وجود

... loading ...

وجود

وطن کی مٹی کاقرض

هفته 07 اکتوبر 2023 وطن کی مٹی کاقرض

حمیداللہ بھٹی

عوام کی اکثریت کے اذہان میں یہ خیال راسخ ہو چکا ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے لوگ مال وزر کے دلداہ ہوتے ہیں اسی لیے وطن کو چھوڑکروہ دیارِ غیرکا رُخ کرتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ وطنِ عزیز میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے مختلف طبقات میں اتنی معاشی خلیج پیداکردی ہے کہ سفید پوش طبقے کے لیے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنابھی دشوار ہو گیاہے یہی اولیں وجہ ہے کہ لوگ دیارِ غیر کا رُخ کرتے ہیں ۔اِس طرح اپنی حسرتیں پوری کر نے کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کا فریضہ بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں جبکہ کچھ لوگ سرکاری ملازمت کے باوجود اپنی راست گوئی اور ایمانداری کی بناپر رائج طریقہ کار کا حصہ نہیں بن پاتے اور آخرکاربے چین طبیعت کو سکون دینے کے لیے وطن کو الوداع کہنے پر مجبور ہوتے ہیں جو اہل اور باصلاحیت دماغ کے ہجرت کاایک اہم سبب ہے مظہر حسین راجہ بھی ایسے ہی شخص ہیں جن کے پاس باعزت اوربااختیار ملازمت تھی وہ کئی برسوں تک وطنِ عزیز کے اہم ترین ائرپورٹ پر فرائضِ منصبی ادا کرتے رہے لیکن اپنی راست گوئی اور ایماندار ی کی وجہ سے محکمہ میں رائج طریقہ کار کا حصہ نہ بن سکے آخرکار کچھ عرصہ چھٹی لیکر دیارِ غیر کا رُخ کیااورتن آسانی کے دستیاب مواقع چھوڑکر محنت ومشقت کو ترجیح دی جس سے مالی مشکلات حل ہونے کے ساتھ خوابیدہ صلاحتیں بیدارہوئیں اور وہی جومزاج کے خلاف کام ہونے کی بناپر ترقی حاصل کرنے سے قاصر تھے اوقاتِ کار کی پاسداری ،اہلیت و صلاحیت کی بدولت آگے بڑھتے چلے گئے۔
آج ا سپین میں مظہر حسین راجہ ایک ایسا نام ہے جوپاکستانی کمیونٹی کے اجتماعات کا لازمی جزو ہیں وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اُنھیں نام اور مقام بنانے میں اِس بنا پر بھی آسانی ہوئی کہ وہ کوئی اپنا ہو یا بیگانہ ،ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں کسی کا دل نہیں دکھاتے کبھی کسی کو مایوس نہیں کرتے کسی کو نقصان پہنچاناتو اُن کی فطرت میںہی نہیں مگر بعض اوقات اپنی نرم ،رحمدل اوربے لوث طبیعت کی وجہ سے نقصان تو اُٹھالیتے ہیں لیکن اپنے مزاج پرسمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں وطنِ عزیز کا یہ روشن چہرہ آجکل اپنی مٹی کا قرض اُتارنے میں مصروف ہیں نہ تحسین سے غرض نہ ستائش کی تمنا ،ہم وطنوں کو نئے معاشرے میں جذب ہونے کا اہم ذریعہ ہیں۔
مظہرحسین راجہ سے میری پہلی ملاقات چوہدری محمد امتیاز لوراں کی وساطت سے ہوئی بڑی خندہ پیشانی سے پیش آئے لیکن باتوں ہی باتوں میں کیسے اجنبیت بھی کیسے اپنائیت میں بدل گئی راقم کو پتہ ہی نہ چلا چند لمحوں کی ملاقات میں ہی میں ایسا تاثر لیکر واپس آیا جیسے کسی ایسے پُرانے بچھڑے رفیقِ خاص سے ملاقات ہوئی ہوحالانکہ ملاقات سے چند لمحے قبل اُن سے شناسائی تک نہ تھی میرے لیے ہی نہیں مظہر حسین راجہ کی اپنائیت اور اُن کایہ خلوص تمام ہم وطنوں کے لیے ہے کسی کی تنقیدبھی اُن کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکتی بلکہ آگے بڑھنے کی لگن ہی اُنھیں سب سے ممتاز اور محترم کرنے کی منزل آسان کررہی ہے وطن کا یہ بے مثل فرزند دیارِ غیر میں ہم وطنوں کو کسی شجرِ سایہ دارکی مانند کئی طرح کے مصائب و مشکلات سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے ۔دیارِ غیر میں آنے والے ایسے پاکستانی جو مقامی زبان سے ناآشنا اور کسی نوعیت کے ہُنر سے محروم ہوتے ہیں مظہر حسین راجہ انھیں زبان دانی میں مہارت دلاکر اِس حد تک ہُنر مند کر دیتے ہیں جس سے ملازمت حاصل کرنا دشوار نہیں رہتا اگرکسی میں کاروبار کی سکت ہو تو کاروباری مواقع سے فائدہ اُٹھانابھی آسان ہوجاتا ہے۔
راقم نے ایک دن مظہر حسین راجہ سے عرض کی کہ اپنی مصروف زندگی میں کبھی فرصت ہو توکچھ وقت عنایت فرمائیے گا تاکہ ماضی کی یادیں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے قدرے مفصل بات چیت کی جا سکے ۔کئی ہفتوں کے بعد ایک دن آخرکار اُنھیں فرصت مل ہی گئی تووہ راقم کے ساتھ ایک مناسب سی جگہ آبیٹھے۔ آزادکشمیر کے قریب گجرات کے ایک غیر معروف گائوں سرسالہ میں کیسے ابتدائی تعلیم کے بعد یونیورسٹی تک آگاہی کا سفر طے کیااور کیسے سرکاری ملازمت میں آئے اورپھرملازمت سے اُکتاہٹ کے اسباب جیسی یادوں کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کیا تو کئی ایسے گوشے جن سے میرے علاوہ اور کوئی شاید ہی آشنا ہوبتاتے چلے گئے ،یہ اُن کی صاف گوئی تھی وہ من کے اُجلے ایسے شخص ہیں جو کچھ چھپا ہی نہیں سکتے۔ انھوں نے یہ بتاکر حیران کردیا کہ عام طور پر ہمارے ہاں جو طریقہ کار رائج ہے اُس کے مطابق تن آسانی ،کام چوری اور بدعنوانی سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے مگراسی رائج طریقہ کارنے ہی تو مجھے سرکاری ملازمت سے بدگمان کیا۔ ائیرپورٹ پر تعیناتی سے بھی وہ اِتنا ہی فائدہ حاصل کر سکے کہ لگی بندھی تنخواہ گھر لاتے رہے جب راست گوئی اور ایمانداری سے مشکلات بڑھنے لگیں تو کسی کو بُرابھلا کہنے یا بدعنوانی کا حصہ بننے کی بجائے خاموشی سے الگ ہو گئے ۔ا سپین جہاں مالی فوائد کے علاوہ ترقی کے بے پناہ مواقع ملے اب تو خیر وہ ا سپین میں بھی ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں لیکن محنت و مشقت کے عادی مظہر حسین راجہ اب بھی چاق و چوبند ہیں۔ انھوں نے ریٹائرمنٹ لینے کے بعداپنے شب و روز بے ہُنر اور زبان سے ناآشنالوگوں کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے کے لیے وقف کردیے ہیں۔ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بنا پر وہ محافل کا اِس حد تک حصہ بن چکے ہیں کہ بارسلونا میں کوئی اجتماع منعقد ہو اور مظہر حسین راجہ کی نعت نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں۔ بے شک خوش مزاجی اور اور خوش الہانی ایسے اوصاف ہیں جوکسی کو تنہا ہونے ہی نہیں دیتے ۔
بارسلونا جیسے بڑی آبادی کے ساحلی شہر میں مظہر حسین راجہ کے بی ایم ایجوکیٹرزاینڈ سروسزکے نام سے تین اسکول ہیں جہاں ڈرائیونگ اور لینگویج کورسزکرائے جاتے ہیں ایک اسکول بارسلونا سینٹر میں ہے دوسرا بادالونا جبکہ تیسرافوندومیں ہے یہ ایسے علاقے ہیں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے مظہر حسین راجہ کسی بھی شارٹ کٹ کے خلاف اور محنت پر یقین رکھتے ہیں ۔یہ ہر آنے والے کوبھی نصیحت کرتے ہیں کہ کسی چورراستے اور غیر قانونی طریقہ سے ترقی حاصل کرنے یا فائدہ اُٹھانے کی بجائے اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں۔ یہ نہ صرف خودایک امن پسند اور قانون کے پاسدارہیںبلکہ ہم وطنوں کو بھی امن اور قانون کی پاسداری کا درس دیتے ہیں۔ آج باسلونا جیسے شہر میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے اکثر اُنھی کے اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔ اسپانش زبان سکھاتے ہوئے خوب محنت کرتے ہیں ۔وطن کا یہ قابل سپوت ملازمت سے فراغت کے باوجود تعمیری سرگرمیوں میںنہ صرف خود مصروف ہے بلکہ بیٹے بلال مظہرراجہ اور بیٹی عروسہ راجہ کو بھی وطن کی مٹی کا قرض اُتارنے کے فریضے اپنے ساتھ رکھا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ کہ مظہرحسین راجہ کا بیٹا بلال مظہر راجہ اسپین میں پہلا ایسا پاکستانی ہے جنھیں ڈرائیونگ لائسنس پڑھانے کے ساتھ عملی تربیت دینے کی بھی اجازت ہے ۔اِس اعزاز پر مظہر حسین راجہ خوش اور اللہ کی کرم نوازی پر ہردم شکرگزارہیں کہ پاکستانیوں کی تعلیم و تربیت میں اُن کے قائم اِدارے کومزید آسانی ہوئی ہے۔ خوش مزاج ،خوش اطوار اور خوش لباس مظہر حسین راجہ ا سپین میں ہم وطنوں کے لیے ایسا جوہرِ قابل ہیں جن کی بدولت پاکستانی کمیونٹی ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ بلاشبہ وطن کی مٹی کا ایسا قرض اُتارنے والے سپوت ہی پاکستان کے حقیقی خیر خواہ ہیں جن کی کامیابی کی دعا دراصل ہم وطنوں کی کامیابی کی دعا کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر