وجود

... loading ...

وجود

آدھارمضان

بدھ 20 اپریل 2022 آدھارمضان

دوستو، رمضان المبارک کا ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں،برکتوں، فضیلتوں کے ہمراہ جاری و ساری ہے۔۔آدھا رمضان گزر چکا ہے، پہلا عشرہ جو کہ رحمت کا تھا ہم نے آئین کے آرٹیکلز کی تشریح میں گزار دیئے، دوسرے عشرے میں قوم مداخلت اور سازش کی تشریح میں مصروف ہے، اب تیسرے عشرے میں کیا ہوگا، فی الحال کچھ کہانہیں جاسکتا۔۔کراچی میں عوام کی اکثریت بڑے اہتمام سے روزہ تو رکھ رہی ہے لیکن اکثرکی حالت ’’روز‘‘ جیسی ہی ہوتی ہے۔۔ روزوں کی کئی اقسام بھی ہمارے معاشرے میں مقبول عام ہیں، جیسے بچوں کے لیے ـ’’ چڑی‘‘ روزہ ہوتا ہے، اسی طرح کچھ لوگ جمعہ کے جمعہ روزے کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے نماز ویسے تو پانچ وقت کی روزانہ فرض ہے لیکن پاکستانیوں کی اکثریت صرف جمعہ کے روز نماز پڑھ کر پورے ہفتے کی نماز بخشوا لیتے ہیں۔۔
زندگی بھی پل پل تیزی سے بدل رہی ہے۔۔ جیسے ان دنوں رمضان چل رہے ہیں، اگلے ماہ نہیں ہوں گے۔۔اگر زندگی کے مختلف ادوار کا جائزہ لیا جائے تو ہر دور میں حضرت انسان کا فیوریٹ مشروب الگ ہی رہتا ہے۔۔ جیسے رمضان میں افطار میں لوگ لال شربت یا دودھ سوڈے کو ترجیح دیتے ہیں، سحری میں لسی ان کی فیوریٹ ہوتی ہے۔۔ اسی طرح پیدائش کے وقت انسان کے لئے دودھ مکمل غذا ہوتا ہے۔۔جب وہ پرائمری لیول کا طالب علم ہوتا ہے تو والدین اسے زیادہ سے زیادہ جوس پلانے کی کوشش کرتے ہیں، ہائی اسکول میں جوس تبدیل ہوکر ملک شیک کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔۔کالج میں کولڈڈرنکس ہر نوجوان کی فیوریٹ ہوتی ہے۔۔یونیورسٹی میں پہنچتے ہی یہ لوگ انرجی ڈرنکس کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔۔دوران جاب یا عملی زندگی میں سارے مشروبات کی جگہ چائے لے لیتی ہے۔۔اور ریٹائرمنٹ کے بعد یہ بیچارہ صرف دم کئے ہوئے پانی پہ ہی گزارا کرتا ہے۔۔
ایک صاحب نے مولوی صاحب سے مسئلہ دریافت کیا کہ، کیا روزے کی حالت میں بیوی کو ’’ آئی لویو‘‘ کہہ سکتے ہیں۔۔؟؟ ۔۔ مولوی صاحب نے انتہائی ’’فکرانگیز ‘‘ جواب سے نوازا۔۔کہنے لگے۔۔اس معاملے میں دو باتوں کا خیال رکھنا لازمی ہے۔۔اگر کسی اور کی بیوی ہواور اس کے شوہر کو پتہ چل گیا تو پٹائی کے دوران خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے۔۔اور اگر بیوی آپ کی اپنی ہے تو یاد رکھیئے کہ جھوٹ بولنے سے روزہ مکروہ ہوسکتا ہے۔۔۔رمضان المبارک میں جو لوگ روزہ نہیں رکھتے وہ بیٹھ کرروزہ رکھنے والوں کا دھڑلے سے مذاق اڑاتے ہیں۔۔رمضان المبارک میں سوشل میڈیا پر روزے سے متعلق ایسی ایسی پوسٹیں ڈالی جاتی ہیں کہ توبہ ،توبہ ہوجاتی ہے۔۔ کچھ پوسٹیں آپ بھی پڑھیں اور اندازہ لگائیں کہ ہمارے ایمان کاایک اہم جز ’’روزہ‘‘ ہے جس کا یہ لوگ کس طرح مذاق اڑانے میں مصروف رہتے ہیں۔۔ ہیلو جی ایسے ہی پوچھنا تھا کہ روزوں میں اتوار کی چھٹی ہوتی ہے یا نہیں یا سارے کے سارے رکھنے پڑتے ہیں۔۔۔ ایک اور پوسٹ کچھ یوں ہے کہ ۔۔ کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ سحری ویلے اِک ہور پراٹھا کھا لیندا تے میری اے حالت نہیں ہونی سی۔ ٹائم دسو یارو کی ہویا وے، اسی میسیج کے نیچے ایک تصویر بنی ہوتی ہے، جس پر ایک آدمی بْری حالت سے دو چار اپنے بستر پر لیٹا ہوا ہے۔۔۔ایک اور پوسٹ میں لکھا ہوا ہے۔۔ ابھی صرف چند ہی روزے گزرے ہیں، ماں صدقے جاوے کیسی شکل نکل آئی ہے، اس میسج کے نیچے عجیب سا کارٹون بنایا ہوا ہے جس کا منہ ٹیڑھا دکھایا گیا ہے ۔۔یہ پوسٹ تو نماز عصر کے بعد تیزی سے روز ہی وائرل ہوتی ہے۔۔ روزے دارو حوصلہ رکھو ابھی بہت ٹائم پڑا ہوا ہے ۔۔لوگو،دیکھو سورج ڈوبا کہ نہیں ؟ لگتا ہے کہ اے سانو مار کے ای ڈوبے گا۔۔اور کچھ لوگ تو دعائے افطار کا مذاق کچھ اس طرح اڑاتے نظر آتے ہیں۔۔ اگر روزہ لگے تو یہ دْعا پڑھیں۔۔الکباب الکیچپ و سموستھ الچٹنی اِن چپس الپیزا۔۔یا پانی یا پانی یا پانی تیری مہربانی ۔۔پھر روزوں کے حوالے سے نت نئے لطیفے بھی گھڑے جاتے ہیں۔۔ جیسا کہ۔۔ایک مولوی صاحب نے سحری کے لیے دودھ میں جلیبیاں بھگو کر رکھیں۔ جب سحری کا وقت ہوا تو تو مولوی صاحب نے اپنی بیوی سے کہا کہ جا کر جلیبیوں والا پیالا لائو۔ بیوی نے دیکھا کہ وہ دودھ والا پیالا تو بلی کھا گئی ہے اْس نے مولوی صاحب کو بتایا، مولوی صاحب نے چادر اوڑھتے ہوئے کہا ، فیر روزہ وہ بلی ہی رکھے۔۔۔اسی طرح ایک لطیفہ کچھ پیش کیاجارہا ہے کہ۔۔۔ایک مولانا صاحب بازار سے واپس آرہے تھے۔ان کے ہاتھ میں ایک تھیلی تھی۔راستے میں انہیں ایک صاحب ملے اور بولے: مولانا کیا لے کر جارہے ہیں؟مولانا نے کہا : ایسی چیز جس کو کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ان صاحب نے کہا، ایسی چیز کا علم مولانا لوگ اپنے پاس چھپا کر رکھتے ہیں اور ہمیں کہا جاتا ہے کچھ بھی کھاؤ تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔مولانا کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی اور تھیلی کھول کر دکھائی۔۔اس میں زنانہ جوتے رکھے ہوئے تھے۔۔۔
ایک ہندو اور عیسائی صحرا میں بھٹک گئے۔۔ دور ایک مسجد نظر آئی۔۔ہندو کہنے لگا۔۔ دیکھو وہ مسجد ہے، اگر ہم خود کو مسلمان ظاہر کریں تو ہمیں وہاں سے کھانے کو کچھ مل سکتا ہے۔۔ میں اپنا نام احمد بتاؤں گا۔۔ مگر عیسائی نے خود کو مسلمان ظاہر کرنے سے انکار دیا۔۔مسجد کے امام نے دونوں کا خوش دلی سے استقبال کیا اور نام پوچھا۔۔ہندو نے جھٹ سے اپنا نام ’’احمد‘‘ بتایا۔۔عیسائی کہنے لگا۔۔میرا نام پیٹر ہے۔۔امام صاحب نے ایک شخص کو بلایا اور کہا۔۔پیٹر کے لیے کچھ کھانے کو لاؤ۔۔ پھر ہندو کی طرف مخاطب ہوئے اور کہنے لگے۔۔ اور سنائیں احمد صاحب! روزے کیسے گزر رہے ہیں؟؟؟اسی جمعہ المبارک کا ذکر ہے۔۔ہمارے محلے کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر مولوی صاحب بیان فرمارہے تھے کہ۔۔کہ جتنی زیادہ تکلیف اور گرمی کی شدت زیادہ ہو روزہ کا اجر اتنا زیادہ ہے۔۔پہلی صف سے ایک نمازی بھائی اٹھے اور محراب والا پنکھا بند کردیا۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔رمضان المبارک چونکہ نیکیوں کا مہینہ ہے، جتنی زیادہ ہوسکے نیکی کیجئے، ان نیکیوں کا اجر اللہ کے پاس ہے اور ہاں۔۔نیکی کرتے وقت سیلفی کا استعمال کرنے سے نیکی کا ’’نون‘‘
ضائع ہوجاتا ہے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر