وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں اقلیتی بہبود کے بجٹ پر قینچی کیوں چلی؟

پیر 13 فروری 2023 بھارت میں اقلیتی بہبود کے بجٹ پر قینچی کیوں چلی؟

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے سماج کے محروم طبقات کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔وزیرخزانہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس کا اعادہ کیاہے۔لیکن اسے کیا کہا جائے کہ اس بجٹ سے سب سے زیادہ مایوسی سماج کے اسی طبقہ کو ہوئی ہے جو محرومی اور پسماندگی کی دلدل میں دھنساہوا ہے۔ یہ طبقہ یوں تو عرف عام میں اقلیت کہلاتا ہے،لیکن سبھی جانتے ہیں کہ اقلیت کا مفہوم وہ مسلمان ہیں جنھیں موجودہ سیاسی نظام میں حاشیہ پر پہنچادیا گیا ہے۔اقلیتی امور کی وزارت ایسی واحد وزارت ہے جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے میں کسی حدتک معاون سمجھی جاتی ہے۔ اس وزارت کاقیام دراصل سچرکمیٹی کی اس رپورٹ کے بعد عمل میں آیا تھا جس میں مسلمانوں کو اس ملک کی سب سے زیادہ پسماندہ اقلیت قرار دیا گیا تھا۔ اس پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت اجاگر کی گئی تھی۔ اسی ضرورت کے پیش نظر یوپی اے سرکار نے اقلیتی امور کی وزارت قایم کی اور اس کو خاطر خواہ بجٹ فراہم کیا گیا۔ یوپی اے کے دور حکومت میں اس وزارت کی کارکردگی خاصی اطمینان بخش رہی۔نہ صرف یہ کہ اقلیتی طبقوں کے طلباء کا تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے وظیفے جاری کئے گئے بلکہ اقلیتی آبادی کے غلبہ والے شہروں میں نئے اسکول کھولے گئے۔اقلیتی فرقہ کے دستکاروں اور ہنرمندوں کی استعداد کو فروغ دینے کے اقدامات کئے گئے، لیکن جوں ہی مرکز میں سرکار تبدیل ہوئی تو اس وزارت کے بال وپر کترنے شروع کردئیے گئے۔ اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ یہ وزارت اپنے آخری دن گنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کا عکس اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں کی گئی حالیہ کٹوتی کے پس منظر میں صاف نظر آتا ہے۔
اقلیتی بہبود کے بجٹ میں معمولی کٹوتی نہیں کی گئی ہے بلکہ اس کو لگ بھگ آدھا کردیا گیا ہے۔یہاں تک کہ اس بجٹ میں اقلیتی بہبود کی بعض اسکیموں میں 90فیصد سے زیادہ کی کٹوتی کی گئی ہے۔ یہ ایک ایسی حکومت کا طرزعمل ہے جوبلا تفریق مذہب وملت سب کے ساتھ انصاف کرنے کا دعویٰ کرتی ہے اور جس نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا بلند بانگ نعرہ بھی فضا میں اچھال رکھا ہے۔اتنا ہی نہیں حکمراں جماعت آج کل جس منصوبہ پر کام کررہی ہے، اس میں پسماندہ مسلمانوں کو اپنے قریب لاکر انھیں اپنا ووٹ بینک بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔2024کے عام انتخابات کے لیے بی جے پی نے پسماندہ مسلمانوں کو رام کرنے کی جو حکمت عملی تیار کی ہے، اس میں ان تمام لوک سبھا حلقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 30فیصد سے زائد ہے۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ ان حلقوں میں پسماندہ مسلمان وزیراعظم نریندر مودی کے ان کا رناموں کا قصیدہ پڑھیں جو انھوں نے مسلمانوں کے لیے انجام دئیے ہیں، لیکن عملی طورپر بی جے پی حکومت مسلمانوں کو ان بنیادی حقوق سے بھی محروم کرنے پر کمربستہ ہے، جن کی ضمانت دستور میں دی گئی ہے۔
بی جے پی سرکار مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبائ￿ کے لیے میرٹ کم مینس اسکالر شپ میں 87 فیصد کی بھاری کمی کی گئی ہے اور اس کے لیے محض 44کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں یہ رقم 365کروڑ روپے تھی۔اسی طرح مدرسوں اور اقلیتی تعلیم کافنڈ 160کروڑ سے گھٹاکر 10کروڑ کردیا گیا ہے۔ اس طرح مدرسوں اور تعلیم کے فنڈ میں 93 فیصد کی بھاری کمی کی گئی ہے۔ اس پر اونٹ کے منہ میں زیرہ والی کہاوت صادق آتی ہے۔اس سنگین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے درست ہی کہا ہے کہ’’شاید مودی نہیں چاہتے کہ اقلیتوں کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے سرکاری اقدامات کئے جائیں۔ان کے لیے سب کا ساتھ اور سب کا وکاس‘ جیسے نعرے ہی کافی ہیں۔‘‘ اویسی نے یہ بھی کہا کہ’’اقلیتی امور کی وزارت بڑے بحران سے گزررہی ہے، اسی لیے شاید اس کے بجٹ میں چالیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔‘‘
آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے دنوں جب اقلیتی امور کی وزارت نے مولانا آزادنیشنل فیلو شپ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس پر چوطرفہ تنقید ہوئی تھی اور وزیرخزانہ نرملا ستیا رمن نے اس اسکالر شپ کو ختم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن بجٹ میں اس وعدے کو بالکل نظرانداز کردیا گیا۔ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اسکیم دراصل ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے ان اقلیتی طلبائ￿ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی جنھیں مالی دشواریوں کے سبب اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اس اسکیم سے کافی طلبائ￿ فیض یاب بھی ہوئے تھے، لیکن اسے آن واحد میں ختم کردیا گیا۔بجٹ پیش ہونے کے دوسرے دن جب اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اس اسکیم کو بحال کرنے سے صاف انکار کردیا۔ ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں کہا کہ چونکہ اقلیتوں کے لیے پہلے سے ہی کافی اسکیمیں چل رہی ہیں، جو مولانا آزاد فیلو شپ اسکیم سے ٹکراتی ہیں، لہٰذا اس اسکیم کو بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے گزشتہ یکم فروری کو لوک سبھا میں 45لاکھ کروڑ روپے کا جو بجٹ پیش کیا ہے، وہ پچھلے بجٹ کے مقابلے میں ساڑھے پانچ لاکھ کروڑ روپے زیادہ ہے۔ اس بجٹ میں ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ رقم دفاعی میدان کے لیے مختص کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ ریل بجٹ میں کیا گیا ہے، لیکن سب سے زیادہ کٹوتی اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں کی گئی ہے۔اس وزارت کا بجٹ گزشتہ مالی سال کے دوران پانچ ہزار کروڑ روپے تھا، لیکن حالیہ بجٹ میں یہ رقم گھٹاکر تقریباً تین ہزار کروڑ روپے کردی گئی ہے۔ یعنی اس بجٹ میں تقریباً چالیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ مرکزی بجٹ 24۔2023میں اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے میرٹ کم مینس اسکالر شپ میں 44فیصد کی بھاری کمی کی گئی ہے اور اس کے لیے محض 44کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔گزشتہ بجٹ میں اسکالر شپ اسکیم کے لیے 365 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔مدرسوں کی جدیدکاری اور تعلیم کا فنڈ160کروڑ سے گھٹاکر محض دس کروڑ کردیا گیا ہے۔ یعنی اس میں پورے150کروڑ روپوں کی کٹوتی کی گئی ہے۔ مرکزی بجٹ میں اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالر شپ کے لیے بھی 992 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال اس کے لیے1429 کروڑ روپے الاٹ کئے گئے تھے۔گزشتہ سال اہلیت کی شرائط میں بھی ترمیم کی گئی تھی اور نویں جماعت سے کم کے طلباء پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی تھی، لیکن عملی طورپر انھوں نے سب سے زیادہ قینچی اقلیتی امور کی اس وزارت کے بجٹ پر چلائی جو سماج کے سب سے محروم طبقوں کی تعلیمی اور سماجی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قایم کی گئی ہے۔ ہم یہ تو نہیں کہیں گے کہ اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں یہ بھاری کٹوتی کسی ایجنڈے کا حصہ ہے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ ایسا کرنے سے اقلیتوں میں مایوسی پھیلی ہے اور موجودہ نظام سے انھیں انصاف کے حصول کی امیدیں معدوم ہوگئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر