وجود

... loading ...

وجود

امن کے آثار

بدھ 12 اکتوبر 2022 امن کے آثار

یوکرین کے چار علاقوں کا روس سے الحاق ایسا معاملا ہے جسے چندایک ممالک کے سوادنیا کا کوئی اورملک قبول کرنے پر تیار نہیں حالانکہ یہ علاقے بظاہر جیسا بھی ہے ایک ریفرنڈم کے نتیجے میں یوکرین سے الگ ہو کر روس میں ضم ہوئے ہیں مگر یوکرین اس پر طیش میں ہے اور اِس فیصلے کو قبول کرنے سے انکاری ہے قبول کرنے سے انکارکے سوا کچھ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں بات یہاں تک ہی محدود نہیں بلکہ اُس کے حمایتی ممالک کے سربراہان امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے ردِ عمل میں روس کا مواخذہ کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن ایسا کیسے ہوگا طریقہ کار طے نہیں کر سکے جس سے صاف ظاہر ہے کہ لڑائی کو طول دینے کے متمنی ہیں جس سے خدشہ ہے کہ یوکرین کے حمایتی ممالک اپنے ڈھیلے ڈھالے ردِ عمل سے روس کو جنگ میں زیادہ دیر الجھائے رکھنے کا مقصدتوممکن ہے حاصل کرلیں مگر تباہ کُن حملے شایدنہ روک پائیں امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کی طرف سے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ ملنے سے یوکرین کوکسی حد تک اپنادفاع کرنے کے علاوہ چند علاقوں میں جزوی کامیابیاں ملی ہیں مگراب بھی روس کوقابلِ زکر نقصان پہنچانے سے باز رکھنے کی کیفیت میں نہیں پھربھی یہ بہت اہم ہے کہ وہ حملہ آور کی پیش قدمی کی راہیں کسی حدتک مسدود کرنے لگاہے جو بھی ہے لیکن اِسے کسی طور کامیابی نہیں کہہ سکتے بلکہ بیرونی طاقتوں کی ایما پر امن کی راہ پر آنے سے گریز دراصل اپنے شہریوں اور املاک کو روس کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے بہتر یہی ہے کہ یوکرینی قیادت اور عالمی طاقتیں جتنا جلد ہو سکے مل کرخطے میں جاری تباہی کو روکنے کے لیے کام کریں اور مزموم مقاصد حاصل کرنے کی بجائے امن کے یک نکاتی ایجنڈاکوترجیح دیںتاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات حقیقت نہ بن سکیں ۔
ریفرنڈم کے زریعے روس سے الحاق کرنے والے چاروں علاقوں میں روس النسل کے لوگوں کی اکثریت ہے یہ تین دہائیوں سے یوکرینی حکام کے ظلم کا شکار ہیں اسی لیے کہہ سکتے ہیں کہ اگریوکرین پر روس کا موجودہ حملہ بلاجواز ہے تو یوکرینی حکام کے پاس بھی اپنے شہریوں کی نسل کشی کا کوئی جواز نہیں ہردوصورتوں کو غلط کہنا ہی اصولی بات ہے مگر کچھ عالمی طاقتوں نے روس کو نیچا دکھانے کے لیے یوکرین کے اقدامات سے چشم پوشی اختیار کیے رکھی جس سے نہ صرف یوکرین کو مزید ظلم و جبر روا رکھنے کا حوصلہ ہوابلکہ روس کو بھی حملے کا جوا ز مل گیادراصل عالمی زرائع ابلاغ میں ایسی افواہوں کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید روس 1922کی طرح پندرہ کمیونسٹ ریاستوں کا دوبارہ اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے یہ اتحاد1991میں ٹوٹ گیا تھا اور کئی ریاستوں نے علیحدگی اختیار کرلی ایسی افواہیں پھیلانے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق امریکہ اور مغرب سے ہے مگراب ثابت ہوگیا ہے کہ مزکورہ افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کیونکہ یہ تو سامنے کی بات ہے کہ خطے میں روسی اثر کے باوجود اب علیحدگی اختیار کرنے والی کوئی ایک بھی ریاست اپنی آزادی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں بلکہ حملے کی وجہ نیٹو کی مشرقی یورپ کی طرف توسیع بنی ہے تو پھر کیوں ایک غلط تھیوری عوام کے کانوں میں ٹھونسنے کی کوشش کی گئی؟ ایک ہی وجہ سمجھ آتی ہے کہ روس ماضی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد کیونکہ امریکا کی طرح ایک عظیم طاقت رہ چکا ہے اِس لیے امریکی فکر مند ہیں کہ روس معاشی اور دفاعی حوالے سے مستقبل میںپھر خطرہ بن سکتا ہے اسی فکر مندی کی بنا پر وہ روس کو یوکرین میں الجھائے رکھنا چاہتاہے مگر امریکہ کی یہ فکرمندی دراصل یوکرین کی تباہی کاباعث بنتی جا رہی ہے پوٹن کی چاریوکرینی علاقوں کو ضم کرنے کا مقصد حاصل کرنے کے باوجود آگے بڑھنے اور حملے جاری رکھنے کی پالیسی کو دیکھا جائے تو ممکن ہے اِس میں کچھ انا وغیرہ کا عمل دخل ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ طیش دلانے میں امریکا اور مغربی ممالک کا کلیدی کردار ہے۔
ایک آدھ محاز پر یوکرینی افواج کوملنے والی جزوی کامیابیوں سے امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کو الجھائے رکھنے اور کمزور کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی اور اُسے مکمل ہزیمت سے دوچار کرنے میں بدل دیا یہ ایسا خواب ہے جو زمینی حقائق کے منافی ہے کیونکہ دفاعی تجزیہ کار اِس خیال سے متفق ہیں کہ تمام تر معاشی ناہمواری کے باوجود اب بھی روس ایک طویل جنگ لڑنے کے اسباب سے لیس ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ خطے میں ایسا مظاہرہ ہوا تو یوکرین ملک کی بجائے بے آباد کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ جائے گاچند دن قبل تک کوئی بھی سات مہینوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی پشین گوئی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھامگر اب چار علاقوں کو ریفرنڈم کی بنیاد پر ضم کرنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ شاید امن کا خواب تعبیر پاجائے لیکن جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے میں عالمی طاقتیں مصروف ہیں یہی اقدامات امن کی راہ میںرخنہ ہیں کریمیا کو روس سے ملانے والے واحد پُل کو تباہ کرنے کا الزام لگا کر روس نے جس طرح یوکرین پر میزائل حملوں میں اضافہ کیااور زمینی فوج کو مختلف اطراف سے پیش قدمی کا حکم دیاہے اِس سے بھی ایسی قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ فیصلہ کُن حملے کے بعد انخلا کی نوبت زیادہ دور نہیں یہ جنگ کیونکہ فوجی حوالے سے دوہم پلہ ممالک میں نہیں بلکہ کمزور اور طاقتور حملہ آور کے درمیان ہے اورجنگ کے دوران املاک کی تباہی اور جانی نقصان کمزورکاہی ہورہا ہے اسی لیے رواں ہفتے سوموار سے شروع روس کے تابڑ توڑ میزائل حملوں کے بعدغیر جانبدار تجزیہ کار امن کے آثار دیکھنے لگے ہیں اور اکثراِس خیال سے متفق ہیں کہ ممکن ہے کہ سخت موسم سرما کے آغاز سے قبل حملوں میں کمی یا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے جس کی کئی ایک وجوہات ہیں۔
یوکرین پر روسی حملے کی ایک اہم وجہ روسی اکثریت والے علاقوں کو حکومتی مظالم سے بچانا تھا یہ مقصد جیسا بھی ہے ایک ریفرنڈم کے ذریعے نہ صرف حاصل ہو چکا ہے بلکہ اِن علاقوں کے روس میں انضمام پر صدر پوٹن دستخط بھی کر چکے ہیں روس نے امریکہ اور مغربی ممالک پر مشتمل دفاعی اتحاد نیٹو کو اپنی طاقت سے مرعوب کرنا تھا یہ مقصد مکمل نہیں تو بھی کسی حد تک پورا ہو چکا ہے سوم اب صدر زیلیسنکی نیٹوجیسے دفاعی اتحاد میں شمولت سے قبل نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے فیصلہ نہیں کریں گے اگر وہ پھر بھی ایسی کسی انتہا کی طرف جاتے ہیں توبیرونی خطرات کے ساتھ کسی حدتک ملک میں بھی مخالفانہ آوازیں سر اُٹھا ئیں گی انھی وجوہات کی بنا پر تجزیہ کار سوموار سے جاری درجنوں میزائل حملوں کو امن کی بنیاد بنتے دیکھتے ہیں ۔
جنگ کے شعلے بڑھکانے میں امریکی کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اِس دوران مغربی ممالک بھی اُس کے ہمنوا دکھائی دیے مگر اِس جنگ سے باوجود کوشش کے وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ہنوزناکام ہیں البتہ تیل و گیس کی قلت جیسے بحران اُ ن کے حصے میں آئے ہیں مہنگائی اور بے روزگار الگ سر اُٹھارہی ہے جس میں یوکرینی مہاجرین کی آمدسے مزید شدت آرہی ہے نیز عدمِ استحکام ،معاشی بے چینی اور بھوک و افلاس کے مسائل بھی بڑھنے لگے ہیں جس کی بنا پر کہہ سکتے ہیں کہ مغرب کو جنگ سے فائدہ نہیں خسارہ ہوا ہے بحرحل اب ماہرین اِس قیاس سے متفق ہیں کہ امریکی ہمنوائی سے مغربی ممالک مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے ساتھ دفاعی کے علاوہ بھی ا پنے لیے د یگر نوعیت کے خطرات پیداکر بیٹھے ہیں جو حکمت وتدبر کے منافی ہے خیر جو بھی ہو دعا کی کی جا سکتی ہے کہ امن کے آثار دیکھنے والوں کے قیاسات جلد حقیقت کا روپ دھار یں اور خطے کو بے مقصد لڑائی سے چھٹکارہ ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر