... loading ...
حکومت نے ایران کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران کے درمیان 5سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کردئے ہیں،باہمی تجارت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر سے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے،پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون مستحکم کرنے سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اس سے ایک طرف پاکستان کو نسبتاًکم قیمت پر پیٹرول مل سکتاہے اور ایران چونکہ پاکستان کا پڑوسی ہے اس لئے ایرانی پیٹرو ل پاکستان لانے پر اخراجات بھی بہت کم آئیں گے اور یہ فائدہ عوام کو منتقل کرکے انھیں مہنگائی سے کسی حد تک نجات دلانا ممکن ہوسکتاہے چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک تعلقات ہیں،قیام پاکستان کے بعد اقوام متحدہ کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی تائید کرنے والے ممالک میں ایران سر فہرست رہاہے،پاک بھارت جنگ کے دوران جب امریکہ جیسے مطلبی اتحادی نے پیٹھ دکھا دی تھی ایران پاکستان کی پشت پر ڈٹا رہااور پاکستان کو ہر طرح کی امداد کی فراہمی جاری رکھی،غرض اسلام کے سنہرے ڈور میں بندھے ہونے کے ناطے ایران نے ہر موقع پر پاکستان کابرادرہمسایہ دوست ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہرمشکل اورآڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے گزشتہ75برس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کاسلسلہ بھی جاری ہے مگر کچھ سیاسی مصلحتوں کے تحت اس تجارت کے حجم میں اضافہ نہیں کیاجاسکا اوراس کے پیچھے شاید کچھ مغربی ممالک کادباؤبھی ہوکیونکہ ایران سے سستی گیس کی خریداری کامعاہدہ سابق صدر زرداری کے دور میں کیاگیاتھا اورایران کے علاقے میں گیس پائپ لائن کی تکمیل بھی ہوگئی تھی مگر بعد میں آنے والی حکومتوں نے مبینہ طورپر امریکہ کے دباؤ میں اسے سردخانے میں ڈال دیاجس کے باعث یہ منصوبہ آج تک تعطل کا شکار ہے اس التوا کی وجہ سے پاک ایران تعلقات میں سردمہری آئی اور کچھ دوریاں پیداہوئیں مگر باہمی تجارت کے نئے معاہدے سے ظاہرہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کی دھند چھٹ رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے امید کی جاتی ہے کہ آنے والی حکومت بھی اس تعلق کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کرے گی۔
٭٭٭
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...