... loading ...
کے الیکٹرک صافین پر مزید بوجھ ، بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گئی، چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی، اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا، پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔
کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن رہا ۔ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ، بجلی بحال کرنے ک...
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹر کی فیول ایڈجسمنٹ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم...
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی روکے جانے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے دن دیکھا اور نہ رات دیکھا بس کام ک...
بلدیہ عظمی کراچی کا متنازع میونسپل یوٹیلیٹی سروسز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں شامل کرنے کا ردعمل آنا شروع ہوگیا، شہریوں نے کچرا کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں ڈالنا شروع کر دیا، کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز 118 پر کچرا نا اٹھانے کی شکایت درج کروانا شروع کر دی، کے الیکٹرک کے عملے کو کام می...
اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ہے کہ کے الیکٹرک نے بلوں میں کے ایم سی چارجز لینا شروع کر دیے ہیں۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔ شہریوں کو بغیر آگاہ کیے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دیے گئے۔ کے ایم سی کا میو...
کے الیکٹرک انتظامیہ نے بانی پاکستان کے مزار کو بھی نہیں بخشا، یومیہ بنیاد پر 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔ بابائے قوم کے 74ویں یوم وفات پر فجر تک بجلی کی فراہمی منقطع رہی، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مزار قائد کے چاروں جانب موجود فلڈ لائٹ ٹاورز غیر فعال ہونے کے س...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے بجلی صارفین کے تحفظ کیلئے خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق سوئی سدرن کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کاروباری اداروں کو سستی گیس فراہم کررہی ہے۔ خط میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے صارفین کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد...
سرکاری ادارے عوام کے ساتھ بے رحمانہ سلوک میں ہر حد پار کرنے لگے۔ نیپرا کے الیکٹرک کے ہر اضافے کو جائز قرار دینے کی روش پر گامزن ہے۔ حالیہ دنوں میں مسلسل بجلی مہنگی کرنے کی تمام کوششوں میں نیپرا، الیکٹرک کا پورا ساتھ دینے لگا۔ کراچی جو پہلے سے ہی بجلی کی اضافی قیمتوں کے ساتھ کے ال...
شدید گرمی میں کراچی الیکٹر ک نے لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک سعدیہ دادا نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو قدرتی گیس کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کردی گئی۔ گیس کی عدم ف...
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ کردیا۔ مہنگائی کی ستائی عوام پر نیپرا نے بجلی بم گرا دیا ہے، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پی پی اے -جی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی من...
کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر آج(پیر) سماعت کرے گی۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہوئی ہ...