وجود

... loading ...

وجود

تصور نو کانفرنس

جمعه 27 جنوری 2023 تصور نو کانفرنس

پاکستان مسلم لیگ نواز کے چوٹی کے رہنماء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اسی طرح پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے والے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوسرے ایک غیر سیاسی فورم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ماجرا کیا ہے ؟ یہ واقفان حال ہی بیان کرسکتے ہیں۔ البتہ ان بڑوں نے کوئٹہ کے اندر الگ سیاسی جماعت کے قیام اور ارادے کے کی نفی کی ہے۔ یہ حضرات اس ارادے پر اتفاق کا عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف شہروں میں ڈائیلاگ کا اہتمام کریں گے۔ جہاں نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ملک کے عوام کے بنیادی مسائل پر گفتگو اور اس کے حل کی راہیں متعین کی جائیں گی اور آئین پر عملدرآمد یقینی بنانے فضا ہموار کرنے کی جدو جہد کریں گے۔اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو بیدار کیا جائے گا۔ان کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ میں عوامی مسائل پر بات ہوتی تو انہیں ایسے سیمینار کی ضرورت نہ پڑتی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں سیاسی لوگوں یا دوسرے معنوں میں مو ثر افراد اور الیکٹ ایبلز کی شمولیت کے بعد یہ اکٹھ بھی مرکز نگاہ ٹھہرا ہے۔ جس کی فوری طو رپر کوئی جداگانہ سیاسی شناخت قائم نہیں۔
کوئٹہ کے اندر22جنوری2022ء کو نوری نصیر خان کلچر ہال میں بڑا مجمع اکٹھا ہوا۔ ’نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری امیجنگ پاکستان‘کے عنوان سے اس اجتماع کا انتظام و اہتمام بلوچستان پیس فورم نے کیا۔ بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ لشکری رئیسانی ہیں۔ لشکری رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی کے بعد تاحال کسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔1993اور1997ء میں بلوچستان اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے طویل تعلق رہا۔ پی پی کے ٹکٹ پر سینٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ مسلم لیگ نواز کا حصہ بنے جس سینبھا مختصر رہی اور سردار اختر مینگل کی جماعت ،بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے۔ بی این پی کے ٹکٹ پر جولائی2018ء کے عام انتخابات میں کوئٹہ سٹی کے نشست265پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا۔ پی ٹی آئی کے قاسم سوری کامیاب ہوئے۔ لشکری رئیسانی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا۔52ہزار ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق نہ ہوسکی۔ قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت عدالتی حکم امتناعی پر رہی۔ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہیں۔ یہاں تک کہ 17 جنوری 2023ء کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیپی ٹی آئی کے دیگر35ارکان کے ساتھ ان کا استعفابھی منظور کرلیا۔یعنی طویل مدت معاملہ عدالت میں رہنے کے باوجود فیصلہ نہ آسکا۔ مطلب یہ کہ لشکری رئیسانی ہارے نہیں تھے بلکہ ہروائے گئے۔اس کیس میں لشکری رئیسانی تنہاء رہ گئے تھے ۔ پی ڈی ایم نہ ہی بی این پی نے ساتھ دیا۔ بہر حال لشکری رئیسانی نے اپنے سیاسی اور سماجی مشاغل جاری رکھیں۔چناں چہ اب اس فورم کے ساتھ چلنے کا ان کا ارادہ لگتا ہے۔لشکری رئیسانی کی دعوت پر ہی پہلا اجتماع کوئٹہ میں ہوا۔ جو صبح گیارہ بجے شروع ہوا۔اور رات آٹھ بجے اختتام پذیر ہوا۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ نواز، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،زمیندار ، مزدور، ملازم تنظیموں کے نمائندوں سمیت وکلاء اور صحافیوں کو بھی خطاب کا موقع دیا گیا۔ نواب اسلم رئیسانی شریک ہوئے اور تقریر کی۔ شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل، مصطفی نواز کھوکھر، خواجہ محمد ہوتی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی نے خطاب کیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر ویڈیو لنک کے ذریعے مخاطب ہوئے۔ بلوچستان کے وسائل، ساحل، معدنی معاہدوں ، انسانی حقوق کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ کہا گیا کہ ملک سیاسی اور معاشی ابتری میں مبتلا ہے۔جبکہ عوام کے مسائل کی بجائے پانامہ اور توشہ خانہ زیر بحث ہے۔سیاست انتقام اور دشمنی کا روپ دھار چکا ہے جو ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزام لگانے کا نام رہ چکا ہے۔اور جب سیاست دشمنی میں تبدیل ہو جائے ،سینٹ اور اسمبلیوں کے ارکان ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے میں وقت گزار دیں اور سیاست دان ہر طریقے سے ایک دوسرے کو جیل میں ڈالنے اور بد نام کرنے کی کوشش کریں تو ایسے میں عوام کے مسائل ایک طرف رہ جاتے ہیں۔
کہا گیا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں عوام کے مسائل پر بات نہیں ہوتی ہے۔ بات ہوئی کہ سیاسی جماعتیں12منٹ میں ایکسٹینشن کی قانون سازی پر اکٹھی ہوگئیں مگر بلوچستان کے مسائل پر اکٹھی نہیں ہوسکیں۔ اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بر خلاف جب پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں لوگوں کو چور دروازے سے لایا جاتا ہے۔ گوادر کے لوگوں کو آج بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ لاپتہ افراد کے مسلے کا حل نہ ہونا انصاف کے نظام اور آئین کی ناکامی قرار دی گئی۔کہا گیا کہ پچاس سال سے پیدا ہونے والی خرابیوں کو درست کیا جاسکتا ہے اگر آئین پر عمل۔ در آمد ہو تو۔یہ کہ آئین پر عمل نہ کرنے والوں کے تعین کے لیے ضروری ہے کہ ٹروتھ کمیشن تشکیل دیا جائے۔بلاشبہ مسائل گمبھیر ہیں۔صوبہ بلوچستان کو خاص کر مختلف النوع زیادتیوں کا سامنا ہے۔ صوبے کو اس کے جائز معاشی اور مالی حق سے محروم رکھا گیا۔ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت جائز حصہ دینے سے گریزاں ہے۔ وفاق، مسلط حکومتیں صوبے اور عوام کے مسائل اور محرومیوں کا باعث بنی ہیں۔ ایوان بالا کے لیے سرمایہ کے بل بوتے پر نمائندے کامیاب ہوکر چلے جاتے ہیں جنہیں سروکار خالصتاً ذات کی نفع سے ہوتا ہے۔ مختلف گروہ و اشخاص حکومتوں کی تشکیل و حصول پر حاوی رہتے ہیں۔ شنید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے 29 کوآرڈینیٹرز کی فوج ظفر موج میں ایک کوآرڈنیٹر پرنس فہاد تھیم کا تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے گاؤں شہرام پورسے ہے۔ جس کے ہمراہ پروٹوکول میں بلوچستان پولیس کے جوان اور گاڑیاں ہوتی ہیں۔ یہ شخص چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سفارش پر کوآرڈنیٹر بنائے گئے ہیں۔ لا محالہ ایسی حرکات و اعمال اور تسلطوں کی وجہ سے احساس محرومی اور نفرت کے جذبات کو مہمیز ملتا ہے۔ جو ریاست کے لئے مشکلات پیدا کرتی ہے۔ الغرض مذکورہ اجتماع نے بادی النظر میں بلوچستان سے روا رکھی گئی زیادتیوں کی تصدیق بھی ؎کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر