وجود

... loading ...

وجود

کراچی ایک شہر برباد

منگل 28 فروری 2023 کراچی ایک شہر برباد

عطا محمد تبسم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی کہ ایک شہر برباد ہے ، جس پر آہ و فغان اور ماتم کرنے والے تو بہت ہیں، لیکن اس کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں، اب گھر یا دفتر سے نکلتے ہوئے آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ وقت پر دفتر،گھر ، یا کسی تقریب میں پہنچ پائیں گے ۔ شہر کا ٹریفک بے قابو ہے ، اور احتجاج یا کھیل کے سبب کہیں سے بھی آپ کو اپنے راستے سے کسی اور طرف دھکیل دیا جاتا ہے ، دو دن پہلے شام کو اچانک کراچی کی سڑکیں جام ہوئیں اور پھر لوگ راستہ پانے کے لیے جگہ جگہ مارے پھرتے رہے ، اسٹیڈیم اور اطراف کا علاقہ تو پی ایس ایل کرکٹ کے سبب بند ہی تھا، اوپر سے کئی علاقوں میں احتجاج کرنے والوں نے سڑکیں بند کردیں۔یوں ہر طرف ایک بھاگ دوڑ شروع ہوگئی، اور کسی کو بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ کس طرف جائے تو اسے راستہ ملے گا، خواتین، بچے ، بوڑھے ، مریض ،گاڑی والے اور موٹر سائیکل والے ، رکشے اور منی بس والے ہر طرف گاڑیاں دوڑا رہے تھے ، پولیس اہلکار سڑک کے کنارے ہاتھ جھاڑے کھڑے تھے ۔ گرومندر سے گھر راشد منہاس روڈ تک کا سفر تقریبا چار گھنٹے میں طے کیا، درمیان میں کئی سواریاں بدلنی پڑیں۔
کراچی میں ٹریفک جام روز کا معمول ہے ، یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائین کی کھدائی اور تعمیرات نے مصیبت ڈالی ہوئی ہے ، ایکسپو میں ہونے والی نمائشیں، اور اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ ، شہر کے لاکھوں لوگوں کو پریشان رکھتے ہیں، اسٹیڈیم کے نزدیک شادی ہال ، ہوٹل، بیکری، اسپتال، اسکول کالج، اور مساجد میں بھی لوگوں کو جانے سے روک دیا جاتا ہے ، کوئی گاڑی اطراف میں پارک نہیں کی جاسکتی،یہ کراچی کے شہریوں سے ایک مذاق ہے ، سیکڑوں لوگوں کا کاروبار سرے سے بند کرادیا جاتا ہے ۔کراچی روشنیوں کا شہر اندھیروں کا شکار ہے ۔ ناقص طرز حکمرانی اور اداروں کی کمزور صلاحیت، عوام کی عدم دلچسپی، حکمرانوں کی لوٹ مار، اور عوام کے مینڈیٹ سے اغماض برت کر، زبردستی من مانی کرنا، کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ کراچی کو قابل رہائش اور میگا سٹی بنانے کے لئے 10 برس میں کئی ہزار ارب روپے بھی نا کافی ہوں گے اور اس کے ساتھ ایک اچھی قیادت بھی۔ عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ دے دیا، لیکن اس شہر پر حکمران مقتدر قوتیں، اس شہر کو چھوڑنا نہیں چاہتی، ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور وفاقی و صوبائی بجٹ سے رقم فراہم کرکے کراچی شہر کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔لیکن اس شہر کو بہتر کرنے کا خیال کس کو ہے ، شہر کی مرکزی سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں، کھلے ہوئے نالے ، مین ہول، لوگوں کو آئے دن حادثات سے دوچار کرتے ہیں، لیکن کوئی اس پر شنوائی کرنے والا نہیں ہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو کراچی کے منصوبے اچھے لگتے ہیں، کہ یہاں سے عوام کی ہڈیوں سے رس نچوڑا جاسکتا ہے ۔ اس شہر پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جاسکتا ہے ، یہاں کے اداروں کو گروی رکھا جاسکتا ہے ۔
ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف نے ہمیشہ کراچی کو دودھ دینے والی گائے سمجھا ہے ۔ ”معاشی بیمار ممالک ” کو قرضوں میں جکڑنے والے یہ ادارے اب تک کئی ممالک کو اپنی مکمل گرفت میں لے چکے ہے ۔ بہت سارے ممالک میں تباہی پھیرنے والے ان اداروں نے اب پاکستان پر جال ڈال دیا ہے ، پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے بھی اس پھندے کو عوام کے گلے میں ڈال دیا ہے ، اب پاکستان کا حال بھی ان تباہ حال معیشت والے ملکوں سے کچھ مختلف نہیں ہے ۔ ایئر پورٹس سے لے کر موٹر وے اور پیٹرول پمپس تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی ہیں۔ ورلڈ بینک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ ٹیکسوں کا 65 فیصد سے زائد کراچی ہی ادا کرتا ہے ۔ یعنی عالمی قرضوں کا سود کراچی ہی ادا کرے گا۔ جس ملک میں سب کچھ ہو اور وہ قرضوں پر چل اور پل رہا ہو اس کا حال ہی اس کا مستقبل بن جاتا ہے ۔
کراچی کے مسائل سے ہم ہی نہیں عالمی ادارے ورلڈ بینک، اور آئی ایم ایف بھی واقف ہیں۔ کئی سال پہلے ورلڈ بنک نے ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ جس میں سب سے اہم بلدیاتی اور صوبائی اداروں کی ناقص کارکردگی کا ذکر تھا۔ صوبائی اداروں نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز اپنی مٹھی میں دبا کر رکھے ہیں ۔ بلدیاتی اداروں نے بھی قسم اٹھا رکھی ہے کہ وہ کراچی سے کچرا نہیں اٹھائیں گے ۔ٹھیکیداری،در ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں سیوریج اور صفائی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔ تمام حکمران کہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط کریں گے لیکن کمزور بھی خود ہی کرتے ہیں۔ کراچی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ تمام اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا۔ اب سڑکوں کا وہ حال ہے کہ گاڑیاں بھی ”سسک سسک”کر چلتی ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر کراچی کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ سے جان چھوٹی تو اسٹریٹ کرائمز نے کراچی کا ”گلا” پکڑ لیا ہے ۔ اسٹریٹ کرائم دن بدن بڑھ رہے ہیں۔قانون نافد کرنے والے ادارے شہر میں رسمی سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں، وہ نظر تو آتے ہیں، لیکن امن و امان قائم کرنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی موجودگی دکھانے کے لیے ہیں۔تاکہ ان کا حق حکمرانی قائم رہے ۔ ایک ایک کر کے کراچی کے تمام ادارے یا تو وفاق نے چھین لیے یا پھر سندھ حکومت نے ان پر ”قبضہ” کر لیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے ۔ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نہ تو اختیار دیا جارہا ہے ، اور نہ ہی ترقیاتی فنڈ۔ سب کے ہاتھ باندھ کر کہہ دیا کہ آؤ ہمت ہے توہم سے چھین لو، ہمارا مقابلہ کرو۔
کبھی کراچی میں سرمایہ کاری اپنے جوبن پر تھی۔ کاروبار اور صنعتیں برق رفتاری سے چل رہی تھیں۔ معیشت کا پہیہ رواں دواں تھا۔لیکن اب چند ہفتوں قبل گورنر سندھ کو ایک تقریب میں کراچی کے صنعت کاروں نے اپنی ملوں، اور کارخانوں کی چابیاں یہ کہہ کر پیش کیں کہ اب کاروبار اور صنعتوں پر تالے لگادیے گئے ہیں ، اور اس کی چابیاں آپ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔آج کراچی کی صنعتیں اپنی آخری سانسیں گن چکی تھیں۔ تاجروں کا برا حال ہے ، ہزاروں کنٹینر بندرگاہ پر کھڑے ہیں، روشنیوں کاشہر کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کے باوجود بھی بہت سی محرومیوں کا شکار ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی بے حسی ہے ۔ وہ اس شہر سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ ماضی میں
کراچی کو بھارتی شہر ممبئی کا جڑواں شہر قرار دیا جاتا تھا اور یہ دونوں شہر معیار اور طرز زندگی میں یکسانیت کے حامل تھے ۔ٹرامز،سرکلر ٹرین سروس ،ڈبل ڈیکر بسیں ، اعلی صفائی ستھرائی ،شاہراوں کی چمک دمک اور خوبصورت بس اسٹاپ ،بلند و بالا عمارتیں اور دیگر بہت سی سہولیات شہریوں کا اثاثہ ہوتی تھیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کراچی جیسے کچرے کا ڈھیر بن گیا ہو۔ سب چیزیں نہ صرف تھم گئیں بلکہ تنزلی کا شکار ہو گئیں۔ بھارتی شہر ممبئی ایک مثالی شہر بن گیا جبکہ کراچی کی روشنیاں مدھم سی ہو گئیں اور وہ ایک اجڑی بستی کا روپ دھار گیا۔ جہاں جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ،ٹوٹی سڑکیں ، ناکارہ بسیں اور بے تکی آبادیوں کا پھیلاؤ شہر قائد کا مقدر ٹھہرا ۔نہ صرف یہ بلکہ حالیہ دنوں تک بھی ان کھٹارا بسوں کی چھتوں پر محو سفر شہری کسی گاؤں یا قصبے کا منظر پیش کرتے ہیں۔ شہر کراچی کے اپنے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا یہ عالم ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کے تمام شہروں سے نچلے درجہ پر آچکا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کی تشہیری مہم کو دیکھ کر تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے پورے کراچی اور سندھ میں سب زبردست ہے اور ہم یورپ میں بستے ہیں۔ کبھی ریڈ لائن اور کبھی پنک بس ، لیکن کیا یہ واقعی عوام کو سہولت فراہم کر رہی ہیں کہ شو پیش کے طور پر شہر کے کچھ اہم مقامات پر نمائش کے لیے کھڑی نظر آتی ہیں۔ کراچی کی حقیقی آبادی تو چنچی رکشوں یا پرانی کھٹارا منی بسوں ہی میں سفر کررہی ہے ، جہاں آئے دن کرائے پر مسافروں اور بس کنڈیکٹرز میں تکرار ہوتی ہے کہ یہاں کوئی کرایہ نامہ نہیں ہے۔
گزشتہ پینتیس سالوں سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ، جس نے شہری اداروں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے ۔ شہریوں کی سہولیات کا انحصار ایک پائیدار اور با اختیار میٹرو پولیٹن کارپوریشن پر ہوتا ہے ۔ لیکن پیپلز پارٹی نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مقامی حکومت کا راستہ روک رکھا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوم کی نظر کراچی شہر پر تھی، اور لوگوں کو توقع تھی کہ یہاں ایک اچھی مقامی حکومت قائم ہوگی تو پورے ملک کے لیے وہ ایک مثال بن کر ابھرے گی۔ کراچی کے ان بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی نے کامیابی حاصل کی تو سیاسی پنڈتوں نے ان نتائج کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کردیے ، اب حافظ نعیم الرحمن کو عدالتوں کا رخ دکھا کر انھیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی کھیل شروع کردیا ہے ۔ کراچی میں مقامی حکومت کے قیام کے راستے میں کانٹے بچھا دیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں حافظ نعیم الرحمن نے ایک جری اور بہادر لیڈر کی حیثیت سے ایک امیج بنایا ہے ، جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت پر عوام کو اعتماد ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن کراچی مئیر کے لیے ایک قابل قبول شخصیت ہیں۔ عوام چاہتے ہیں کہ وہ کراچی کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ لیکن نادیدہ ہاتھ انھیں اس منصب پر آنے سے روکے ہوئے ہیں۔ یہ کراچی کے عوام کے منڈیٹ کی توہین ہے ۔ جماعت اسلامی کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کر نے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے ، ماضی میں عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان یہ فریضہ دیانت داری سے ادا کرچکے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن بھی کرشماتی شخصیت ہیں، وہ یہ کام کرسکتے ہیں ، کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے اس شہر کو صوبائی حکومت کے چنگل سے نکالنا ہوگا۔ صوبائی حکومتوں کا بلدیاتی حکومتوں کے حق پر ڈاکا ڈالنا اب ختم ہونا چاہئے ۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر