... loading ...
ڈالر کی روپے کے مقابلے میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 299 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں کمی بیشی کا رجحان جاری رہا اور بالآخر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تیسری سنچری کو عبور کرگیا اور 63 پیسے اضافے کے ساتھ 300 روپے 26 پیسے کی سطح پر آ گیا، جو کہ انٹربینک میں ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 314 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ اس سے قبل بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ڈالر 6 روپے بڑھ کر 312 روپے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان میں مہنگائی کی مسلسل بڑھنے کی وجہ بنیادی وجہ ڈالر کی اڑان ہے جو کسی طور پر قابو میں نہیں آرہی، ڈالر کو 100 روپے کی سطح پر لانے کی بڑھکیں مارنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے اتائی جادوگر ڈالر کو 100 روپے پر کیا لاتے اپنے مقدمات ختم کرانے اور اثاثے واگزار کرانے کے سوا کچھ نہیں کرسکے اورڈالر کو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر بھی سینیٹر ہونے کے ناطے ہر طرح کی مراعات سمیٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ ڈالر کی گرانی عوام کو مسلسل اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں، پتہ نہیں یہ سلسلہ کب ختم ہوگا اور اب کون سا معاشی جادوگر ڈالر کو 100روپے سے نیچے لانے میں کامیاب ہو سکے گا، فی الوقت صورت حال یہ ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روزاوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر نے اونچی چھلانگ لگا دی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہو گیا۔ اس سے پہلے ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 304 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...