... loading ...
اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی، ڈیفنس تھانے کی حدود میں اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے تفتیش کے لیے ہائی پروفائل ٹیم تیار کر لی ہے، جس میں صوبے کے دو اضلاع سے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔یہ تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ایس پی ساتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس، اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔یہ ٹیم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام کوششیں کرے گی، اور آئی جی سندھ کوکیس کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرے گی۔
حکومت کی جانب سے مجوزہ ترامیم سے متعلق بعض اہم نکات سامنے آّگئے جن میں ججز کو نکالنے کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں اضافے کی ترمیم شامل نہیں ہے ۔ترامیم میں آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم اور ججز کو نکالنے کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا آئینی ترمیم پر بڑا ردعمل سامنے آگیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں، خریدو فروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے ۔حافظ نعیم الرحمن ...
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت کے بدلے بلوچستان کے 2 ہزار لاپتا افراد کی بازیابی کی شرط رکھ دی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر درکار ووٹوں کے حصول کیلئے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار...
تحریک انصاف نے ناراض رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو منا لیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے ناراض رکن مبارک زیب سے ملاقات کی اورانہیں منایا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مبارک زیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ساتھ گلے شکو...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ میں مولانا نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر پورے نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل ملتوی کیا گیا، کیا کل تک نمبر پورے ہو جائیں گے ، ...
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا جہاں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت...
وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے انہیں آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی، جس میں انہوں نے سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے...
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے جبکہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جس طرح ترمیم لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے ہم پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ کچھ بھی ہوجائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے اجازت دیں یا نہ دیں، جلسہ کرنا ہمارا جم...
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ادھر اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے ان...
محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ نے 13 اسپتالوں کی تعمیر پر کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس میں تفصیلات پیش کی گئی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ کی رپورٹ کے مطابق گمبٹ میں ڈائگنوسٹک سینٹر کی تعمیر قمبر میں طبی سہولیات کی اپ گ...
شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ آنکھوں میں سرخی اور سوزش کے باعث ا سکولوں‘ مدرسوں سمیت دفاتر میں بھی متاثر ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہناہے کہ مریضوں سے ہاتھ ملانے‘ اس کا تولیہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور کالے چشموں کا استعمال کیا جائے۔ ...