وجود

... loading ...

وجود

محرم الحرام۔۔۔۔۔فضیلت اور اعمال (احادیث کی روشنی میں)

جمعه 21 جولائی 2023 محرم الحرام۔۔۔۔۔فضیلت اور اعمال (احادیث کی روشنی میں)

مفتی غلام مصطفی رفیق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محرم الحرام اسلامی سال کاپہلاقمری مہینہ ہے،اس کے محترم،معززاورقابل شرف ہونے کی بناء پراسے ”محر م الحرام”کہاجاتاہے۔ نیزقرآن کریم میں بارہ مہینوں میں سے جن چارمہینوں کوخصوصی حرمت اورتقدس حاصل ہے ان چارعظمت والے مہینوں میں سے بھی پہلامہینہ بالاتفاق محرم الحرام کامہینہ ہے،رجب،ذی قعدہ اورذی الحجہ بھی شامل ہیں۔عرب کے لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کی تعظیم کرتے تھے اورباہمی خونریزیاں،جنگ وجدال بند کردیتے تھے،اسلام میں ان مہینوں کی حرمت اورعظمت اورزیادہ ہوگی،ان مہینوں میں طاعت،مقبول تراورمعصیت قبیح ترقراردی گئی۔مسلم شریف کی ایک روایت میں ماہ محرم کواس کے شرف کی وجہ سے ”شھراللہ”یعنی اللہ کامہینہ کہاگیاہے۔محرم الحرام کی اسی بزرگی اوربرتری کی بناء پرحدیث میں ارشادفرمایاگیاہے:رمضان کے بعدسب مہینوں سے افضل محرم الحرام کے روزے ہیں اورفرض نمازوں کے بعدتہجدکی نمازافضل ترہے۔(مسلم)
اس ماہ معظم کے ایام میں عاشوراء یعنی دسویں تاریخ کوخصوصی عظمت حاصل ہے،اوراس کی بنیادکئی واقعات ہیں جنہیں ابوالانس حضرت آدم علیہ السلام کی ولادت سے قیامت کے وقوع کے دن تک بیان کیاجاتاہے،تاریخ انسانی کے کئی بڑے اہم واقعات کواس دن کی طرف منسوب کیاجاتاہے،تاہم محدثین کے اصول کے مطابق ان میں سے کوئی بھی بات مستندثبوتوں کے ساتھ منقول نہیں۔یہ بھی یادرہے کہ محرم الحرام کی عزت وعظمت ہنگامی یاناگہانی نہیں بلکہ محرم کی یہ شان ازلی وابدی ہے،ماہ محرم الحرام اپنے اس امتیازمیں کسی مکان وزمان کا پابند نہیں،بلکہ خودزمان ومکان کسب شان میں محرم الحرام کے پابندہیں۔ البتہ اس مہینے کے بارے میں سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو اعمال سندصحیح کے ساتھ ثابت ہیں جن کے کرنے کاترغیبی حکم دیاگیاہے:
1۔اس ماہ کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشوراء کاروزہ رکھنا۔اس بارے میں بخاری شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تواہل کتاب کواس دن کاروزہ رکھتے ہوئے پایا،جب اس کاسبب دریافت کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ اس دن بنی اسرائیل نے حضرت موسی علیہ السلام کی معیت میں فرعون کے ظلم سے نجات پائی تھی اور فرعون مع اپنے ساتھیوں کے دریائے نیل میں غرق ہوااس لیے بطورشکریہ کے حضرت موسی علیہ السلام نے اس دن کاروزہ رکھا تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاپھرہم اس کے تم سے زیادہ حق داراورحضرت موسی کے زیادہ قریب ہیں۔چنانچہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کاروزہ رکھااوردوسروں کوبھی حکم فرمایا۔البتہ مسلم شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ:جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن خودروزہ رکھنے کومعمول بنایااورصحابہ کرام کواس کاحکم دیاتوبعض صحابہ نے عرض کیاکہ:یارسول اللہ!اس دن کویہودونصاریٰ بڑے دن کی حیثیت سے مناتے ہیں (اوریہ گویاان کاقومی ومذہبی شعار ہے)توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان شاء اللہ جب اگلاسال آئے گا تو ہم نویں کوبھی روزہ رکھیں گے (تاکہ تشابہ والی بات باقی نہ رہے)عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لیکن اگلے سال ماہ محرم آنے سے قبل ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے پردہ فرماگئے۔تواس روایت میں یہودکے ساتھ اشتباہ سے بچنے کے لیے یہ بھی فرمایاکہ:اگرآئندہ سال زندہ رہاتوان شاء اللہ ہم اس کے ساتھ نویں تاریخ کاروزہ بھی رکھیں گے۔ اس لیے فقہاء لکھتے ہیں کہ اس کے ساتھ نویں تاریخ کاروزہ بھی ملالیناچاہیے،بہتریہ ہے کہ نویں،دسویں تاریخ کاروزہ رکھاجائے،اگرنویں کاروزہ نہ رکھ سکے تو پھردسویں تاریخ کے ساتھ گیارہویں تاریخ کاروزہ ملالیناچاہیے،تاکہ مسلمانوں کاامتیازبرقراررہے۔اگرچہ بعض اکابرعلماء کی تحقیق یہ ہے کہ فی زمانہ چونکہ یہودونصاریٰ اس دن کاروزہ نہیں رکھتے بلکہ ان کاکوئی کام بھی قمری حساب سے نہیں ہوتا،اس لیے اب اس معاملہ میں یہودکے ساتھ اشتراک اورتشابہ نہیں رہا،لہذا اگرصرف دسویں تاریخ کاروزہ رکھاجائے تب بھی حرج نہیں۔اس ماہ کی دسویں تاریخ کے روزے کی فضیلت بھی صحیح احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے،چنانچہ مسلم شریف میں حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں اللہ سے امیدرکھتاہوں کہ اس دن کے روزہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ایک سال(گزشتہ) کے گناہوں کاکفارہ فرمادیں گے ”۔
2۔اس دن اپنے اہل وعیال پرکھانے پینے میں فراوانی اوروسعت کرنی چاہیے،احادیث مبارکہ سے اس عمل کابھی ثبوت ہے،چنانچہ مشکوۃ شریف کی روایت حضرت ابن مسعودرضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ ارشادنقل فرماتے ہیں کہ”جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل وعیال کے خرچ میں وسعت اختیارکرے گاتو اللہ تعالیٰ سارے سال (اس کے مال وزرمیں)وسعت عطافرمائے گا”۔
بزرگوں میں سے حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے بارہا اس کاتجربہ کیاتوایساہی پایا۔مذکورہ بالاتفصیل سے یہ واضح ہوگیاکہ عاشوراکے دن صحیح احادیث کے ذریعہ یہ دوہی کام آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں۔ایک دسویں تاریخ کاروزہ رکھنااوردوسرااپنے زیرکفالت افرادپررزق میں فراوانی اختیارکرنا۔اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق نصیب فرمائے، آمین۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر