرین بتاچکے ہیں کہ بحیرہ کے خطے میں گیس کے غیرمعمولی ذخائرموجودہیں۔گیس کے ذخائرپرزیادہ سے زیادہ کنٹرول پانے کی خواہش نے ایک بارپھربحیرہ روم کو اکھاڑے کی سی شکل دے دی ہے۔تمام بڑی طاقتیں بحیرہ روم پرزیادہ سے زیادہ متوجہ رہنے کی پالیسی پرکاربند ہیں۔ مسابقت بڑھتی ہی جارہی ہے۔”دی یوایس جیولوجیکل”کے ایک سروے کے مطابق لبنان سے قبرص اورمصرتک کے چند ایک علاقوں میں گیس کے340کھرب مکعب فٹ کے ذخائرکی موجودگی نے اختلافات اورتنازعات کوہوادی ہے ۔ کئی ممالک گیس کے ذخائرسے مالامال علاقوں پراپناحق جتانے کھڑے ہوگئے ہیں۔تنازعات شدت اختیارکرتے جارہے ہیں،ایسے معاملات کوبڑے پیمانے کے مسلح تصادم تک پہنچنے سے روکناتمام معاملات میں ممکن نہیں ہوتا۔
یونان نے بڑے پیمانے پرتیل اورگیس محض تلاش ہی نہیں کیابلکہ نکالنے کاعمل بھی شروع کردیاہے۔ترکی اورقبرص کے ترک نظم ونسق والے علاقے کی سمندری حدودبھی بحیرہ روم کے خاصے وسیع علاقے تک ہیں مگرجب وہ تیل اورگیس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تویونان اوراس کے زیرانتظام قبرص کاعلاقہ معترض ہوتاہے۔اس کے نتیجے میں تنازع شدت اختیارکرتاجارہا ہے۔قبرص مشترکہ طورپرترکی اوریونان کے زیرانتظام ہے اوردونوں کی مشترکہ ملکیت کادرجہ رکھتاہے۔بحیرہ روم میں قبرص کی سمندری حدودمیں جتنے بھی قدرتی وسائل ہیں ان پرترکی اوریونان کابرابری کادعویٰ ہے۔ترکی چاہتاہے کہ قبرص کے زیرانتظام حصے میں تیل اورگیس تلاش کرے اورنکالے مگریونان معترض ہے کہ وہ ایک چھوٹے جزیرے کی ملکیت کے تنازع کے باعث اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ایک بارپھرغیرمعمولی سطح پرشدت اختیارکرگئے ہیں ۔مشرقی بحیرہ روم میں ماحول گرم ترہوتاجارہاہے۔ترکی اوریونان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی علاقے کے دیگرممالک کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔یہ تنازع اگرشدت اختیارکر گیاتواس کے شدیدمنفی اثرات پورے خطے پرمرتب ہوں گے۔
ٹرکش نیشنل آئل کمپنی کاکہناہے کہ جدیدترکی کے قیام کی سوویں سالگرہ(2023)تک وہ تیل اورگیس کی طلب ملکی وسائل ہی سے پوری کرنے کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کررہی ہے۔ترک وزارتِ توانائی نے بھی کہہ دیاہے کہ تیل اورگیس کی طلب اندرونی ذرائع سے پوری کرنے کے معاملے میں پورے خطے میں اوّلین مقام تک پہنچناچاہتی ہے۔اب بنیادی سوال یہ ہے کہ یہ کیسے ہوگا اوراس کے نتیجے میں خطے میں سلامتی کی صورتِ حال کیارخ اختیارکرے گی۔مشرقی بحیرہ روم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اس امرکی متقاضی ہے کہ معاملات کوخوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوششوں کاآغازکیاجائے مگراب تک ایسی کوئی بھی کوشش دکھائی نہیں دی ہے۔
خطے میں تیل اورگیس کی تلاش کے کام کانئے سِرے سے جائزہ لیناہوگا۔لیبیاایک اہم ملک ہے کیونکہ اس کے تیل اورگیس کے ذخائر سب سے بڑھ کرہیں۔اس کی سیاسی اورمعاشی حالت نے خطے کے بہت سے ممالک کو پریشان کررکھاہے۔لیبیااب تک افریقا کیلئے سب سے بڑے گیٹ وے کادرجہ رکھتاہے۔وہ بحیرہ روم کے ایسے حصے میں واقع ہے جہاں سمندرمیں تیل اورگیس کے وسیع ذخائراس کی دسترس میں ہیں اورسب سے بڑھ کریہ کہ خود لیبیائی سرزمین پربھی تیل اورگیس کے وسیع ذخائرموجودہیں۔ جسے بھی لیبیاپر تصرف حاصل ہے وہ پورے خطے پرنظررکھ سکتاہے اورسب سے بڑھ کریہ کہ تیل اورگیس کے وسیع ذخائراس کی دسترس میں ہیں۔خطے کی اورخطے سے باہرکی تمام طاقتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ وہ پورے بحیرہ روم پراپناتصرف قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں مگروہ اس خطے میں موجوداورمتحرک رہ کراس بات کویقینی بنانے کی کوشش ضرورکر رہی ہیں کہ خطے کاکوئی بھی ملک تمام وسائل پرتنہاقابض ومتصرف ہوکراجارہ داری قائم نہ کر لے۔ لیبیاکس قدراہم ہے اس کااندازہ اس امرسے لگایاجاسکتا ہے کہ اس کی داخلی صورتِ حال اورقضیے میں امریکا،روس، یورپ، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،مصر،قطر،یونان،الجزائراور یونان کے زیرانتظام قبرص بھی ملوث رہے ہیں۔روس،سعودی عرب،یونان، متحدہ عرب امارات اورمغربی ممالک لیبیاکے قضیے میں جنرل خلیفہ ہفتارکے حامی ہیں۔
ترکی اورقطرنے اقوام متحدہ کے متعین کیے ہوئے وزیراعظم فیض سراج کی بھرپورحمایت کی ہے۔لیبیاکی صورتحال سے واضح ہے کہ خطے میں تیل اورگیس کے وسیع ذخائرکی موجودگی نے کل کے دشمنوں کوایک کردیاہے اورجوابھی کل تک اتحادی تھے وہ اب ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کررہے ہیں۔یہ سب کچھ وسائل کی بندربانٹ کیلئے ہے ۔ہرفریق چاہتاہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال علاقے کے سب سے بڑے حصے پراس کاتصرف قائم ہوجائے۔جنرل خلیفہ ہفتارکی سربراہی میں کئی ملیشیاز باضابطہ اورجائز حکومت کاتختہ الٹنے کی تیاری کررہی ہیں۔کئی طاقتیں اس کام میں خلیفہ ہفتارکی مددکررہی ہیں۔ یہ سب کچھ بالکل غلط ہے مگرہورہاہے۔ایک طرف توکئی علاقائی اوریورپی ممالک لیبیامیں خلیفہ ہفتارکی مالی اورعسکری امدادکررہی ہیں اوردوسری طرف ترکی نے لیبیاکی باضابطہ حکومت سے دوبڑے معاہدے کیے ہیں۔
ایک طرف تولیبیا میں طاقت کاخلاموجودہے۔ساتھ ہی ساتھ خطے میں طاقت کاتوازن بھی بگڑچکاہے۔رہی سہی کسرتیل اورگیس کے وسیع ذخائرکی موجودگی نے پوری کردی ہے۔ دسترخوان تیارہے توسب کی رال ٹپک رہی ہے۔ایک عشرے سے بھی زائدمدت سے مشرقی بحیرہ روم کاخطہ بیرونی قوتوں کی توجہ اورکشمکش کامرکزرہاہے۔یہ صورتِ حال اب شدید ترنوعیت کی ہوگئی ہے۔بڑی طاقتوں کی موجودگی سے خطے کے کسی ایک ملک کوتمام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے سے گریزپارہنے کی تحریک ملے گی مگر دوسری طرف یہ خدشہ بھی تو ہے کہ یہ خطہ بڑی طاقتوں کے درمیان زورآزمائی کا میدان بنارہے گا۔
اب ان حالات کے بعداس خطے کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ لیبیا سے شام تک جنگ کاگورکھ دھنداایک سازش ثابت ہوچکاہے اوریہ صریحاًمفادات کیلئے رچایا جانے والاڈرامہ ہے جس کیلئے ان قوتوں نے لاکھوں جانوں کوتہہ تیغ کردیااورابھی تک اپنے خون آلودہاتھوں پردستانے پہن کرامن کی جھوٹاراگ بھی الاپ رہے ہیں۔ 1930 کے عشرے میں مشہورامریکی میرین میجر جنرل اسمیڈلے بٹلرنے اس جنگ کو”گورکھ دھندے”سے تشبیہ دہتے ہوئے کہاتھاکہ وہ اس امر کی تحقیق کررہے تھے کہ دنیابھرمیں وہ کون سے گروہ ہیں جواپنے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے امریکی عسکری قوت کواستعمال کرتے ہیں۔ ہیٹی میں نیشنل سٹی بینک کے مفادات سے
ہونڈراس کے یونائٹیڈ فروٹ پلانٹیشنز تک،چین کے اسٹینڈرڈ آئل ایکسیس سے نکاراگواکے براؤن برادرزتک بیشترامورکاجائزہ لے کرمیجرجنرل اسمیڈلے بٹلرنے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ امریکی فوج چندبڑے کاروباری اداروں کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کام کرتی ہے اورجس قدربھی نقصان ہوتاہے اس کاازالہ امریکی عوام کی جیب سے کیا جاتاہے۔ان کی محنت کی کمائی پربڑے کاروباری ادارے سیاسی سیٹ اپ کے ساتھ مل کرڈاکے ڈالتے ہیں۔ وقت اورحالات بدل چکے ہیں مگرپرانی کہاوت اب بھی مؤثرہے کہ چیزیں جتنی زیادہ بدلتی ہیں اسی قدروہ یکساں رہتی ہیں۔
یادرہے کہ معمرقذافی کے آخری برسوں میں چین اورلیبیاکے تعلقات غیرمعمولی حد تک پروان چڑھ گئے تھے۔2010 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کاحجم 6/16 ارب ڈالرسے زائدرہاتھا۔2007میں جب امریکانے افریقاپرتوجہ دیناشروع کی تب معمر قذافی نے آکسفورڈیونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ چین سے تعلقات بہتر رکھنابہت سودمند ثابت ہواہے۔ انہوں نے افریقا میں چین کی سرمایہ کاری کوکھل کرسراہا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ علاقائی سیاست سے دوررہ کرچینیوں نے افریقامیں کروڑوں افرادکے دل جیت لیے ہیں۔اب صورت حال بدل چکی ہے۔عبوری سیٹ اپ نے اپنے ابتدائی دورمیں چین سے تعلقات کو سرد خانے میں رکھ دیاتھاجس کی وجہ قومی عبوری کونسل کے عہدیداروں نے یہ بتائی تھی کہ لیبیامیں تعمیرنوکے ٹھیکوں کی تقسیم میں چین کواس بات کی سزادی گئی تھی کہ اس نے انقلابی قوتوں کوتسلیم کرنے میں دیرلگائی۔بعدمیں اس بیان کی تردیدبھی کی گئی مگر ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ بہت سی چینی کمپنیاں لیبیامیں منجمداورپھنسے ہوئے 18.80ارب ڈالرسے زائدکے اثاثوں کی بحالی اوروصولی کا انتظارکررہی تھیں مگرخیرایسانہیں ہے،اب عبوری قومی کونسل نے چینی کمپنیوں سے بات چیت کے کئی کامیاب دور مکمل کرنے کے بعدکافی حدتک معاملات کودرست سمت کی طرف موڑدیاہے جس سے یہ بات پایہ یقین تک پہنچ گئی ہے کہ بحیرہ روم کے ممکنہ میدان جنگ میں چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔
ادھربحیرہ روم میں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑنے والوں کیلئے ایک اورنئی مصیبت آن کھڑی ہوئی ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمرسے گزرنے والے مال بردارتجارتی بحری جہازوں پرحملوں نے مفادات کی جنگ میں شامل ملکوں کو تشویش میں مبتلا کر دیاہے۔حوثی باغی ڈرون اورراکٹوں کااستعمال کرتے ہوئے اسرائیل جانے والے تجارتی بحری جہازوں پرحملے کررہے ہیں۔یادرہے کہ حوثی باغی یمن کے زیادہ ترحصے پرقابض ہیں اوراسرائیل کی جانب سے غزہ پربمباری کے بعدحوثی باغیوں نے اسرائیل سے آنے اور وہاں جانے والے تجارتی جہازوں پرحملوں کانیاسلسلہ شروع کیاہے۔اس صورتحال کے پیش نظربہت سے بڑی کارگوتجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کارخ موڑنے یاانہیں روکنے پرمجبورہوگئیں ہیں اورشنہدیہ بھی ہے کہ کارگوجہازکے عملے نے بھی اس روٹ کواستعمال کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگربحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں سے بچانے کیلئے متبادل راستوں سے گزرنے پرمجبورکیاگیاتوپیٹرولیم مصنوعات سمیت،الیکٹرانک آلات اورٹرینرز( جوتے)جیسی روزمرہ اشیاکی قیمتوں میں تیزی سے شدیداضافہ ہوسکتاہے۔ بحیرہ احمرکے جنوبی
سرے پرواقع آبنائے”باب المندب”میں تجارتی بحری جہازوں پرحوثیوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعدجہازرانی کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے بہت سے جہازوں کواس راستے سے لے جانے سے گریزکرناشروع کردیاہے۔بحیرہ احمرکایہ راستہ عالمی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق فی الحال دنیاکی تجارت کا12 فیصدحصہ بحیرہ احمر کے شمالی سرے پرموجودنہرسویزسے گزرتاہے۔اس کے ساتھ وہاں سے گزرنے والے سامان تجارت میں دنیا کے30فیصد کنٹینرزبھی شامل ہیں۔حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعدبحیرہ احمرکے راستے شپنگ معطل کرنے کااعلان کرنے والی کمپنیوں میں اب تیل کی بڑی کمپنی”برٹش پٹرولیم””میئرسک ” سمیت دنیاکی بڑی شپنگ کمپنیوں ”اواوسی ایل،ہاپک لائیڈ ،ایم ایس سی اورسی ایم اے سی جی ایم”جیسی بہت سی بڑی کمپنیوں نے اب بحیرہ احمرکے ذریعے سوئزنہرکے راستے اپنی سرگرمیاں معطل کرکے جنوبی افریقہ کے”کیپ آف گڈہوپ”کامتبادل طویل راستہ استعمال کررہے ہیں۔شپنگ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں،اب راستے کی تبدیلی سے اخراجات میں مزیداصافہ ہوگاکیونکہ اس میں کمپنیوں کی اضافی لاگت آئے گی۔ایک میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کے مطابق اس علاقے میں اب بحری جہازوں پرتعینات مسلح سکیورٹی اہلکاروں کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے لیکن حوثیوں کی جانب سے جدیدترین ڈرون اورراکٹ حملوں کامؤثرجواب دیناتوشایدان سیکورٹی اہلکاروں کے پاس بھی ممکن نہیں تاوقتیکہ امریکایااس کے اتحادی اس خطے میں نئی جنگ کاآغازکریں جواس وقت ان کیلئے ممکن نہیں۔
گلوبل میری ٹائم رسک مینجمنٹ ایمبری نے کہاہے کہ سفرکیلئے انشورنس کی لاگت میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے اوراب یہ 0.015 فیصد سے بڑھ کر0.5فیصدہوگیاہے ۔بظاہر یہ تھوڑاسافرق بھی ایک تجارتی جہازکے بحری سفرپرلاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات کا سبب بن رہا ہے۔ماہرین کے مطابق بحیرہ احمرکے راستے کوترک کرنے سے جہازرانی،انشورنس اوردیگر بحری لاجسٹک خدمات کی لاگت میں 30فیصدتک اضافہ ہوجائے گااور اس اضافی اخراجات کاباربھی امریکی اورمغربی اتحادی ملکوں کے صارفین پرہی آئے گا۔
یادرہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک19ہزارسے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بچوں کی کثیرتعدادہے۔حوثی باغیوں کے جانب سے یہ حملے اکتوبرکے اوائل میں غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری اورانسانیت سوزحملوں کا نتیجہ ہیں کیونکہ حوثیوں نے حماس کیلئے اپنی حمایت کااعلان کیاہے۔اب سوال یہ ہے کہ اسرائیلی صدرکی جانب سے غیرملکی سفیروں کے خطاب میں ایک اورجنگ بندی کاجواشارہ کیاگیاہے،کیااس کے پیچھے صرف اپنے یرغمالی رہاکرانامقصودہے یاپھراپنے مفادات کیلئے اپنے”کرائے کے سپاہی ” اسرائیل کوجنگ بندی کیلئے کہاجارہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر