وجود

... loading ...

وجود

میں مینار پاکستان ہوں!

جمعرات 23 مارچ 2023 میں مینار پاکستان ہوں!

میں مینار پاکستان ہوں! مینار پاکستان!!
میں کبھی ایک کھلا میدان تھا۔ میری تعمیر سے پہلے یہاں ایک قوم کی تعمیر کا نقشہ تیار ہوا۔ میں اُس نقشے سے نکلا۔ تمہاری تاریخ کا امین بنا۔ تمہارے وجود کا بانکپن کہلایا۔ خیر کی علامت ہوا۔ علامہ اقبال کے اشعار کی تفسیر میں ڈھلا۔قائد اعظم کے اقوال میں گونجا۔ میرے میدان سے اقبال کے خواب کی تعبیر نکلی۔ ”پاکستان کا مطلب کیا” کا نعرہ یہاں ایک قرارداد میں ڈھلا۔ قائد اعظم کی جدوجہد نے یہاں ارتکاز کی صورت لی۔ برصغیر کے طول وعرض میں پھیلی مسلم جدوجہدنے یہاں ایک چہرہ پایا۔یہیںتاریخ کے مختلف کردارمجسم ہو ئے۔ مختلف تحریکیں امر ہوئیںاور ایک قرارداد میں ڈھل گئیں۔ جہاں سے وہ راستا نکلاجو آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوا۔
میں مینار پاکستان ہوں! مینار پاکستان!!
میں جہاں ایستادہ ہوں، تمہاری تاریخ کے مدوجزر نے مختلف پراؤ کے بعد حتمی منزل کا سراغ یہاں سے تلاشا تھا۔میں دو قوموں کے درمیان یہاں ایک حد فاصل بننے کی امید پر کھڑا کیا گیا۔ میں کوئی دفاعی مینار تھانہ مجھے میسو پوٹیمیا کی اختراعی تاریخ سے کوئی علاقہ تھا۔ میں اہلِ روم اور بازنطینی استعمال کی خو بو بھی نہ رکھتا تھا۔ مجھے گھنٹہ گھروں اور گرجا گھروں سے لے کر کائی جمے تاریخی محلوں پر کھڑے خمیدہ میناروں سے کوئی مناسبت نہیں تھی۔ میں تمہاری دعاؤں سے نکلا تھا۔ تمہارے نعروں میں اُبھرا تھا۔ میں مسجدوں کے نسب سے ہوں۔ اذانوں کی گونج ہوں۔ دو قومی نظریہ کی شناخت ہوں۔ قرارداد پاکستان کی علامت ہوں۔ میںاسلامی جمہوریہ پاکستان ہوں۔ میں مینار پاکستان ہوں۔
میںمینار پاکستان ہوں! مینار پاکستان!!
میرے میدان میں گامے سے گھنشام اور کفر سے اسلام الگ ہوئے۔ یہیں ٹام راج اور رام راج سے الگ ہونے کی اُمید جاگی۔اس اُمید نے تاریخ کی تمام لڑیوں اور کڑیوں کو باہم پیوست کردیا۔ حضرت مجدد الف ثانی سے لے کر شاہ ولی اللہ اور سرسید سے لے کر علامہ اقبال تک مسلم جداگانہ قومی تشخص کے تصورات کو ایک الگ قوم کی پہچان میں ڈھال دیا۔یہیں تحریک خلافت کی گونج پاکستان کے نعرے میں گھل مل گئی۔ تحریک ریشمی رومال اپنے نئے وجود میں جی اُٹھی۔ سرنگا پٹم میرے میدان میں سمٹ آیا۔ ٹیپو کی تلوار الفاظ کا روپ دھار گئی۔ اُن کا قول ”شیر کی ایک دن کی زندگی، گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے” قومی جدوجہد کا استعارہ بن گیا۔ تحریک پاکستان نے تاریخ پاکستان کو سمیٹ لیا۔ میرا میدان ان تمام پاک باز روحوں کی ایک بازیافت بن گیا۔ میرے میدان میں گونجنے والی قرارداد سات برسوں میں الگ ملک کا خدائی تحفہ بن گئی۔ مسلم برصغیر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منزل پالی۔ اسی تاریخ نے مجھے کھوجا۔ میرے کھلے میدان میں آزادی نے تیرہ برس بعد ایک مینارے کی شکل میں مجسم ہونا شروع کیا۔ میری تعمیر یوں تو آٹھ برسوں میں اکتوبر 1968ء میں مکمل ہو سکی۔ مگر میں بہادر شاہ ظفر کی آخری ہچکی سے لے کر قائداعظم کی زیارت سے کراچی واپسی میں دم آخری تک مسلسل تعمیر ہوتا رہا۔ میں دین اکبری کے خلاف مجدد الف ثانی کی مزاحمت سے لے کر 1857 کی جنگ آزادی تک ، تحریک بالاکوٹ سے لے کر تحریک ریشمی رومال تک، تحریک خلافت سے لے کر قیام پاکستان تک ہر ہر لمحے کی جدوجہد کا رازداں ہوں۔
میں مینار پاکستان ہوں! مینار پاکستان!!
میںیوں تو 196 فٹ بلند ہوں، مگر میری بلندی کا یہ پیمانہ نہیں۔ میں 27رمضان المبارک کے مقدس ترین دن آزادی کا انعام ہوں۔ میری سربلندی سرکار دوعالمۖ کے واقعہ معراج پر ایمان سے رفعت پاتی ہے۔ اُنۖ کے عظمت کی بلندی سے درازی لیتی ہے۔ میرا محیط یوں تو 18ایکڑ رقبے پر ہے، مگر میرے محیط میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہیں۔ میں ہندوستان کی تمام مسلم یادگاروں کے محیط تر ملی وجود کا حصہ ہوں۔ میرا مینار برصغیر کی تمام مساجد کے میناروںکی برادری میں شامل ہے۔ میں بابری مسجد کے کھوئے ہوئے میناروں کا ماتم ہوں۔ میں بھارت میں شہید تمام مساجد کے میناروں پر مرثیہ خواں ہوں۔تم نے مجھے اپنی تاریخ سے نکھارا، اپنے تصورات سے اُبھارا۔تم نے میرے وجود کو سنگ ِمرمر کی 7 فٹ لمبی اور 2 فٹ چوڑی 19تختیوں سے بامعنی بنایا۔مجھے معمارِاوّل وازل کی آخری کتاب ہدایت کی آیات سے جاودانی دی۔ میرے ماتھے پراللہ رب العزت کے نناوے صفاتی ناموں کے نقش سجائے۔ قائد محترم کے اقوال کو میری زینت بنایا، اقبال کی نظم” خودی کا سر نہاںلاالہ الا اللہ” کو میرا چہرہ بنایا۔ قرارداد پاکستان کو یہاں کندہ کیا۔ مگر اس شاندار تاریخ کو میرے میناروں پر سجا کر اس سے خود بیگانہ ہوگئے۔ تمہیں تاریخ سے کوئی نسبت کیوں نہیں رہی۔
میں مینار پاکستان ہوں! مینار پاکستان
کبھی میں تمہارے کردار کی بلندی کو جھک کر دیکھتا تھا۔ اب یہاں سے تم پست قامت نظرآتے ہو، تکلف برطرف !نظر ہی نہیںآتے۔ تحریک خلافت سے تحریک آزادی تک میرے گردو پیش رہنے والے لوگ کہاں گئے؟ اور جوتم ہو، وہ پہچانے کیوں نہیں جاتے۔ تم نے اپنے آپ کو نہیں کھویا، میرے وجود کو بھی دھندلا دیا۔ تمہارے شب وروز کی نہ ختم ہونے والی کھکھیڑوں نے مجھے بے آبرو کردیا۔ میرے سانس لیتے تاریخی وجود کو ایک برہنہ لاش بنا دیا۔ مجھے آ نے والے وقتوں کی آہٹ بننا تھا، تم نے مجھے گئے وقتوں کی ہچکی بنا دیا۔ تمہارے سیاسی بازیگروں اور دفاعی شعبدہ گروں نے مجھ سے میرے آزاد وجود کا مان بھی چھین لیا۔ میری آزادی کو اغیار کی تحویل میں دے دیا۔ میرے اعلیٰ تصورات کو چند ٹکوں کی بھیک کے عوض بیچ دیا۔ تمہیں اپنے آگے بے بس گھر داماد کی مانند بنادیا۔تمہارے دفاعی شعبدہ گر رستم مکھی مار اور جھوٹے عزت دار بن گئے۔ تم حاکموں کے قوال ، دشمنوں کے دلال ، غداروں کے ہانڈی وال اور ہر بھاؤ بکاؤ مال بن گئے۔ تم عالمی منڈی کی سب سے ارزاں جنس ہو گئے۔ تمہارے حال نے میرے ماضی کو شرمندہ کردیا۔ میری تاریخ کو رسوا کردیا۔ میری بلندیوں کو خمیدہ کردیا۔ تم اپنے حال میں کیا حیادار ہوتے، تم تو اپنے ماضی کے وفادار بھی نہیں رہے۔ تم نے اپنی سیاسی بداعمالیوں ، آئین سے غداریوں اور اقتدار کی کھینچا تانیوں میں میری تاریخ کو اپنا چارہ بنایا۔ تم نے مجھے 1960 سے پہلے کہاں یاد رکھا ۔ میں ”یوم پاکستان” کے طور پر ایک بھولی بسری یاد تھا۔ تم نے 1956ء کے پہلے آئین کی منظوری کے بعد 23مارچ کو ”یوم جمہوریہ ”بنایا، ”یوم پاکستان” نہیں۔ پھر اکتوبر 1958 ء میں اس ملک کو پہلی مرتبہ ایوب خان نے فتح کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے مارشل لاء لگایااور آئین ایک بھولی بسری کہانی بن گیا۔ یوم جمہوریہ فیلڈ مارشل کی چھڑی کے نیچے آگیا۔ تو یہ 1960 کا سال تھا، جب یوم جمہوریہ کی جگہ تمہیں میری ضرورت پڑی تاکہ تم آئین کی کمی محسوس نہ کرسکو۔ آئین سے انحراف کو قابل سزا جرم نہ سمجھو۔ تم طاقت کے آگے اپنی حد سے باہر نہ جاسکو۔ تم اپنی زنجیروں کا احترام کہیں کھو نہ دو۔ بس تب تمہیں یوم جمہوریہ کی جگہ مجھ بیچارے کی ضرورت پڑی۔ تم نے میری تاریخ کو تحریک نہیں بنایا، اپنی ضرورتوں کا چارہ بنایا۔ اسی لیے میں ایک رسم ہوں، تاریخ نہیں ، تحریک نہیں۔ میرا جگمگاتا وجود اسی باعث دھندلا گیا۔ میرا بانکپن جاتا رہا۔ میں نوید فردا کے بجائے ماضی کا مزار بن گیا۔
میں ہوں مینار پاکستان! مینار پاکستان!
میں تم میں سے ہوں مگر اب کہاں اب کہاں۔ اب تم خود اپنے آپ میں نہیں۔
۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

بریک تھروکا امکان وجود جمعرات 21 نومبر 2024
بریک تھروکا امکان

انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی وجود بدھ 20 نومبر 2024
انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی

ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ وجود منگل 19 نومبر 2024
ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر