... loading ...
پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار شہری سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں پائے جانے والے بڑے فرق پر بحث و تکرار کرتے نظر آنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر کمشنر کراچی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سبزیوں کے یومیہ ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کو ایک معیار قرار دیا جائے، یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ فہرست کو ریٹیلرز اور ہول سیلرز دونوں کی جانب سے غیر حقیقی قرار دیا جا چکا ہے، تو بھی سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے ہول سیل کے نرخوں اور شہر کے مختلف علاقوں کی ریٹیل مارکیٹوں میں رائج قیمتوں میں بہت بڑا اور واضح فرق نظر آتا ہے۔ شہر میں ایک بھی ریٹیلر اپنی دُکان پر سرکاری پرائس لسٹ نہیں رکھتا جس کا مطلب ہے کہ سرکاری لسٹ صرف کمشنر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہاں یہ بات بھی حیرت انگیز ہے کہ شہر میں پرائس لسٹ کی تقسیم اور اس پر عمل درآمد جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہ ہونے کے باوجود شہری حکومت وقتا فوقتا ریٹیلر کی جانب سے کی جانے والی منافع خوری کو کنٹرول کرنے کا کریڈٹ لیتی ہے۔ اگر کوئی خریدار اپنے اسمارٹ فون پر پرائس لسٹ کسی ریٹیلر کو دکھاتا ہے تو وہ جواب دیتا ہے کہ کمشنر کے ریٹ مارکیٹ میں نافذ نہیں ہیں اور اس ریٹ پر فروخت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ریٹیلرز کا استدلال ہے کہ کمشنر کراچی اور ان کی ٹیم پہلے ان نرخوں پر سبزیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پھر ہمیں زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر پکڑیں۔ ٹھیلوں پر سبزی بیچنے والے دُکانداروں سے زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں جبکہ وہ قیمتوں میں صارفین کی نقل و حرکت کی لاگت کو شامل کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں مختلف علاقوں میں رہنے والے صارفین سبزیوں کے نرخوں پر جھگڑتے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس نے اچھے معیار کی پیاز 200 روپے فی کلو خریدی ہے جب کہ دوسرے صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہی پیاز 180 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تاہم حکومت کی جانب سے پیاز کا ہول سیل ریٹ 140 روپے فی کلو ہے اور ریٹیل ریٹ 143 روپے فی کلو ہے۔ ایک گاہک نے بتایا کہ اس نے پرانا آلو 70 سے 80 روپے فی کلو خریدا جبکہ ایک اور خریدار نے کہا کہ اس نے 60 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا۔ آلو کا سرکاری ہول سیل ریٹ 43 روپے اور ریٹیل ریٹ 46 روپے فی کلو ہے، نیا آلو 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ اس کے سرکاری ہول سیل اور ریٹیل ریٹ 83 روپے اور 86 روپے فی کلو ہیں جب کہ کچھ خریدار 130 سے 140 روپے فی کلو تک ادا کرتے ہیں۔ قیمتوں میں اس بڑے اور واضح فرق کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ کمشنر آفس مارکیٹ کی حقیقتوں کو جانچنے میں دلچسپی نہیں لیتا۔ قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے مقرر کیے گئے سرکاری افسران کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے ڈیلرز، صارفین کو لوٹنے کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ صارفین کیلئے کم قیمتوں میں اچھے معیار کی اشیا تلاش کرنا بھی ایک مشکل کام ہے جب کہ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 اقسام کی سبزیاں مختلف قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم نے کہا کہ کمشنر کی جانب سے روزانہ گروسری پرائس لسٹ کا اجرا گزشتہ 3 برسوں سے معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشل پرائس لسٹ کی غیر موجودگی میں آپ کے پاس زائد قیمت وصول کرنے پر ریٹیلر پر جرمانہ عائد کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران صرف تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں، صارفین کے مفاد کا تحفظ نہیں کر رہے، کمشنر کو ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہر 15 روز بعد پرائس لسٹ جاری کرنی چاہیے۔
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...
بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل ...
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں ...
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن...
ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس ...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...