... loading ...
پنجاب کے مختلف شہروں میں آننکھوں کے علاج کیلئے لگائے جانے والے انجکشن سے اطلاعات کے مطابق افراد کی بینائی ضائع ہونے کے بعد اس انجکشن کو مارکیٹ سے واپس لینے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم یہ انجکشن تیار کرنے اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دینے اور یہ انجکشن لگانے کی تشخیص کرنے والے مسیحا کی صورت میں انسانی بھیڑیوں کے خلاف کسی موثر کارروائی کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس سے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ انجکشن کو مارکیٹ سے واپس لینے کا یہ پورا عمل عوام کا غم وغصہ کم کرنے کیلئے دکھاوے کے کارروائی کے سوا کچھ نہیں ہے اور محکمہ صحت کے درندہ صفت افسران اور مسیحاکے بھیس میں بھیڑیئے اب بھی اپنے مکروہ دھندوں میں لگے ہوئے ہیں اورملک میں جعلی ادویات کی فروخت اور اس کا استعمال لوگوں کی صحت اور زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر بلا روک ٹوک جاری ہے، حکام کی جانب سے اشک شوئی کے طور پر بعض علاقوں میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے مگرپورے ملک میں ایک ساتھ بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن شروع نہ کئے جانے کے سبب اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔محکمہ صحت کے راشی افسران کے تعاون سے یہ سلسلہ شاید اسی طرح چلتا رہا اگر جعلی انجکشن لگائے جانے کے بعددرجنوں افراد بینائی سے محروم ہونے کی خبریں پورے ملک میں میڈیا کے ذریعے پھیل نہ جاتیں۔ ابتدائی اطلاعات میں محکمہ صحت کے افسران کو بچانے کا اہتمام کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ایک غیر قانونی کمپنی یہ انجکشن فروخت کر رہی تھی جس سے ذیابیطس کے مریضوں میں منفی ردعمل سامنے آیا اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے نوٹس لیتے ہوئے انجکشن کی فروخت پر غیر معینہ مدت کیلئے پابند ی عائد کردی ہے، لیکن رپورٹ میں یہ نہیں بتایاگیا کہ ایک غیر قانونی کمپنی کی جانب یہ انجکشن فروخت کیلئے مارکیٹ میں کیسے پہنچے،دکانداروں نے یہ انجکشن کس بنیاد پر فروخت کرنا شروع کئے اور ڈاکٹروں نے بلاکسی تحقیق کہ ایہ انجکشن تشخیص کرنا اور استعمال کرنا کیسے شروع کردیے،اور یہ بھی نہیں بتایاگیا کہ اس انجکشن کی فروخت پر مکمل پابندی کیوں عاید نہیں کی گئی اس کے علاوہ خبروں کے مطابق اس انجکشن کی فروخت کو صرف 2 افراد کی کارگزاری ظاہر کیا گیا جن میں سے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کرکے دوسرے کو مفرور ظاہر کیاگیا ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں اس کی فروخت صرف 2 افراد کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی نہیں بتایاگیا کہ اس کریک ڈاؤن میں یہ انجکشن فروخت کرنے والے کتنے دکانداروں کو مریضوں کو اس کے استعمال کا مشورہ دینے والے کتنے نام نہاد ڈاکٹروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔اس سے پہلے یک اور واقعہ رپورٹ ہواتھا جس میں انکشاف کیاگیاتھاکہ بخار اور جسم کے درد کے لیے عام طور پر تجویز کی جانے والی ایک دوا کی کھیپ جعلی پائی گئی تھی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی،ڈریپ (DRAP) نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی دوا کی یہ غیر معیاری ادویات واپس کروانے کا حکم دیا تھا لیکن یہ دوا بنانے والی کمپنی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا تھا جس سے اس ٹاثر کو تقویت ملتی ہے کہ یہ غیر معیاری ادویات واپس کرنے کے حکم کو ہی کافی سمجھا گیااور بقیہ معاملات خفیہ طورپرطے کرلیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دوا واپس کرنے کا حکم بھی دواؤں کے ایک ماہر تجزیہ کار نے کہا کہ غیر معیاری دوا جگر اور گردے کے لیے نقصان دہ ہے اور خون کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے چند روز قبل، پشاور کے قریب ایک بس کے ذریعے سندھ بھیجی جانے والی 37,000 جعلی گولیاں اور ادویات پکڑی گئی تھیں۔ اس سے پاکستان میں جعلی ادویات کی تیاری،فروخت اور متعلقہ حکام اور نام نہاد ڈاکٹروں کی جانب سے اس کریہہ کاروبار کی سرپرستی کے وسیع نیٹ ورک کا پتہ چلتا ہے۔ پاکستان کو ان ممالک میں 13 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں جعلی ادویات کا رواج ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستانی مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والے کم بیش 50 فیصد ادویات جعلی ہیں۔پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 4,000 فارماسیوٹیکل کمپنیاں ہیں جو محدود چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ ادویات تیار اور
فروخت کرتی ہیں۔یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جعلی ادویات کھلے عام فروخت ہوتی ہیں اور حکام اس گھناؤنے دھندے میں ملوث بے ضمیر عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ سلسلہ برسہابرس سے جاری ہے جس کا اندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ2012 میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات کے بحران نے 100 سے زائد مریضوں کی جان لے لی تھی۔ غیر معیاری آئی سو ٹیب گولیاں بنانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا تھالیکن اطلاعات کے مطابق معاملہ ٹھنڈا پڑتے ہی تحقیقات کو ایک طرف کر دیا گیا اور سیل کی جانے والی فیکٹریاں دھڑلے سے کام کررہی ہیں اور ان کے مالکان کی دولت میں دن دگنا رات چوگنا اضافہ ہورہاہے۔ رہاغریب مریض تو جس کی قیمت میں مرنا لکھا ہے وہ تو سادہ پانی پی کر بھی مرسکتاہے۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...