... loading ...
76 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پرحاضری دی اور قومی پرچم لہرایا۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران یوم آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری مزار قائد پر پہنچے تو میئر کراچی مرتضی وہاب نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ کی جانب سے قوم کو 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔ ہمیں فلسطین اورکشمیر کے بھائیوں کو اس دن یاد رکھنا چاہیے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد مودی سے چھٹکارا پائیں۔مراد علی شاہ نے تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج حلف اٹھائیں گے۔ میں نگران وزیراعظم کومبارکباد دیتا ہوں۔ سندھ میں بھی ایک دودن میں نگران وزیرعلیٰ آجائیں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی جلد نگران حکومتیں آجائیں گی۔ اس ملک کو ہم امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مزار قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 14 اگست پرقوم کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم سب کچھ بن چکے ہیں لیکن اچھا پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔ امید کے ساتھ پاکستان جس راہ پر گامزن ہوا ہے، ہم آگے بڑھنے جا رہے ہیں۔ اسمبلیاں ختم ہوچکی ہیں، نگران وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے معاشی بحران میں بہترین مدد فراہم کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا امید ہے کہ عوام آزادانہ طریقے سے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے مزار قائد پر دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزارقائد پر قومی پرچم لہرایا۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...