وجود

... loading ...

وجود

ٹنڈمنڈدرخت

جمعه 15 ستمبر 2023 ٹنڈمنڈدرخت

سمیع اللہ ملک
میں ہمیشہ دل کی بات کرتاہوں آپ سے۔خودکوکبھی حرف اول وآخرنہیں سمجھامیں نے۔میں انکسارسے نہیں کہہ رہاکہ میں کچھ نہیں جانتا، واقعی ایساہی ہے۔میں لوگوں سے گفتگو کرتاہوں،انہیں پڑھتاہوں۔ہاں میں بہت کتابیں پڑھتاہوں اورہرطرح کی۔آج بھی میرے پاس ہزاروں کتب ہیں۔میں وسیع المطالعہ ہونے کادعوی دارکبھی بھی نہیں رہا۔ میں نے بہت کچھ دل لگاکرپڑھاہے اورکچھ سے میں سرسری گزرا ہوں۔
میں کوئی دانش ورنہیں ہوں،عام سابندہ ہوں۔میرے رب کاکرم ہے کہ مجھے بہت سے اہل علم وفضل کی صحبت حاصل ہے۔ان سے خوب بحث مباحثہ کی کیفیت بھی رہتی ہے۔بس یہ کرم ہے میرے رب کا،توفیق ہے میرے پا لنہارعلیم وخبیرکی۔میں تواپنے بچوں سے بھی بہت سیکھتاہوں اورکھلے دل سے اس کااعتراف بھی کرتاہوں۔اس کااظہاراکثرآپ کو میری تحریروں میں بھی ملے گا۔آج کل مسجدمیں نوجوانوں کے ہفتہ وارپروگرام میں نوجوانوں کے ذومعنی ،کھرے اورنرالی منطق کے سوالات سے بہت کچھ سیکھنے کوملتاہے۔بہت معا ملات میں کوراہوں،ہما رے بچے بہت ذمہ داراورسمجھدارہیں۔منافقت سے مبرا، بالکل صاف سیدھی اور آسان زبان میں عمدگی کے ساتھ حالات پرتبصرہ کر تے ہیں۔مجھے اس کااعتراف ہے اورکرنابھی چاہئے۔
ہما راایک بڑامسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم اعتراف نہیں کرتے،تسلیم نہیں کرتے،ہم غلطی کرتے ہیں اوراس پردلیل لاتے ہیں۔یہ توکہاگیا ہے کہ احسان کرواوربھول جاؤ،مت جتلاؤلیکن یہ کب کہاگیاہے کہ جس پراحسان کیاجائے وہ بھی اپنے محسن کا تذکرہ نہ کرے!اسے ضرور اپنے محسن کاذکرکرناچاہئے اوربہت پیارسے کرناچا ہئے۔جبکہ ہم نہ تواعتراف کرتے ہیں اورنہ ہی ہم میں غلطی تسلیم کرنے کی خوہے۔غلطی ہوجائے توہمیں کھلے دل سے تسلیم کرناچاہئے کہ ہم غلطی پرتھے۔ہم انسان ہیں،ہوگئی ہم سے غلطی،ہمیں نادم ہوناچاہئے،پشیمان ہونا چاہئے،معذرت کرنے میں ذرابھی تاخیرنہیں کرنی چاہئے۔لیکن ہم نہیں کرتے۔ہمارے اندرایک بہت بے حس اورسفاک آدمی رہتا ہے، وہ ایک ٹنڈ منڈدرخت ہے،بغیر پھل کے،جھکتاہی نہیںہے۔ہاں بہت سی باتیں اورمعاملات ایسے ہیں کہ سرکٹ جائے توغم نہیں، جھکنا نہیں چا ہئے۔خاک بسرانسانوں کے سرظالموں کے سا منے کیوں جھکیں؟ جھوٹ، فریب،دغا بازی، مکاری اورعیاری کے سا منے کیوں جھکیں؟ باطل کے سامنے سرتوبلندرہناہے،لیکن انسا ن کوجھکاہواہی رہناچاہئے۔جب پھل لگ جا تے ہیں توشجرجھک جاتے ہیں۔
اسلام نے عبادات کاجوتصوردیاہے کیاوہ اپنااثرا ت نہیں رکھتا؟کیایہ رب نے ویسے ہی کہہ دیاہے؟یہ انسان کوانسان بناتاہے،اسے ثمربارکرتاہے،اوراگرہم سب کچھ کرتے ہوئے یہ پھل نہیں پاتے توسوچناچاہئے کہ کہیں کوئی گڑبڑہے۔رب کے فرمان میں تونہیں ہو سکتی، ہم میں ہی ہے۔تووہ ہمیں تلاش کرنی چاہئے۔ہم دوسروں کے عیب تلاش کرتے رہتے ہیں اورہمیں اتنی مہلت ہی نہیں کہ اپنے عیبوں کو کھوج سکیں۔ہمیں پردہ پو شی کا حکم دیاگیاہے،تشہیر کی بجائے اس سے بچناچاہئے،بس!میرے رب کی توہے یہ ساری کا ئنات ، سب کچھ، سارے موسم،سارے ماہ وسال،اوروہ سب کچھ جونظرآتاہے اورجوپو شیدہ ہے……!
اورپھرہمارے رب سے ہمارایہ معاہدہ بھی توہے کہ:کہو،میری نماز،میرے تمام مراسِم عبودیت میراجینااورمیرامرنا،سب کچھ اللہ رب العالمین کیلئے ہے جس کاکوئی شریک نہیں۔ اسی کامجھے حکم دیاگیاہے اورسب سے پہلے سرِاطاعت جھکانے والامیں ہوں۔جب ہم نے اپنا سب کچھ اپنے خالق کے ہاں قربان کردینے کاعہدکیاتواس پرعملدرآمدکی توفیق بھی انہی کوملتی ہے جوجذبہ صادق کے ساتھ مانگتے ہیں۔یعنی کائنات کی ساری چیزوں کارب تواللہ ہے،میرارب کوئی اورکیسے ہوسکتاہے؟کس طرح یہ بات معقول ہوسکتی ہے کہ ساری کائنات تواللہ کی اطاعت کے نظام پرچل رہی ہو،اورکائنات کاایک جزہونے کی حیثیت سے میرااپناوجودبھی اسی نظام پرعامل ہو، مگرمیں اپنی شعوری و اختیاری زندگی کیلئے کوئی اور رب تلاش کروں؟کیاپوری کائنات کے خلاف میں اکیلاایک دوسرے رخ پر چل پڑوں؟حقیقتاً ایک مومن زندگی کی عکاسی ہے کہ مسلمان کاجینا،مرنا،اورعبادت وریاضت سب کچھ اللہ عزوجل کیلئے ہونا چاہیے۔زندگی اللہ عزوجل کی رضاکے کاموں میں اورجینے کامقصد اللہ عزوجل کے دین کی سربلندی ہو۔یونہی مرناحالت ِ ایمان میں ہو اورہوسکے توکلمہ حق بلندکرنے کیلئے ہو۔ یونہی عبادت کاشرکِ جلی سے پاک ہوناتوبہرحال ایمانیات میں داخل ہے،عبادت شرک ِخفی یعنی ریاکاری سے بھی پاک ہواورخالصتاًاللہ عزوجل کی رضاو خوشنودی کیلئے ہوجائے توتب رب کریم بڑی چاہ وپیار سے فرماتاہے کہ یہ میراہے،میں خوددوں گا اس کاصلہ۔ہم بھی جب کسی سے کہیں کہ ”ہیں توبہت سے لوگ میرے اردگرد لیکن یہ جوفلاں ہے،یہ بہت خاص ہے،میراہے تودل کتناشادہوجاتاہے خوشی سے،مسرت سے۔تویہ بہت خاص ہے کہ میرے رب نے کہاہے یہ میراہے۔
اگرہمیں اپنے رب کوراضی کرناہے توضبطِ نفس پرعمل کرتے ہوئے اپنے اندرکے بت کوتوڑناہوگاکیونکہ یہی عمل بندہ نفس بننے سے بچاتاہے،بندوں سے محبت کرناسکھاتاہے۔جس تربیت کی انسان کوضرورت ہے وہ مکمل جا مع شکل میں ہم تک پہنچاتاہے۔ہم روزانہ اس کامشاہدہ کرتے ہیں۔ہم نے برداشت کرناسیکھا؟ہم نے حق تلفی سے دامن بچایا؟ہم نے دل آزاری چھوڑدی؟ہم نے معذرت کی اورآئندہ وہ کام نہ کرنے کاعہدکیا؟ہم نے انسانوں کی خدمت کی؟ہم نے صبرکیا؟ہم نے اپنے نفس کوپچھاڑا؟نہیں ناں!ہم اب بھی ایسے ہیں،اپنی اناکے بت کے پجاری اگرہم روزہ،نماز،حج زکو اورعمرے کرکے بھی ویسے کے و یسے ہی ہیں توبے کار ہے ناں یہ سب کچھ ….. کیا حاصل اس کا!مجھے بتائیے۔بس اسی سے توفیق کے طلبگاررہو، وہ دیکھتا ہے کہ بندے نے سر تسلیم خم کرلیا۔اورپھرکریم اتناہے کہ تو فیق بھی خوددیتاہے،ورنہ ہم کیااورہما ری اوقات کیا؟
مجھے توخود پرتوجہ دینی چاہئے کہ میرے اندرکوئی گڑبڑہے،میرے اندرہے کوئی خرابی!میں خودکوچھوڑکردوسروں کے پیچھے پڑارہتاہوں،مجھے توخودکودیکھناچاہئے،مجھے اپنامحاسبہ کرنا چاہئے،نہیں کرتے ناں ہم ایسا!بس دوسروں کوڈستے رہتے ہیں۔ہمیں بندہ بننا چاہئے اورہم خدائی لہجے میں بات کرتے ہیں۔نہ عجزہے ہم میں اورنہ انکساری،نہ رحم دلی نہ خلوص، اصل درکار ہے میرے رب کی بارگاہ میں، وہاں جعلی کا گزرنہیں ہے،بالکل بھی نہیں ۔ہم نمازروزہ کی ادائیگی کے بعددوسروں سے ایسابرتا ؤکرتے ہیں جیسے ہم نے کوئی احسان کر دیاہے۔میں سرتاپاغصے میں لتھڑاہواہوں،میں آگ اگل رہاہوں اورپھرمیں خودکومتقی بھی کہتاہوں،عجیب بات ہے جبکہ میں توانتہائی مفلس،ٹنڈ منڈدرخت ہوں،بغیر کسی پھل پھول کے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
قیامت کی چاپ:اسرائیل اورعالمی جنگ وجود جمعه 18 اکتوبر 2024
قیامت کی چاپ:اسرائیل اورعالمی جنگ

مقبوضہ وادی میں صدر راج ، کشمیریوں کی شہادتیں وجود جمعه 18 اکتوبر 2024
مقبوضہ وادی میں صدر راج ، کشمیریوں کی شہادتیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک چبھے گا ضرور! وجود جمعه 18 اکتوبر 2024
ڈاکٹر ذاکر نائیک چبھے گا ضرور!

کراچی میں 'را' کی دہشت گردی وجود جمعرات 17 اکتوبر 2024
کراچی میں 'را' کی دہشت گردی

بھارتی مسلمانوں کی آبادی سے ہندو خوفزدہ وجود بدھ 16 اکتوبر 2024
بھارتی مسلمانوں کی آبادی سے ہندو خوفزدہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر