... loading ...
سعودی عرب کے سخت گرم موسم میں کئی برسوں کے تعطل کے بعد سب سے بڑے حج کے آغاز کے موقع پر اتوار کے روز مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں لاکھوں عازمین حج نے طواف کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلام کے مقدس ترین شہر میں 160 ممالک سے آئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی میزبانی کی جائے گی، عازمین کی یہ تعداد حاضری کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے جبکہ جمعے کے روز تک 16 لاکھ غیر ملکی وہاں پہنچ چکے تھے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے پیش گوئی کی کہ معاملات منصوبہ بندی کے مطابق رہے تو رواں سال ہم تاریخ کے سب سے بڑے حج کی ادائیگی دیکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ عازمین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ مناسک حج کا آغاز اتوار کی صبح طواف کعبہ کے ساتھ ہوا، ایک 65 سالہ ریٹائرڈ مصری شہری عبدالعظیم نے طواف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی کے خوبصورت ترین ایام بسر کر رہا ہوں، میرے خواب کو تعبیر مل گئی، میں نے حج کی ادائیگی کے لیے 20 سال تک بچت کرکے 6 ہزار ڈالر جمع کیے تھے۔ حج اسلام کے بنیادی پانچ اراکین میں سے ایک ہے اور تمام صاحب استطاعت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ اس کی ادائیگی فرض ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں واقع مقدس مقامات پر مناسک حج کا سلسلہ چار روز تک جاری رہیگا۔ اتوار کی رات عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے منیٰ کی جانب روانگی، منیٰ جہاں جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا وہ مسجد الحرام سے تقریباً پانچ کلومیٹر (تین میل) کے فاصلے پر ہے۔ منیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر آباد ہوگا جہاں اتوار کے روز عازمین کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ رواں سال حج کے موقع پر سخت گرم موسم بھی عازمین حج کی برداشت کا امتحان لے گا۔ چلچلاتی دھوپ سے بچنے کے لیے سفید چھتریاں اٹھائے ہوئے پولیس اہلکاروں نے پیدل گشت کیا اور حج پرمٹ کی جانچ پڑتال کے لیے چوکیاں قائم کیں۔ دوسرے حکام نے 45 ڈگری سیلسیس (113 ڈگری فارن ہائیٹ) درجہ حرارت کے دوران عازمین حاج پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ سعودی حکام نے کہا کہ ہزاروں پیرامیڈیکس اسٹاف اسٹینڈ بائی پر موجود ہیں، ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور تھکن جیسی شکایات کے علاج کے لیے 32 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گے۔ حکام کے مطابق رواں سال عازمینِ حج کی تعداد کورونا وائرس کی وَبا سے قبل کی سطح پر واپس آ گئی ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے سعودی عرب میں پابندیوں کے نفاذ سے قبل قریباً 26 لاکھ افراد ہرسال فریضہ حج ادا کرتے تھے۔عالمی وبا کے عروج پر 2020 میں صرف 10 ہزار افراد کو اجازت دی گئی جو 2021 میں بڑھ کر تقریباً 59 ہزار تک کردی گئی تھی، رواں برس گزشتہ سال کی 10 لاکھ عازمین کی حد کو بھی ختم کردیا گیا۔ سعودی بزنس مین سمیر الزفنی نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں ان کے تمام ہوٹل جولائی کے پہلے ہفتے تک مکمل طور پر بک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ہمارے 67 ہوٹلوں میں ایک بھی بستر خالی نہیں ہے۔
امریکی کانگریس کے 62 ارکان کی پاکستان کی داخلی صورتِ حال میں مداخلت کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائیں، 9 مئی 2023ء...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں کہ عوام ناراض ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤ...
برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے ۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے درسگاہ کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈ...
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بین الاقومی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے ضروری کارروائی کا ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنای...
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے ، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹی...
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...