... loading ...
یوم آزادی پر سندھ کے گورنر نے ایک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کیاتھا،اس اعلان کے بعداطلاعات کے مطابق بعض سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ کتنے لوگوں کو ریلی میں لاسکتے ہیں،لیکن شہر کی ایک معدوم ہوتی ہوئے پارٹی کے علاوہ بیشتر سیاسی جماعتوں نے گورنر سندھ کو ٹکا سا جواب دیدیا اور کہا کہ اس موقع پر ان کے اپنے پروگرام ہیں اور وہ اپنے پہلے سے طے شدہ پروگراموں کو خراب نہیں کریں گے جس پر ریلی میں لوگوں کو جمع کرنے کیلئے ایک انوکھا فیصلہ کیاگیا اور اس فیصلے کے تحت گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کا امتحان دینے والے لوگوں کو مبینہ طور پر یہ پیغام دیا گیا کہ ان امتحانات کے نتائج کا اعلان ریلی کے موقع پر مزار قائد پر کیا جائے گا اور امتحان میں فیل ہونے والوں کو بھی امتحان میں شرکت کرنے پر انعامات دیے جائیں گے،یہ انوکھی ترکیب کس کے ذہن کی اختراع تھی اور اس کی منظوری گورنر سندھ سے لی بھی گئی تھی یا نہیں اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ بات واضح ہے کہ نوجوانوں کو ریلی میں شرکت کرنے پر مجبور کرنے کیلئے یہ تجویز اپنی جگہ ایک اچھی تجویز تھی اور تجویز پیش کرنے والے کو 100 فیصد یقین تھا کہ امتحان کا نتیجہ سننے اور انعامات حاصل کرنے کیلئے نوجوان جوق درجوق ریلی میں امڈ آئیں گے اور پھر گورنر سندھ اس کو صوبے میں اپنی مقبولیت کا ثبوت قرار دے کر حکومت سے مزید اختیارات حاصل کرلیں گے،لیکن نوجوانوں کو نتائج کے اعلان کی خوشخبری اور انعامات دینے کا لالچ دینے والت بزرجمہوروں کو اس وقت شدید دھچکا لگا کہ اس ریلی میں چند ہزار سے زیادہ لوگ شریک نہیں ہوئے اور ان میں سے بیشتر وہ تھے جو تعطیل کی وجہ سے مزار قائد پر حاضری دینے آئے تھے،یہاں تک معاملہ اتنا گمبھیر نہیں تھا بلکہ ہوا یہ کہ اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ نے مبینہ طور پر مائیک سندھ میں عوام کی ایک ایسی معتوب پارٹی کے رہنما کے حوالے کردیا جس کی پارٹی ہفتوں محنت کے باوجود اپنے جلسوں کیلئے چند سو سے زیادہ افراد جمع نہیں کرپاتی،یہاں عام آدمی یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ کیا گورنر کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے قبل اپنی سیاسی وفاداریاں دشمنیاں اور دوستیاں باہر رکھ کر نہیں آنا چاہئے؟گورنر اس طرح کی ریلیاں نکال کر عوام کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں،ہمیں نہیں معلوم کہ گورنر سندھ کی ریلی میں لوگوں کو جمع کرنے کیلئے یہ شرمناک کھیل کس نے کھیلا لیکن اس سے گورنر سندھ کی غیر جانبداری اپنے منصب سے محبت اور آئین سے وفاداری پر سوال ضرور کھڑا ہوگیا ہے،اس صورت حال کا تقاضا ہے کہ گورنر سندھ اس کی وضاحت کریں تاکہ جو لوگ سیاسی مفادات کیلئے ان کے نام سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بے نقاب ہوسکیں۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...