وجود

... loading ...

وجود

19 جولائی، یوم الحاق کشمیر

بدھ 19 جولائی 2023 19 جولائی، یوم الحاق کشمیر

ریاض احمدچودھری

19جولائی 1967کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک ہرسال 19جولائی کو یوم الحاق کشمیرمنایا جاتا ہے۔19 جولائی1947 ء کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس چودھری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا۔ پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی، اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔ پاکستان سے الحاق کی اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کہ کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں، لیکن اکتوبر 1947 ء میں بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیر میں مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کے لئے ان پر بے شمار مظالم ڈھائے، لیکن کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے اور کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اب تک بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
انگریزوں کے دور حکومت میں پورے برصغیر میں ریاست جموں و کشمیر کا بھی ان پانچ سو ریاستوں میں شمار ہوتا تھا جہاں کسی حد تک انگریزوں کے تابع نیم بادشاہت قائم تھی اورکسی حد تک ریاست اندرونی معاملات میں فیصلے کرنے کے لئے خود مختار تھی۔ جون میں 1947 ء کے آزادی ایکٹ کے تحت ان ریاستوں پر انگریزوں کی عملی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا توآئینی طورپر تو یہ ریاستیں انگریزوں کی عملداری سے آزاد ہوگئیں، مگر 25 جولائی 1947ء کوگورنر جنرل ماؤنٹ بیٹن نے ان ریاستوں کے سربراہان کو نصیحت کی کہ پاکستان اور ہندوستان میں سے کسی ایک ڈومینن (ریاست) کے ساتھ الحاق اختیار کریں۔ہندو رہنماؤں کے ورغلانے پر جب کشمیر کے ہندو راجہ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ منسلک ہونے کی درخواست کی تو نہرو نے فوراً اسکو مان لیا جو اس اصول کی صریحاً خلاف ورزی تھی جو کانگریس کے مطالبے کی بنیاد تھا کہ ریاست میں عوام کی اکثریت یہ فیصلہ کرنے کی مجاز ہے کہ اسے پاکستان یا ہندوستان میں سے کس کے ساتھ شامل ہونا ہے۔ آزادی کے وقت جموں و کشمیر کی کل آبادی40 لاکھ تھی، جس میں 77فیصد اکثریت مسلمانوں کی تھی، جبکہ وادی کشمیرمیں مسلمانوں کی تعداد کل آبادی کا 92 فیصد تھی۔ پورے کشمیر میں پاکستان کی آزادی پر بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا گیا۔ مسلمانوں نے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر پاکستان کے جھنڈوں کو لہرادیا، مگر نہرو اور ماؤنٹ بیٹن کی ملی بھگت سے ریڈ کلف نے جو کہ پنجاب باؤنڈری کمیشن کا چیئر مین تھا، صریحاً بد دیانتی سے گورداس سپور ضلع کی دو مسلم اکثریت کی تحصیلیں ہندوستان کو دے دیں ۔ یہیں سے ہندوستان میں شامل سکھوں کی ریاستیں پٹیالہ اور کپور تھلہ کے سکھ حکمرانوں نے اپنی فوجیں کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان سے الحاق روکنے اور ان کو کچلنے کے لیے بھیج دیں۔اس ساری صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے 30اکتوبر کوحکومت پاکستان نے واضح اعلان کیا کہ کشمیر کا ہندوستان سے الحاق سراسر دھوکا اور غیر منصفانہ ہے اور کشمیر کو ہندوستان کا حصہ تسلیم کرنا پاکستان کے لئے قطعاً ناممکن ہے، کیونکہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اوراگر انہیں اپنی مرضی سے رائے شماری کا موقع دیاجائے تو وہ اپنی تہذیب، جغرافیائی، معاشی اور ثقافتی عوامل کی بنا پر ہر حال میں پاکستان کے ساتھ فطری طورپرالحاق کریں گے۔
اسی وجہ سے آج کشمیریوں نے آخری آدمی تک جد و جہد آزادی کو جاری رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک اپنے منطقی انجام سے ہمکنار ہو کر رہے گی۔ حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے۔ پاکستان نے برملا کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک ان کی آزادی کی تحریک ہے، اسے دہشت گردی سے جوڑنا بددیانتی ہے۔ بھارتی افواج نہ تو کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو آج تک دبا سکیں ،نہ ختم کر سکیں۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے اور اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔ پاکستان اور کشمیر ایک تہذیبی اکائی کا نام ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا اور نہتے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ لہذا حکومت پاکستان کی ہدایت پر ہر سال 19 جولائی کو ملک بھرمیں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا، جبکہ 20 جولائی کوکشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔بھارت نے اگر جنوبی ایشیا کے عوام کے جذبات کونظرانداز کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو یہ خطے کے امن کے لئے نیک شگون نہیں ہو گا۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اورانہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر کے بارے میں اپنے نامکمل ایجنڈا کو پورا کرنا چاہئے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کو یقینی بنانا چاہئے۔ بھارت کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھارہا ہے ۔پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو اور زیادہ مضبوط بنائے گی۔مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر