وجود

... loading ...

وجود

حب رسولۖ اور اس کے تقاضے

اتوار 01 اکتوبر 2023 حب رسولۖ اور اس کے تقاضے

ریاض احمدچودھری

سیرت النبیۖ کے سلسلے میں محترم ڈاکٹر باقر خاکوانی نے کہا کہ ہم حضورۖ سے محبت کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر عملاً ہم اس سے بالکل برعکس کرتے ہیں۔ آپ ۖنے فرمایا جو میرے طریقے سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا اور جو مجھ سے محبت کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ آپۖ سے محبت کا طریقہ یہ نہیں کہ صرف ربیع الاول کے مہینے میں درود و سلام پڑھ لیا۔ نعتیں پڑھ لیں باقی سال اپنی من مانی کرنی۔سیاسی، معاشی، سماجی میدان میں ہم اسلام کے خلاف چل رہے ہیں۔سودی نظام، ٹرانس جینڈر ایکٹ اور نہ جانے کون کون سے اسلام مخالف قوانین بن رہے ہیں اور ہم ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کیایہ محبت کے تقاضے ہیں۔اسلام واضح مذہب ہے۔ اس میں پیچیدگی نہیں ہے۔ یہ سادہ مذہب ہے۔ آپۖ نے فرمایا جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ روزمرہ زندگی میں کیا ہم اس گناہ سے بچتے ہیں۔ہم اپنے کاروبار میں، دفاتر میں، عدالتوں میں جھوٹ بولتے ہیں۔ کیا یہ نبیۖ کی محبت ہے۔ کاروبار میں سچی کھری بات کریں۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوں گی۔ حضور ۖ نے اور ان کے بعد خلفاء راشدین نے حکومت کی ۔ ان لوگوں نے حکومت کر کے بتایا کہ اسلام ایک عملی دین ہے۔
نبی کریمۖ کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔ آپۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم ۖکی سنتوں پر عمل کریں۔ نبی کریم ۖکے اعلیٰ اخلاق وکردار کی بدولت اہل عرب آپۖ کی طرف کھینچے چلے آئے۔ نبی کریمۖ کو تمام انبیاء ورسل کا سردار بنا کر بھیجا گیا۔ سیرت طیبہ محض بیان کرنے اور منانے کیلئے نہیں بلکہ اس کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نبی کریمۖ نے اپنی زندگی میں تعلیم و تعلم کا فریضہ نہایت احسن طریقے سے انجام دیا۔ نبی کریمۖ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے پوری کائنات میں بہار آگئی۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے۔لہذا نبی کریمۖ سے محبت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم آپ کی اتباع کریں۔ نبی کریمۖ انسانیت کے محسن ہیں۔قرآن پاک میں ارشاد ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے آپ پر درود بھیجتے ہیں لہٰذا اے ایمان والو تم بھی آپ پر درود بھیجو۔
انسان کی یہ ایک فطری ضرورت ہے کہ وہ انفرادی سیرت کی تعمیر اور اجتماعی معاملات کی صورت گری کے لئے کسی معیاری اور مثالی شخصیت کے عملی نمونے کا طالب ہوتا ہے قرآن مجید نے ان لوگوں کے سامنے نبی ۖ کی زندگی کو بطور نمونہ پیش کیا ہے۔ جو خدائے واحد پر ایمان لائے ہوںِ آخرت میں اس کے سامنے کھڑا ہونے پر یقین رکھتے ہوں اور زندگی کی مہلتِ عمل کو اس کی یاد دلوں میں تازہ رکھتے ہوئے اور اس کی عطا کردہ ہدایت کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے گزارنے کا عزم و ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح حضورۖ اپنے مقام و مرتبہ کے لحاظ سے اپنی دعوت کے آغاز سے لے کر آج تک اسلامی معاشرے کی مرکزی اور بنیادی شخصیت ہیں، اور ہمیشہ رہیں گے۔ حضور ۖ کے اس مقام و مرتبہ کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔
ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تقریبات عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں ”محفل میلاد النبیۖ برائے خواتین ” منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما محترمہ سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ نبی کریمۖ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ نبی کریمۖ نے ہمیں محبت وامن کا پیغام دیا ، آپۖ نے نفرت کرنیوالوں سے بھی اظہارِ محبت کیا۔ دین اسلام کی تعلیمات کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہی راہ فلاح ہے۔ دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ نبی کریمۖنے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتائو کرنے کا حکم دیا۔ آپۖ ہر زمانے اور تمام انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں ۔ نبی کریمۖ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔محبت رسولۖ کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر بیگم خالدہ جمیل صاحبہ نے کہا کہ نبی پاکۖ نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا۔ نبی کریمۖ نے عورتوں کو ان کے حقوق دیے اور ان سے اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا۔ آپۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ۔دیگر مقررین نے کہا کہ نبی کریمۖ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلاکر انسان کے جسم اورروح کو حقیقی آزادی دلوائی۔نبی پاکۖ کے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ حضور اکرمۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ آپۖ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔آپۖنے انسانیت کو فکری انقلاب سے روشناس کروایا اور انسانوں کو جہالت کی دلدل سے نکال کر علم و آگہی سے منورکیا۔
آپۖ ہر زمانے اور تمام انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔نبی اکرمۖ کی ذات مبارکہ ہم سب کیلئے لائق تقلید ہے۔ آپۖ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے میں ہم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں۔ اتبا ع رسولۖ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔نبی کریمۖ کی سیرت طیبہ ہم سب کیلئے عملی نمونہ ہے۔ ہمیں ہر حال میں اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ محفل کے دوران جامعہ سراجیہ نعیم القرآن کی طالبات نے نبی کریمۖ کے حضور نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اختتام پر نبی پاکۖ کے حضور درودوسلام پڑھا گیا جبکہ بیگم خالدہ جمیل صاحبہ نے ملکی ترقی واستحکام کیلئے خصوصی دعاکروائی۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر