وجود

... loading ...

وجود

اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں

منگل 18 اکتوبر 2022 اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں

 

عمران خان کی سات انتخابی حلقوں سے جیت کی خبریں آرہی ہیں، پی ڈی ایم کا حکومتی اتحاد بہت آسانی سے ڈھیر ہوگیا۔ ایک طرف تیرہ 13 سیاسی جماعتوں کا اتحاد اور دوسری طرف اکیلا کپتان عمران خان، مسلم لیگ نون کو تو الیکشن میں پولنگ شروع ہوتے ہی اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا تھا، شاید اسی لیے عطا اللہ تارڑ ووٹروں سے یہ کہتے نظر آئے کہ “عمران خان کو ووٹ دینا ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا ہے۔” تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ سیاسی داؤ پیچ کھیلنے والوں کو ناک آوٹ کردیا ہے۔ عوام کی اکثریت نے اس ضمنی الیکشن میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہ کیا۔ عمران خان اگر الیکشن میں کھڑے نہ ہوتے تو شائد ان انتخابات میں کوئی ووٹ ڈالنے بھی نہ جاتا۔ اور پولنگ اسٹیشنوں پر دھول اڑتی نظر آتی۔ اب عمران خان پھر اسلام آباد کی جانب رخ کریں گے، لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان تو وہ کرچکے ہیں، بس تاریخ دینا باقی ہے۔ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کئی بار ہوا ہے، جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے 1996میں ایسا ہی لانگ مارچ کیا تھا، پھر نواز شریف نے بھی وکلاء حمایت میں ایسا ہی لانگ مارچ شروع کیا تھا، عمران خان نے پہلے بھی لانگ مارچ اور دھرنے دیئے تھے، مولانا فضل الرحمٰن 2021میں ایسا لانگ مارچ کرچکے ہیں، تحریک لبیک والے بھی اسلام آباد میں دھرنا دے چکے ہیں، بلاول بھی ریلی لے کر نکلے تھے۔ اسلام آباد کانچ کا بنا ہوا ہے، یا نمک کا ذرا سے پتھراؤ سے ٹوٹ جائے گا، یا تھوڑے سے پانی سے گھل کر بہہ جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اس وقت عمران خان کو ایسے دھمکیاں دے رہے ہیں جیسے کوئی پہلی بار اسلام آباد یا راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کرنے نکلا ہے۔ بہت سارے معاملات طے ہوچکے ہیں، آئندہ چند دنوں میں بہت کچھ بے نقاب ہوجائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات میں موسم کے احوال پر تو بات نہیں ہوئی ہوگی۔ امریکا سے لے کر ملکی اندرونی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہوگی۔ آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور آیا ہوگا۔ امریکا پاکستان کے خلاف دل میں کیا عناد رکھتا ہے، اس کا اظہار تو امریکی صدر کے بیان سے ہوگیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ” اْن کے خیال میں پاکستان شاید ’دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے‘ جس کے پاس موجود جوہری ہتھیار ’غیر منظم‘ ہیں۔” عمران خان کی حکومت کو ہٹا نے کے بعد موجودہ حکمران اتحاد کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک پیج پر ہیں۔
بلاول بھٹو کے دوروں، آرمی چیف کے حالیہ دورے کے بعد ، امریکی صدر کا یہ کہنا اس بات کا اظہار ہے کہ ” ڈو مور” کا مطالبہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ عمران خان نے موجودہ اتحادی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انھوں نے صدر بائیڈن کے اس بیان کو ’امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور ان دعوؤں کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اکتوبر کے آغاز میں واشنگٹن کے دورے پر گئے تھے۔ جہاں انھوں نے امریکی سیکریٹری دفاع لوئڈ آسٹن سے ملاقات کی تھی۔ جنرل باجوہ نے یہ دورہ اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل کیا اور بظاہر اس ملاقات کا مقصد پاکستان کا امریکاکی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ اس سے یہ تاثر بھی ملاتھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خوشگوار نوعیت کے ہیں، اور دونوں ملک ایک پیج پر ہیں۔ لیکن امریکی صدر کے اس بیان نے اس صورت حال کو تبدیل کردیا ہے، امریکا کو پاکستان کے حالیہ حکومتی سیٹ اپ پر اعتبار نہیں ہے، اور وہ جو کچھ مطالبات کر رہے ہیں، حکومت شائد ان کی توقعات پر پوری نہیں اتری ہے۔ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی پر اکثر امریکاکو مورد الزام ٹہرایا جاتا ہے، خود عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکا کی سازش قرار دیا تھا۔ جس کے بعد انھیں زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک مہم چلائے ہوئے ہیں، اور اس میں کئی بار اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے، انھوں نے جلسوں میں یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ اسٹبشمنٹ کے خلاف یا اہم شخصیات کے خلاف کچھ نہیں کہیں گے، لیکن پھر بھی وہ اشاروں کنایوں میں اس بات کا ظہار کرتے رہے ہیں کہ ان کے خلاف جو کچھ بھی ہوا ، اس میں کچھ شخصیات اور اسٹیبلشمنٹ شریک ہے۔ گذشتہ دنوں لندن میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ، اور نواز شریف سے مشوروں نے بھی اس موقف کو تقویت دی کہ موجودہ حکمرانوں کو ہدایات لندن سے مل رہی ہیں۔ ڈالر پر جو سٹہ چل رہا ہے، اور اربوں روپے جس انداز سے کچھ لوگوں اور بنکوں اور اداروں نے کمائے ہیں، اس سے بھی یہ اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ الیکشن سے پہلے جو ہاتھ لگ جائے، وہ حاصل کرلیا جائے، بعد میں شائد یہ موقع نہ ملے، ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی نے ان کے اس موقف کی بھی تائید کردی ہے کہ انھیں عوام حمایت حاصل ہے، اس لیے وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ، اس پر عمل کیا جائے۔ وہ اب پھر اپنا دباؤ بڑھائیں گے۔ اور ممکن ہے کہ حکومت بہت جلد ان کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹیک دے، حکومت کی بساط الٹ جائے، اور وقت سے پہلے الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے۔ پاکستان کو بچانے کے لیے یہی ایک صورت ہے، ورنہ اندھیرا دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے، دیئے بجھتے جارہے ہیں، اور تاریکی بڑھ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر