... loading ...
بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف بلوچستان میں قائم تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے پولیس کو اعظم سواتی کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اعظم سواتی کے وکلاء نے مقدمات کے اندراج کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جمعہ کے روز جسٹس ہاشم کاکڑ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل نصیب اللہ ترین اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ پولیس ایک مقدمہ کے علاوہ کیسے اتنے مقدمات درج کر سکتی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ پر محکمہ پولیس کی سرزنش بھی کی۔ جسٹس محمد ہاشم خان کا کہنا تھا کہ کیا اس بات کا علم آئی جی پولیس بلوچستان کو ہے، وہ خود بیرسٹر رہ چکے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک ایف آئی آر نہیں کٹی، بلوچستان کے اندر پانچ ایف آئی آر درج ہوتی ہیں وہ بھی کوئٹہ شہر سے باہر دوردراز علاقوں میں، اگر اعظم سواتی کو خوار کرنا ہی تھا تو ایک ایف آئی آر کر دیتے، پانچ ایف آئی آرزکی ضرورت کیوں تھی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ مجسٹریٹ کو کس نے اختیار دیا تھا کہ وہ ریمانڈ دیتے، نہ یہ ریمانڈ ہوتا اور نہ آج عدالت میں یہ تماشا لگتا، بلوچستان میں یہ سب کیا ہو رہا ہے جبکہ دوران سماعت تفتیشی نے اعظم سواتی کے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی کون سی بات ہے آٹھ روزہ ریمانڈ کے بعد بھی اعظم سواتی سے پوچھنی ہے۔ اس پر تفتیشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اعظم سواتی کا موبائل ریکور کرنا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کسی کا پرائیویٹ موبائل لے سکتے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی نے جو کہنا تھا وہ تو کہہ چکے اور جو انہوں نے ٹویٹ کی ہے وہ توسب کے سامنے ہے تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے، اس کے علاوہ بھی کوئی تفتیش بچتی ہے۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، ژوب، خضدار، پسنی اور حب میں کیسز درج کیے گئے تھے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...