... loading ...
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کررہے ہیں، چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف بھی ریفرنس لانے کا فیصلہ کررہے ہیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے، عزت دار طریقہ یہی تھا الیکشن کمشنر خود استعفیٰ دے دیتے، رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ایف آئی اے کو اینکرز، صحافیوں اور سیاسی مخالفین کے گھروں میں رات کو 2، 2 بجے بھیجا جارہا ہے،20 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان نہیں ہوا تو سری لنکا سے بھی بدترین صورتحال ہوسکتی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی ذمہ داری ملک میں توازن قائم رکھنا ہے، اس مقصد میں ادارے اس وقت ناکام ہوجاتے ہیں جب اس ادارے میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر نہ ہوں، اس وقت ملک میں سیاسی بحران کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا بحیثیت ادارہ غیر فعال ہونا ہے۔سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدہ لے لیں، عزت دار طریقہ یہی تھا کہ الیکشن کمیشنر خود استعفیٰ دے دیتے لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے، اس کا مطلب پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی نمائندگی کا نہ ہونا ہے، الیکشن کمیشن مسلسل پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے پاس یہ آپشن ہے کہ ایک جانب تو ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں، دوسرے طرف ہم قانونی جدوجہد کا آغاز کریں، آج ہم اس الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ظلم کا نشانہ بنے والے فیصل واڈا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ابھی پہلا ریفرنس سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کررہے ہیں، ہم چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف بھی ریفرنس لانے کا فیصلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی اور ایک لوٹے کے ذریعے بل ایوان میں پیش کیا، اس بل سے 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی سازش کی گئی، ہم اس بل کو شدت سے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ایف آئی اے کو اینکرز، صحافیوں اور سیاسی مخالفین کے گھروں میں رات کو 2، 2 بجے بھیجا جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں جتنا پیسہ بچایا تھا وہ سارا موجودہ حکومت نے ایک ہی دورے میں خرچ کردیا، عوام میں اس وقت شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، یہ لوگ لندن میں جاکر ایک سزا یافتہ مجرم سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام لندن سے یرغمال ہے۔سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ 20 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان نہیں ہوا تو پاکستان میں سری لنکا سے بھی بدترین صورتحال ہوسکتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی سری لنکا کی آبادی سے بہت زیادہ ہے، لوگ جس طرح غصے میں ہے آپ اس سے کھلواڑ نہ کریں اور آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں لوٹوں کا فیصلہ ہوجاتا تو پاکستان میں سیاسی بحران کم ہوجاتا تاہم الیکشن کمیشن کی غیر ذمہ دارانہ روش سے پاکستان اس بحران میں مزید دھنستا جارہا ہے۔اس موقع پر فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بربریت اور ناانصافی میرے ساتھ کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مجھ پر زیادتی اور قتل کے سوا تمام الزامات لگا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نثار درانی نے ایک عہدہ ہوتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ایک اور سرکاری عہدہ رکھ لیا، سندھ لا کالج کر پرنسپل بن گئے اور اسے ڈکلیئر بھی نہیں کیا، اس کا کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، سارے شواہد اس میں موجود ہیں، آرٹیکل 216 واضح طور پر بتاتا ہے کہ آپ یہ کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ گانا سننا شروع کردیں کیونکہ اگلی پریس کانفرنس ان کے بارے میں ہوگی، اور ان سب کا سربراہ الیکشن کمیشنر ہے جو فون پر آرڈر لیتا ہے، ان کے خلاف بھی ریفرنس کی تیاری کررہے ہیں، ہم ریفرنس اور شواہد کے ساتھ سپریم کورٹ کے پاس جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شواہد کو میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کروں گا، ابھی ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں یہ ثبوت جمع کروانے جارہے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...
بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل ...
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں ...
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن...
ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس ...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...