وجود

... loading ...

وجود

دوستی اور خودمختاری

هفته 05 اگست 2023 دوستی اور خودمختاری

حمیداللہ بھٹی
پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات پر کچھ قومی حلقے پریشان ہیں۔ بظاہر یہ تعلقات مجبوری ہیں ایک طرف ملک کو اگر بھارتی ریشہ دوانیوں کا سامنا ہے تو معاشی خطرات الگ دردِ سر ہیں۔ اسی لیے چینی تعان حاصل رکھناناگزیر ہے۔ مگر دوستی میں غیرمحتاط ہوجانا دانشمندی نہیں۔ ملک نہ صرف چینی مصنوعات کی منڈی بنتا جارہا ہے بلکہ واجب الادا غیر ملکی قرضوں میںچین کے مہنگے قرضوں کاحصہ خوفناک حد تک بڑھ چکاہے۔ دوستی میں چین ہر حوالے سے فائدے میں ہے۔ وہ اپنی مصنوعات کے ذریعے کمائی کرنے کے ساتھ مہنگے قرضے دیکر بھاری سود بٹور رہا ہے جس سے پاکستانی معیشت کولاحق خطرات میں اضافہ ہواہے مگر ہمارے حلقہ ارباب اختیار کو شاید خطرات کی نوعیت کا احساس ہی نہیں۔ اسی لیے بدستورآنکھیں بند کیے پاک چین دوستی کا راگ الاپنے میں مشغول ہیں ۔حالانکہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ غیر ملکی مفادات کی نگہبانی کے بجائے اپنے شہریوں کے مفادکاتحفظ کریں۔ لیکن ایسا لگ رہا ہے پاکستان کو چین کی چراگاہ بناکر بھی وہ خوش ہیں۔ یہ دوستی کا نشہ ملکی مفاد کے منافی ہے کیونکہ یہ نشہ معاشی اور غیر ملکی خطرات روکنے میں مدد گار نہیں۔ اب تو اِس میں شبہ نہیں رہا کہ کچھ عالمی طاقتوں کو چین کی طرف پاکستانی جھکائو ناپسند ہے۔ ناپسندیدگی کی بناپریہ طاقتیں پاکستان کو زک پہنچانے کی سازشیں کرسکتی ہیں۔ چینی نائب وزیرِ اعظم کے دورے کے اگلے دن امریکی دفترخارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا یہ کہنا کہ چینی نائب وزیرِ اعظم کے دورے کو بنظرغائر دیکھ رہے ہیں اور چینی سرمایہ کاری میں شفافیت چاہتے ہیں۔عالمی طاقتوں کے بارے میں خدشات کا پردہ چاک کرنے کے لیے کافی ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کی دس سالہ تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شریک ہونے کے لیے گزشتہ ماہ کے آخری روز 31 اگست کوچین کے نائب وزیرِ اعظم He Lifeng پاکستان کاایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن جا چکے ہیںمگر حکمران حلقوں میں ابھی تک خوشی کی سرشاری ہے اور چین کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد کو ایک بڑی کامیابی کے طورپر پیش کیا جارہا ہے۔ اِس دورے سے قبل وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی چین کا چارروزہ سرکاری دورہ کیا لیکن یہ دورے بڑی کامیابی نہیں بلکہ خطے میں پاکستان اگلا میدان جنگ بننے کا موجب ہو سکتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ چین اب پاکستان سے مالی اور دفاعی تعاون کے ساتھ مختلف قسم کے دبائوڈالنے لگا ہے ۔وہ ایک طرف اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اضافی نفری لگواچکا ہے تواب منصوبوں میں نقائص دور کرنے کی آڑ میں پاکستانی مفاد کے منافی شرائط منوانے لگا ہے مگر پاکستانی حکمران دوستی کے نشے میں تمام ایسے فیصلوں کو بخوشی منظوری دینے پر آمادہ و تیار ہیں جن کی چین خواہش کرتا ہے، بغیر سوچے سمجھے اور ملکی مفاد کا تحفظ کیے بغیر یہ طرزِ عمل ہمیں کسی بڑے نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ سری لنکن معیشت کو اپنے مفاد کے مطابق بنا نے کے نتائج کسی سے پوشیدہ نہیں۔ جس سے سری لنکا دیوالیہ ہونے کے ساتھ سیاسی عدمِ استحکام کا بھی شکارہوا۔ ہمارے حکمران بھی ویسے ہی خطرات کے بھنورمیں پھنس کر خوش ہیں۔ یہ پالیسی غلط ہے، بہتر ہے دوستی اپنی جگہ،مگر جب کسی طاقت سے معاہدے کریں تو ملکی مفاد کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔
آنے جانے سے ملکوں کے تعلقات کو وسعت ملتی ہے کیونکہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفت وشنید سے ایک دوسرے کا نکتہ نظر جانا جاتا ہے مگر چین کی بات ہو تو پاکستانی حکمران بس سنتے ہیں، کچھ کہتے نہیں اور دوستی کے نشے میں ہدایات لیکر کام کرنے لگے ہیں۔ماضی میں ایسا ہی کچھ طرزِعمل ہمارے حکمرانوں کا امریکہ کے بارے میں رہا جس سے پاکستان کا عالمی کردار ایک طفیلی ریاست جیسا بن کر رہ گیا۔ جس کے نتیجے میں ملکی سلامتی کو درپیش خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ڈھیروں نقصان اُٹھانے کے باوجود اپنے طرزِ عمل کوملکی مفاد کے مطابق نہیںبنایاجاسکا۔ اسی بناپر خدشہ ہے کہ امریکہ کے بعد پاکستان اب چینی چراگاہ بننے کی روش پر گامزن ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ ہمارے حکمران پاکستانی بن کر سوچیں اور جب معاہدے کریں تو قومی مفاد کا تحفظ یقینی بنائیں ۔
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں ۔بدقسمتی سے یہ منصوبہ اب معاشی کی بجائے دفاعی بنتا جارہا ہے جس کی تصدیق دفاعی منصوبوں میں تعاون کے اضافے سے ہوتی ہے حالانکہ اِس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ معیشت پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ مگر بظاہر معیشت کو اب بھی ثانوی حیثیت حاصل ہے۔ سمجھنے والی بات یہ ہے کہ قرضے لیکر امورِ مملکت چلانے سے معیشتیں بہتر نہیں ہوتیں ۔بلکہ ہنگامی بنیادوں پرپیداواری منصوبے شروع کرنے اور درآمدات سے برآمدات بڑھانے سے بہتری آتی ہے، لیکن حکمران صفوں میں ایسی کسی سوچ کا فقدان ہے بلکہ اِس حوالے سے عجب بے نیازی ہے اور وقت گزار پالیسی پر تکیہ ہے جس سے عوام پر غیر ضروری بوجھ میں اضافہ ہو تاجارہا ہے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے بچاتے عوام کو دیوالیہ کے قریب پہنچا دیا گیاہے۔ مگر اب بھی دوستی کا خمار کم نہیں ہوا۔ بلکہ چین کی تابعداری آخری حدوں کو چھونے لگی ہے۔ اب ایسی اطلاعات بھی منصہ شہود پر آنے لگی ہیں کہ اہم عہدوں پر چین اپنے ہم خیال اور خیر خواہوں کو تعینات کرانے لگا ہے۔ اِس حد تک دخل اندازی کی کسی بھی ملک کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ باربارنقصان اُٹھانے کے باوجودحکمرانوں کاسمجھنے اور سنبھلنے سے انکار ناقابلِ فہم ہے ۔اب تو ایسا تاثر گہرا ہونے لگا ہے کہ امریکہ کے بعد پاکستان نے محض اِ س حدتک اپنی پالیسی تبدیل کی ہے کہ وہ پہلے امریکہ پر انحصارکرتا تھااب چین کی طفیلی ریاست ہے آزاداور خود مختار ریاست کا تاثر معدوم ہے۔
ہی لیفنگ 2017سے 2023تک چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین رہے۔ اِس دوران انھوں نے پاکستان پر خاص طورپر توجہ دے کر سی پیک کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کی اور اِس دوران کسی نے اختلافِ رائے کی جرأت کی تو حکومت کو ایسے آفیسر کاتبادلہ کرانے کاحکم جاری کردیا۔ اب بھی دس سالہ تقریبات میں شرکت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مذاکرات کاحصہ تصور کیا جارہا ہے۔ عالمی معاملات میں دوطرفہ حمایت،اقتصادی و مالی تعاون اور تجارتی روابط میں وسعت لانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کاجائزہ لینے کے ساتھ سی پیک فریم ورک کے تحت جاری تعاون کی خاطر مشترکہ ورکنگ گروپوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے سمیت اگلے مرحلے کے لیے شروع ہونے والے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔لیکن خدشہ ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دوست ملک کے دبائو کا نیا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ کسی عالمی طاقت کی طفیلی ریاست بننے کے بجائے پاکستان ایک آزاد وخودمختارملک کا تاثر بنائے اب بھی ہمارے حکمران دوستی کے نشے میں ملکی مفاد کا سودا کرنے کی پالیسی پر کاربندرہے تو معاشی جڑیں کھوکھلی کرانے کے بعد قومی سلامتی کویقینی نقصان ہونے کاخدشہ قوی تر جائے گا۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر