... loading ...
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پنجاب کا مینڈیٹ ن لیگ کا ہے، چوہدری شجاعت کا خط حرام ہے جبکہ عمران خان کے خط پر 25 ووٹوں کا نکالا جاتا ہے۔ آج سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کا دوسرا باب شروع ہوا ہے۔ آج کے فیصلے کو پارلیمان اور آئین کی بالادستی میں تبدیل کریں گے۔یہ بات انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس فیصلے سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ پنجاب کا مینڈیٹ ن لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک فیصلہ پنجاب کے اوپر ایک ایسے شخص کو مسلط کردے جس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے اندر جوڈیشل کو سے مطابقت رکھتا ہے، یہ فیصلہ ملک اور عوام کو اور زیادہ انتشار اور انارکی کی طرف لے کر جائے گا، اس فیصلے کو آدھے سے زیادہ عوام نہیں مانتے، اس فیصلے پر فل کورٹ اس لیے نہیں بنایا گیا کیونکہ اگر یہ بن جاتا تو فیصلہ مختلف ہوتا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص کیلئے آئین کی اپنی مرضی سے تشریح کی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت کا لکھا ہوا خط حرام جب کہ عمران خان کے خط پر 25 ووٹوں کو نکالا گیا ۔ آج سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کا دوسرا باب شروع ہوا ہے۔ آج کے فیصلے کو پارلیمان اور آئین کی بالادستی میں تبدیل کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ فل کورٹ کی اپیل مسترد ہوئی تو آج ہمارے وکلا نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کر دیا تھا، یہ نہیں ہو سکتا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر جو ملک پر مسلط کئے گئے لوگوں کو پنجاب میں دوبارہ مسلط کیا جائے، چوہدری شجاعت حسین نے بھی بحیثیت پارٹی سربراہ ہدایت جاری کی تھی کہ ان کے 10 ممبران کا ووٹ شمار نہ کیا جائے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کی پارٹی عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...