وجود

... loading ...

وجود

میں بھی یہیں کہیں کا ہوں!

جمعرات 11 اگست 2022 میں بھی یہیں کہیں کا ہوں!

یہ واپسی کا سفر ہے، مگر واپسی کہاں!! مدینے کا مسافر ، مدینے کا ہی رہتا ہے۔ دل وہ چھوڑ آتا ہے، جسم کی صلیب البتہ اُٹھائے پھرتا ہے۔

سوادِ روح کے منظر مدینہ جیسے ہیں
خیال آتا ہے میں بھی یہیں کہیں کا ہوں

یہ دو دنیاؤں کا سفر تھا۔ ایک روح ، دوسرا جسم کا ۔ روح نے عشق کے سمندر میں غوطے کھائے(جس کی وارداتیں ایک مستقل موضوع کے طور پر سفر نامے کا حصہ ہونگیں) مگر جسم وطنِ عزیز کی کہنہ عادتوں کی اُلٹ پھیر میں گرتا پڑتا رہا۔ کہاں حرم کے مناظر ، عبادتیں اور کہاں یہ نہ ختم ہونے والی عادتیں!!کیا ہم ایک قوم بننے کے عمل میں ناکام ہوگئے، کیا ہم کبھی تبدیل بھی ہوں گے؟ اگر حج کی عالمگیر عبادت بھی ہماری اصلاح میں ناکام ہے، تو پھر کب او رکہاں؟ دل اُداس ہے، مسافر آزردہ!! یہ نہیں کہ حکام ہمارے ساتھ سلوک کیا کرتے ہیں، یہ بھی کہ ہم اپنے ساتھ خود کیسے ہیں؟

وزارتِ مذہبی امور ایک گورکھ دھندا ہے اور کچھ نہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے اپنے اکابرین کی روش ترک کردی۔ محض مذہبی تعصب کی بناء پر اُن کی حمایت ایک گناہ لگتی ہے۔ یہ وہ لوگ نہیں جو کبھی انار کے درخت کے نیچے ایک چٹائی پر بیٹھ کر قال اللہ و قال الرسول کا درس لیتے اور دیتے تھے۔ جن کی تربیت مولانا قاسم نانوتوی اور رشید احمد گنگوہی نے کی تھی۔ یہ جاہ پسندوں اور” مترفین” کا اب ایک ٹولہ ہے۔ افسوس اُنہیں احساس ہی نہ تھا کہ حج کے لیے آنے والے عازمین و زائرین کا رخ عبادتوں کی جانب کیسے مرتکز رکھنا ہے؟ اُ ن کا سارا انتظام دراصل حاجیوں کی عبادت میں خلل ڈالتا تھا۔ منیٰ اور عرفات کے مایوس کن انتظامات کے حوالے سے تو وفاقی سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے ڈی جی حج مشن جدہ ابرار احمد مرزا سے وضاحت طلب کر لی ۔سب جانتے ہیں یہ معاملہ اُن تک محدود نہیں تھا۔ اور بدانتظامی صرف منیٰ اور عرفات تک محدود بھی نہ تھی۔ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ بڑی سطح کے انتظامات میں خود وفاقی سیکریٹری اور وزیر مذہبی امور شامل نہ رہے ہوں؟ جو لوگ اسٹیبلشمنٹ کے گورکھ دھندوں کو سمجھتے ہیں ، وہ یہ بھی جانتے ہیںکہ اس طرح کی وضاحت طلبی دراصل مسئلے پر ”مٹی پاؤ” کی نفسیات سے محض ایک ضابطے کی کارروائی ہوتی ہے۔ حج کے انتظامات وزارت کو زندگی میں ایک بار نہیں بلکہ ہر سال کرنے ہوتے ہیں تو پھر ایک ہی طرح کی بدانتظامی بار بار دیکھنے کو کیوں ملتی ہے؟ اس کا مطلب یہی ہے کہ انتظامیہ کو اس نوع کی کوتاہیوں کو دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ منیٰ اور عرفات کی بدانتظامیاں تو اس سطح پر پہنچ گئی تھیں کہ حجاج انتظامیہ کو ننگی گالیاں دینے پر اُتر آئے تھے۔ جن کو گالیاں دی جائیں، اگر اُنہیں اس کا ثواب ملتا ہے تو یقین جانیں اس عرصے میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف نے بہت ”ثواب” کمایا ۔ مگر مسئلہ یہ تھا کہ لوگ ہاتھ اُٹھااُٹھا کر بددعائیں بھی دے رہے تھے۔ منیٰ کے خیموں تک پہنچنے کے لیے چند منٹوں کا سفر گھنٹے بھر کا بنادیا، اور چند فرلانگ کا سفر راستا بند کرکے کئی کلومیٹر پر محیط کردیا گیا، یہ معاملہ ذمہ دار وں کی سطح پر صرف دو منٹوں میں حل ہوسکتا تھا اگر مسجد خیف کے قریب سے منیٰ میں قائم خیموں کا سیدھا راستا پاکستانیوں کے لیے کھول دیا جاتا جو دوسروں کے لیے کھولا جاتا تھا مگر پاکستانیوں کے لیے نہیں۔ افسوس حکام کو توجہ دلانے پر بھی یہ نہیں کیا گیا ، اس کی وجہ انتہائی شرمناک ہے۔ پاکستانی کسی بھی سطح پر” عربوں” سے بات کرنے کی ہمت ہی نہیںکرپاتے ۔ تمام پاکستانی حکام اس معاملے میں عربوں سے بات کرتے ہوئے گھبراتے تھے۔ عرب بنگالی اور بھارتی مسلمانوں کو جو تکریم دیتے تھے، وہ پاکستانیوں کو نہ ملتی تھی۔ ایسے مناظر خال خال ہی دیکھنے کو ملتے جب کسی بنگالی یا بھارتی مسلمان کی بے توقیری ہوتی مگر پاکستانی ہر جگہ دھکے، مکے کھارہے تھے۔ افسوس انتظامیہ ان شکایتوں پر کوئی توجہ ہی نہیں دیتی تھی۔منیٰ اور عرفات کی شکایتیں ، شکایتیں ہی رہیں اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک چالیس دنوں کے سفر میں انتظامیہ نے حجاج کو اپنی مرضی سے ہانکا لگایا۔ ظاہر ہے اس سفر میں بنیادی چیز عبادت ہے۔ حجاج اپنے پورے نظام الاوقات کو حرم کی نمازوں ، مکہ میں طواف کی برکتوں اور مدینہ میں چالیس نمازوں کی ترتیب سے لے کر سرکار رسالت مابۖ کے دربار میں حاضری اور ریاض الجنة میں نفل کی سعادت سے بہرہ مندہونے کی نیت سے ترتیب دیتے ہیں۔ مگر پاکستانی انتظامیہ اس پورے عمل سے بالکل بے خبر تھی۔ اُن کے کھانے پینے کے شیڈول سے لے کر ٹرانسپورٹ کے نظام تک اس کا کوئی لحاظ ہی نہیں رکھا گیا۔ مکہ مکرمہ میں تو کسی حد تک کھانے کے معاملات کو مقامی ذمہ داروں نے حجاج کی بات کو سمجھ کر نرم کردیا۔ مگر مدینہ منورہ کے فندق الاندلس میں ایک باتونی اور گھامڑ قسم کے آدمی کے ہاتھ میں کھانے کے انتظامات تھے۔ جہاں دوسرے ہی دن پٹھان بھائیوں نے احتجاج کیا۔ اور وہ احتجاج کی ویڈیو اے آر وائی کو دینے پر بضد تھے، جس پر بمشکل قابو پایا گیا۔ الاندلس سمیت تمام ہوٹلوں میں ہزاروں حاجیوں کو ٹھونس ٹھونس کر کمروں میں ڈالا گیا۔ جہاں لفٹیں خراب تھیں۔ چودہویں فلور سے لوگ اپنی نمازوں کی ترتیب سنبھالنے کے لیے ہانپتے کانپتے سیڑھیوں پر چڑھتے اُترتے نظر آتے تھے۔ یہ وہ ہوٹل تھا جو کورونا پابندیوں سے دوسال سے بند تھا، مگر یہاں حاجیوں کو ٹھونسا گیا اور بلڈنگ کی دیکھ بھال اور مرمت کے کام اس دوران انجام دیے جاتے رہے۔ یہاں بھی ہوٹل انتظامیہ سے بات کرنے سے حج مشن کے لوگ کتراتے رہے۔ سب سے بڑی بدانتظامی کھانے پر دیکھی گئی۔ یہاں تک کہ بہت سے حجاج کرام نے اپنی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے یہاں کھانا ہی ترک کردیا۔

مکہ مکرمہ میں سب سے بڑی بدانتظامی ٹرانسپورٹ کی سطح پر تھی۔ اجیاد روڈ سے حرم آتے ہوئے پاکستانیوں کو پہلے جو ٹرمینل دیا گیا وہ دو تین دنوں بعد واپس لے لیا گیا۔ انتظامیہ صابر شاکر رہی۔ اب وہ جس ٹرمینل سے بسوں پر اُترتے چڑھتے، وہ زیادہ دور جاکر خطرناک حد تک بھیڑ کا شکار رہتا۔ اس کے لیے ایسی ہڑبونگ مچی رہتی کہ دیکھتے ہوئے بھی شرم آتی، چہ جائیکہ آپ اس کے خود شکار بھی ہوں۔ یہ بات شاید ہی کسی کی سمجھ میں آسکے کہ اس ہڑبونگ میں عورتوں اور مردوں کی بدحالی کے باعث کافی لوگوں نے عشاء کی نماز حرم میں پڑھنا چھوڑ دی۔جبکہ کچھ لوگوں نے عشاء کے فوراً بعد حرم سے آنا ملتوی کردیا اور عشاء کے بعد ہوٹل میں ملنے والے کھانے کو بھی قربان کردیا۔ یہ اذیت ناک عمل عورتوں کو پڑنے والے دھکوں سے اور زیادہ کریہہ لگتا۔ اس صورتِ حال پر چندانتظامی اقدامات سے قابو پایا جاسکتا تھا۔ مگر سب بس دن گزارنے اور جیسے تیسے کام پورا کرنے پر لگے تھے۔ چنانچہ انتظامیہ اصلاح کے لیے دی جانے والی تجاویز کو سننے پر بھی تیار نہ تھی۔
(جاری ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر