... loading ...
ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔ پوسٹ میچ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ان کے لیے یہ میچ یادگار رہے گا۔ خیال رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ پاکستانی بیٹر نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے، رضوان نے سری لنکا کے خلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو 23رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ایشین چمپئن بن گیا، 58رنزکے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170رنز بنائے، راجاپکسا 45 گیندوں...
پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی پاکستانی ٹیم کے معترف ہوگئے۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے، حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم پْراعتماد...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ میچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ب...
ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر حساب برابر کر دیا ، پاکستان نے 182رنز کا ہدف محمد رضوان کی شاندار کارکر دگی کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا، محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان با...
پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے 2 وکٹوں پر 193 رنز بنانے کے بعد شاداب خان سمیت دیگر بالرز کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ کی غیرمعروف ٹیم کو صرف 38 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 155 رنز سے جیت لیا، پاکستان نے مقررہ ...