وجود

... loading ...

وجود

کلام اقبال کا محور قرآن مجید ہے!

جمعه 14 جولائی 2023 کلام اقبال کا محور قرآن مجید ہے!

ریاض احمدچودھری

 

اقبال کا سارا کلام اپنے اندر روحِ قرآن کو سموئے ہوئے ہے شاید ان کا ایک شعر بھی ایسا نہیں جو کسی قرآنی آیت کی تفسیر اور مفہوم سے خالی ہو۔خود اقبال کا یہی دعویٰ ہے اور رموزِ بیخودی کی نظم ”عرضِ حال مْصنّف بحضور رحمتہ اللعالمین” اسی حقیقت کا اظہار ہے جس میں اقبال بارگاہِ سرورِ کونین میں عرض گزار ہیں۔
عالمی مجلس بیداری فکراقبال کی ادبی نشست میں”اورتم خوارہوئے تارک قرآں ہوکر “کے عنوان پر طارق شاہین نے کہاکہ آج کاخطاب تین حصوں پر مشتمل ہے،اقبال کاقرآن مجیدسے لگاؤ،ترک قرآن مجیدکے نتائج اور اقبالیات کی روشنی میں اسلامی نشاة ثانیہ کی منزل۔ علامہ کے والد نے انہیں نصیحت کی تھی کہ قرآن مجیدایسے پڑھا کروجیسے ابھی آپ پر نازل ہورہاہے۔ زمانہ طالب علمی میں بھی اقبال کوقرآن مجیدسے گہراشغف رہاتھا،پھرجب یورپ گئے توپختہ مسلمان بن کرلوٹے اور سحرخیزی کے لمحات میں قرآن فہمی ان کاخاص وظیفہ ہوتاتھا۔علامہ کے نزدیک اسلامی نشاة ثانیہ صرف قرآن مجیدسے وابستگی کے نتیجے میں حاصل ہوسکتی ہے۔ قرآن ایسی زندہ کتاب ہے جس نے راہزنوں،بدؤں اور جہلاء کو زمانے کی تہذیبوں کاامام بنادیاتویہ کتاب امت کے حالیہ مسائل بھی پوری طرح حل کرکے سیادت زمانہ کااہل بناسکنے کی قدرت رکھتی ہے۔ اہل کفر کے غلبے کامطلب اہل ایمان کی شکست نہیں ہوتابلکہ یہ مومنین کی آزمائش ہوتی ہے۔ یہ امت آج قرآنی قیادت سے محروم ہے چنانچہ اقبال اس زبوں حالی سے نکلنے کے تین حل بتاتے ہیں،لسان القرآن سے آگاہی،قرآنی نصاب کی تدوین اور امت کے نوجوانوں کی قیادت کے لیے تیاری۔
اقبال صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے شاعر ہیں اورجب تک اردوزبان رہے گی تب تک اقبال زندہ رہے گا۔ دگرگوں حالات سے نکلنے کے لیے قرآن کادامن تھامنا ضروری ہے۔ مسلمانوں کے زوال پرخود قرآن کاتبصرہ ہے کہ تم کتاب کے ایک حصے پرایمان لاتے ہواورایک حصے کو فراموش کردیتے ہو۔ مسلمانوں کے دورعروج میں غیرمسلم اسی طرح مسلمانوں کی جامعات میں آتے تھے جس طرح آج مسلمان غیرمسلموں کے ہاں جاتے ہیں۔جب تک مسلمان قرآن وق سنت سے جڑے رہے دنیاان کے سامنے سرنگوں رہی لیکن زوال کی سب سے بڑی وجہ پیغام قرآن مجید اورپیغام سنت رسول اللہ ۖسے دوری ہے اوراس کاواحد حل بھی اپنی اصل کی طرف لوٹناہے۔
حضرت علامہ محمد اقبال کے کلام کی بنیاد قرآن و سنت کی منظوم تشریح ہے جس کے ذریعے انہوں نے خواب غفلت سے سوئی ہوئی مسلم امہ خصوصاً برصغیر کے مغرب زدہ اور خوشحال طبقہ کو جھنجوڑا۔ انہوں نے ساری زندگی بیداری و اتحاد امت کی دعوت دی اور امت مسلمہ کو غلامی سے نکلنے اور خودی اپنانے کا درس دیا۔ اْمت مسلمہ کے اس عظیم فرزند نے اپنی تصانیف میں قرآن حکیم سے استفادہ کیا ہے۔ اْس کے حوالے سے بے شمار نشانیوں کی نشاندہی کی ہے۔ عقل و تدبر رکھنے والے قرآنی آیاتِ مبارکہ کے مطابق ہمیشہ آفاقی نشانیوں کو دیکھ کر بے ساختہ پکار اْٹھتے ہیں۔” یعنی اے ہمارے رب! آپ نے یہ ساری کائنات فضول پیدا نہیں کی ہے۔ علامہ اقبال اپنی فکر کے مطابق اس آیت کی توضیح کرتے ہوئے خطبات میں بیان کرتے ہیں کہ دنیا میں وسعت اور بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ہم کائنات میں اہم تبدیلیاں بھی دیکھتے رہتے ہیں اور لیل و نہار کی حرکت کے ساتھ ہم زمانے کا خاموش اْتار چڑھاؤ کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں۔
اقبال نے اپنے معجزہ فکر و فن کے ذریعے زبان و ادب اور شاعری کو ایک نئی جہت اور ایسا جدید قالب عطا کیا جس کی مثال ڈھونڈنے لگیں تو شاید ہی کہیں ملے۔ویسے تو کلامِ اقبال میں علمِ بدیع اور علم ِ بیان کا تنوع پایا جاتا ہے لیکن بالخصوص قرآنی آیات، تمثیلات، تلمیحات تشبیہات و استعارات کا کثرت سے بیان نہ صرف فکرِ اقبال کے جمالیاتی پہلو اور حسنِ سخن کا عکاس ہے بلکہ ان کی قادر ْالکلامی، شاعرانہ عظمت اور قرآن مجید سے محبت کا بھی واضح ثبوت ہے۔خدا اور کائنات سے رابطے کا شعور بیدار کرنے اور تعلق باللہ و تعلق باالرّسول قائم کرنے کیلئے ہر مفسر قرآن اور قاری قرآن کو چاہئے قرآن کا مطالعہ اس انداز میں کرے جو اقبال کی منشاہے ۔ اقبال ملت اسلامیہ کے ہر فرد سے توقع رکھتا ہے کہ مسلمان قرآن کے ظاہر کے ساتھ قرآن کے باطنی اسرار و رْموز تک بھی رسائی حاصل کرے،قرآن کی ان آیات پر غور کرے جن میں دعوتِ فکر کے ساتھ بالخصوص عمل اور مشاہدہ کی تلقین فرماتے ہوئے انفس و آفاق دونوں کا مطالعہ یکساں طورپر ضروری قرار دیا گیا ہے مگر اس کیلئے ہمیں اقبال کے طرز ِ مطالعہ قرآن سے رہنمائی لینی ہوگی۔
اقبال کے نزدیک قرآن کریم کا حقیقی مقصد تو یہ ہے کہ انسان اپنے اندر ان گونا گوں روابط کا ایک اعلیٰ اور برتر شعور پیدا کرے، جو اس کے اور کائنات کے درمیان پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے کلام اور افکار میں اسلام کے بنیادی عقائد کی نہایت ہی خوبصورت اور عالمانہ تعبیر پیش کی ہے۔ توحید اور رسالت کی اہمیت اور افادیت کا جیسا عالمانہ اظہار علامہ کے ہاں ملتا ہے اس سے قبل شاید ہی ایسا تعبیراتی اور تفسیراتی اظہار کسی شاعر کے کلام کاحصہ بن سکا ہو۔ علامہ نے فکر و فلسفہ کی بوقلمونی میں الجھنے اور کش مکش سے دو چار ہونے کے بجائے سیدھے سادے انداز میں اسلامی تصورات اور عقائد کی جامعیت کو بیان کیا ہے۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال ایک عظیم مفکر تھے، جن کی تعلیمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا اور انسانیت کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔ انہوں نے اس وقت کے تمام نظریات کا احاطہ کیا اور قرآن پاک سے رہنمائی لیتے ہوئے کبھی بھی کسی نظریہ یا تہذیب کے خلاب تعصبانہ رویہ نہیں رکھا۔ مسلمانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنی چاہئے، جیسا کہ قرآن کریم نے بھی کائنات کو انسان کیلئے مسخر کر دئیے جانے کا فرمایا ہے۔ اسلام زندگی کے ہر معاملے میں بات چیت اور دوسروں کی رائے کے احترام کا درس دیتا ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر