... loading ...
عظیم گائیک، فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 26 ویں برسی آج ( بدھ) 16اگست کو منائی جائے گی۔ نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔ نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلندر مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔ استاد نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ٹائم میگزین نے 2006 میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال اپنے کیریئر کے آغاز میں انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی۔ ان کی فنی خدمات کے صلہ میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ وہ بیک وقت موسیقار اور گلوکار بھی تھے، 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1997 میں انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور محض 48 برس کی عمر میں 16اگست 1997ء کو دنیا سے کوچ کر گئے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، علما ء کے مقابلے میں علما ء کو لایا جارہا ہے، حکومت اس معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے، اس وقت ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں اور بے گناہ یا معصوم شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر...
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ک...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9مئی اور 26نومبر دونوں واقعات کی سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں جن کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں۔یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عمرا...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی اسکینڈل بے نقاب کیے ، مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح سرائیت کر گئی ہے ۔ مراد ع...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ نہتے کارکنوں پر گولی کا حکم شہباز شریف نے دیا، ماڈل ٹاؤن اور 26نومبر کا خون شہباز شریف کے ہاتھوں پر ہے۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایوان کا شکریہ ادا کرتا...
وزیراعظم شہبازشریف نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک جلد محفوظ انخلا کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشری...
پی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، عمر ایوب کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں پارٹی کے قائدین کے درمیان...
جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو شیڈول اجلاس موخر کردیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو شیڈول اجلاس موخر کردیا، اجلاس میں لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور ہونا تھا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کے فیصلوں کی روشنی میں م...
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 15دہ...
ضلع وسطی میں دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پر پابندی لگادی گئی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں دفعے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبر کو جلسے، جلوس اور ریلی نکالنے پر پاب...
کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے اضافی بوجھ جبکہ ملک کے باقی بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا ک...