... loading ...
شہر میں پانی کے شدید بحران، ٹینکرمافیا اور واٹر بورڈ کی ملی بھگت اور کراچی کے لیے 650 ملین گیلن کے K-4 منصوبے میں کٹوتی، سرکاری سرپرستی میں کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتی، شدید لوڈشیڈنگ اورنرخوں میں اضافہ، کراچی کے نوجوانوں کی سرکاری ملازمتوں میں حق تلفی اور جعلی مردم شماری کے خلاف کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار کو مزار قائد سے ایک عظیم الشان اور تاریخی ”حقوق کراچی کارواں” نکالا گیا، جو ضلع قائدین، وسطی، شمالی کے مقامات لسبیلہ، گلبہار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا سے ہوتا ہوا سپر مارکیٹ لیاقت آباد پر ایک بڑے جلسہ عام کے بعد اختتام پزیر ہوا۔ مزار قائد سے شروع ہونے والے کارواں کو اپنے مقررہ روٹس سے ہوتے ہوئے سپر مارکیٹ لیاقت آباد تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کارواں کی قیادت کی اور حیدری مارکیٹ ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کیا او ر شہر کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے چارٹر آف ڈیمانڈ اعلان کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ پانی کا K-4منصوبہ فوری مکمل کیا جائے، 650ملین گیلن پانی ساڑھے تین کروڑ عوام کا جائز اوربنیادی حق ہے اس میں کسی قسم کی کمی یا کٹوتی منظور نہیں، کے الیکٹرک مافیا کو لگام دی جائے، اس کا لا ئسنس منسوخ کیا جائے، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے، کلاء بیک کی مد میں 42ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس دلوائے جائیں ، 2017میں نواز لیگ کے دور میں ہونے والی مردم شماری کے نام پر جعلی گنتی قبول نہیں، کراچی کی مردم شماری درست کی جائے اور اسی تناسب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی اور وسائل فراہم کیے جائیں ، کراچی کو بین الاقوامی طرز کا ٹرانسپورٹ نظام دیا جائے کوٹہ سسٹم کے نام پر کراچی کی حق تلفی بند کی جائے ، کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں ،تعلیم ، صحت ، سیوریج ، گیس ، اسپورٹس ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مربوط نظام بنا یا جائے ، سندھ حکومت جماعت اسلامی کے 29روزہ دھرنے کے بعد ہونے والے معاہدے کے مطابق فوری طور پر سندھ اسمبلی میں فوری طور پر قانون سازی کرے اور معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کرتے ہوئے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 140-Aکی اصل روح کے مطابق بلدیاتی اختیارات و وسائل شہری حکومت کو منتقل کرتے ہوئے کراچی میں بااختیار شہری حکومت کا نظام وضع کرے ، حافظ نعیم نے سندھ حکومت اور حکمران پارٹیوں کو متنبہ کیا کہ کسی صورت میں بھی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیا جائے گا، چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک جدو جہد جاری رہے گی ۔جماعت اسلامی کراچی میں 26جون کو ایک عظیم الشان اور تاریخی” جلسہ عام” منعقد کرے گی ، انہوں نے کہا کہ آج امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے ، ہم اس عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت اور مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر حکومت واقعی حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری یہ فیصلہ واپس لے ، انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے لیکن کراچی کو چلانے والا کوئی نہیں ،کراچی کے ٹیکسوںسے ہی لاہور ، پنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں میٹرو بسیں چل رہی ہیں ، یہ پروجیکٹس سال ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیے گئے لیکن کراچی کا ایک گرین لائین منصوبہ 6سال گزرجانے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا گیا اور ادھورا گرین لائین منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ،چند کلو میٹر کا اورنج لائین منصوبہ بھی تاحال نا مکمل ہے ، ماضی اور موجودہ حکومتوں کے ظلم و ستم اور نا انصافیوں کے باوجود اب بھی کراچی میں زندگی رواں دواں ہے ، اب کراچی اپنا حق لینے کے لیے اُٹھ کھڑا ہوا ہے ، جماعت اسلامی کراچی کی ترجمانی کر رہی ہے ، اب وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی کا حق نہیں مار سکیں گی ، کراچی کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف نکل کھڑے ہو ئے ہیں ، ایم کیو ایم نے ہمیشہ وڈیروں اور جاگیرداروں کی سہولت کاری کی ہے اور کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کا سودا کیا ہے ، جعلی مردم شماری ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر منظور کی ، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہماری گنتی پوری کی جائے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے قبل لازماً درست مردم شماری کروائی جائے ، نواز لیگ ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام پر شب ِ خون مارا ہے ، ان تمام جماعتوں اور ان کی حکومتوں نے کراچی کے ساتھ ایک جیسا بدترین سلوک کیا ہے اور حق تلفی کے جرم میں یہ سب برابر کی شریک ہیں ، ان سب نے مل کر ہر دور حکومت میں کے الیکٹرک کی سرپرستی کی ہے جس کی وجہ سے ایک پرائیویٹ کمپنی مافیا بن گئی ہے اور مسلسل عوام کو لوٹ رہی ہے ، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، ہم کسی بھی قسم کی عصبیت کے خلاف ہیں ، کراچی میں ہر زبان بولنے والے رہتے ہیں اور ہماری تحریک کراچی کے ہر شہری کی تحریک ہے ، جماعت اسلامی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور اہل کراچی اپنا حق لے کر رہیں گے ، ہماری جدوجہد مزید تیز ہوگی ، اب کراچی کو دھوکہ نہیں دیا جا سکے گا ، جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کو دھوکہ دینے والوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے ، عوام خود کو دھوکہ دینے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شرا...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ...
ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی ...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ک...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا ...
امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی ...
علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے ک...
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے ، پریس کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے ، اسپیکر کے خلاف ...
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب رو...
سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ب...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک ...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی...