... loading ...
پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی بحری امن مشق کا آغاز ہو گیا، مشقیں 14 فروری تک جاری رہیں گی۔ جمعہ کو کراچی میں شروع ہونے والی امن مشق 2023 کی افتتاحی تقریب میں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈ مرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے باقاعدہ آغاز پر فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔ تقریب کے دوران امن مشق میں شامل 50 ممالک کی پرچم کشائی بھی کی گئی، پاک بحریہ کے زیراہتمام 8 ویں کثیر القومی بحری امن مشقوں میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندگان بحری اثاثوں، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن مشق 14 فروری تک کراچی میں جاری رہیں گی، تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن مشقوں میں 50 ملکوں کے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے آگے بڑھنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان مشقوں کا مقصد علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے ہر اول دستے کا کام کرتی رہی ہے، میری ٹائم سکیورٹی کو غیرروایتی خطرات کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی نے سمندری ماحول پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے کہا کہ ہم آغاز میں ترکیہ اور شام میں ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ ہم سب سے پہلے سمندروں سے تجارت پر انحصار کرتے ہیں، دوسرا گوادر اور تیسری ہماری جغرافیائی لوکیشن ہے، ہم مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے پراجیکٹس پر زور دیتے ہیں، امن مشقیں تعلقات بنانے میں مدد کرتی ہیں، فرینڈ شپس، ریلشن شپس بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس بار کی مشقیں بھی سود مند ثابت ہونگیں، ہم اپنے مہمانوں کی بہتر انداز میں میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ امن مشق ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہیں، پہلی 2007 میں منعقد ہوئی تھیں، ہر خطے سے بحری فوج کو اکٹھا کرنا پاکستان بحریہ کا بڑا اعزاز ہے۔ بحری مشق کا مقصد شامل ممالک کے درمیان ہم آہنگی، امن کا فروغ ہے، امن مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور مثبت تصور کو اجاگر کرنا بھی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی ...
علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے ک...
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے ، پریس کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے ، اسپیکر کے خلاف ...
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب رو...
سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ب...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک ...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی...
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام ...
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے مت...
بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف ...
حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان...
پاکستان کا بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار امریکی ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے ،دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی ب...