... loading ...
اخباری اطلاعات کے مطابق ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ترسیل زر میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے معمولی اضافے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو خاطر خواہ سہار ا نہیں مل سکا جبکہ ہماری برآمدی مسلسل روبہ زوال ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز حکومت کے دور میں اتحادیوں کو خوش رکھنے کی پالیسی نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اورملک میں زرمبادلہ کی بے انتہا کمی شہباز حکومت کی ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے صرف 2ہی طریقے ہیں، ایک تارکین وطن کی ترسیلات زر اور دوسرے برآمدات میں اضافہ، لیکن حکومت کے مالیاتی اداروں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات اور بیرونی ترسیلات زر دونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جاری شدہ کھاتوں میں فرق کی وجہ ہی یہ ہے کہ درآمدات اور برآمدات میں توازن قائم نہیں ہوسکا۔ برآمدات میں اضافے کے لیے بھی پورے صنعتی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ زوال کا شکار ہوگیا ہے۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخوں نے پیداواری لاگت بڑھادی ہے جس کی وجہ سے ملکی صنعتوں کی پیداواری لاگت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ بیرون ملک دوسرے ممالک کی تیار کردہ اشیا کے مقابلے میں اس کی فروخت ممکن نہیں رہی ہے،برآمدات میں اس کمی کی وجہ سے حقیقی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے حالات ناسازگار ہوچکے ہیں،لیکن آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی وجہ سے صنعت کاروں کو کوئی خصوصی رعایت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ مصنوعی اور نمائشی اقدامات سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔ برآمدات میں سب سے بڑا شعبہ ٹیکسٹائل اور اس سے منسلک صنعتوں کاہے لیکن ٹیکسٹائل کی صنعت بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بحران اور زوال کا شکار ہے۔ صنعتوں کی بندش روزگار کے مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے لیکن اس ہدف کا حصول پورے معاشی اور معاشرتی دائرے میں اصلاح کے بغیر ممکن نہیں۔ نگراں حکومت کو چاہئے کہ وہ کم از کم برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے کوئی وسیلہ تلاش کرے تاکہ پاکستانی صنعتوں کو غیر ملکی آرڈرز کی تکمیل کا موقع مل سکے اور ملک میں زرمبادلہ کی شدید کمی کی موجودہ صورت حال کا خاتمہ ہوسکے۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...