... loading ...
پی ڈی ایم کی جاتی حکومت نے اپنی معیاد مکمل ہونے سے قبل اقتصادیات اور مالیات سے متعلق وزارتوں اور ان سے وابستہ محکموں میں کئی کلیدی عہدوں پر تقرریاں کر دی ہیں جن میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا انتخاب بھی شامل ہے۔ وزارت خزانہ نے مذکورہ منصب کے لیے وفاقی کا بینہ کو تین نام دیے تھے جس میں سلیم اللہ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک، ایس ای سی پی اور سی سی پی کے سر براہ بھی مقرر کیے گئے۔ ڈائر یکٹر جنرل ڈیبٹ (قرضہ) آفس کے طور پر سابق بیورو کریٹ محسن چاند نا کا تقرر عمل میں آیا، حال ہی میں رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا۔ حکومت نے مسابقتی کمیشن میں چار نئے ارکان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سلمان امین، عبد الرشید شیخ اور سعید احمد نواز کی گزشتہ ماہ تعیناتیاں کیں جبکہ کبیر احمد سدھو سی سی پی کے چیئرمین بنائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی حکومت نے جانے سے قبل سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی، اس کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی۔ سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان، محمد اکرم، عمرظفر اللہ، صاحبزادہ رفات روف علی، طحہ احمد خان اور رضوان اللہ خان بھی شامل ہیں، ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ 3 سال کے لیے ہوگا۔ کالم نگار خورشید احمد ندیم کو رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا، ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئر مین بورڈ آ ڈائریکٹرز زرعی ترقیاتی بنک مقرر کرنے کی منظوری دے دی، ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد فنانس ڈویژن نے ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مختار کے نام کی منظوری دے دی۔ حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کا صدر تعینات کر دیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر یعقوب بھٹی کو آئندہ تین برس کیلئے صدر/سی ای او مقرر کیا گیا ہے ان کی کلیئرنس اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دی۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں اپنا اضافی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں ججزکی اصل طاقت اپنی آزادی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے ، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔منگل کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...