وجود

... loading ...

وجود

مجھے کیوں نکالاسے مجھے اِس لیے نکالا تک

بدھ 13 اپریل 2022 مجھے کیوں نکالاسے مجھے اِس لیے نکالا تک

دودہائیوں سے قائدِایوان بدلنے کے باوجود اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں ایک اور بڑی تبدیلی مقننہ پر عدلیہ کا حاوی ہوناہے قبل ازیں عدلیہ نے اگر توڑی گئی اسمبلی بحال کی تو طاقتور شخصیات نے فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور بالاآخر وہی ہواجو طاقتور لوگوں یا اِداروں نے چاہا مگر اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے عدالتوں سے وزرائے اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ آتا ہے تو وہ فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے گھر چلے جاتے ہیں یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف عدالتی فیصلوں سے ہی عہدوں سے محروم ہوئے اول الذکر تو پھر بھی خاموش رہے مگر ثانی الذکرنے عدالتی فیصلے کے خلاف عوامی عدالت میں جاکر مجھے کیوں نکالا کا جواب معلوم کرنے کی کوشش کی اِس اپیل کا اُنھیں یہ سیاسی فائدہ ہواکہ نہ صرف جماعت شکست و ریخت سے بچ گئی بلکہ تما م تر پراپیگنڈے کے باوجودعوامی مقبولیت بھی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے عوام رابطہ مُہم کے دوران انھوں نے عسکری قیادت کا نام لیکر اُن کے کردارکو ہدفِ تنقید بنایا اِس عوامی رابطہ مُہم سے مجھے کیوں نکالا کا جواب تو نہ مل سکا البتہ عوامی ہمدردی ضرور مل گئی جس کے سہارے عدالتی نااہلی کے باوجود وہ آج بھی ملک کی طاقتورسیاسی شخصیت ہیں۔
حالیہ عدالتی فیصلوں سے پارلیمنٹ کی سُپر میسی کو نقصان پہنچاہے کیونکہ عدلیہ نے ایوانوں کی کاروائی اور اجلاس کے متعلق بھی ہدایات جاری کرنا شروع کردی ہیں اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدمِ اعتماد کی تحریک پر کاروائی کرانے کے لیے تاریخ کا تعین اِس امر کی واضح دلیل ہے کہ عدلیہ بالادست اور پارلیمنٹ زیردست ہوگئی ہے فیصلے پر عملدرآمدمیں تاخیر کا تاثربننے پر رات کو عدالتوں کی طرف سے کاروائی کا عندیہ سامنے نہ آتا تو شایدحالیہ پُرامن انتقالِ اقتدار کی بجائے عام انتخابات کا ماحول بن گیا ہوتا ۔
نواز شریف کی طرح عمران خان نے مجھے کیوں نکالا جیسا سوال تو نہیں پوچھا البتہ یہ بتانا شروع کر دیا ہے کہ مجھے اِس لیے نکالا گیا ہے کہ میں نے آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی کی بات کی عالمی طاقتوں کی مرضی و منشا کے مطابق چلنے کی بجائے ملکی مفاد کے مطابق پالیسیاں بنائیں اسی پاداش میں اقتدار سے محروم کیا گیا ہے مجھے کیوں نکالا سے لیکر مجھے اِس لیے نکالا گیا تک کے سفر میں ایک یہ واضح ہے کہ خرابی کی وجہ ہمارے سیاسی رہنمائوں کے بے لچک رویے ہیں اگر افہام و تفہیم کی راہ پر چلتے ڈیڈ لاک کی بجائے ڈائیلاگ کا طرزِ عمل اپناتے تو نہ صرف پارلیمنٹ کی سُپر میسی قائم رہتی بلکہ کسی کو مداخلت کی ہمت نہ ہوتی جب سیاستدان اپنے سیاسی مسائل آپس میں بات چیت سے حل کرنے کی بجائے اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں تو ناکامی اور نااہلی کا تاثر گہرا ہو تا ہے جس سے مقننہ میں بیرونی مداخلت کی راہ ہموار ہوتی ہے اگر سیاستدان رویوں میں لچک لے آئیں تو کسی کو مجھے کیوں نکالا جیسا سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور نہ ہی یہ بتا کرعوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے خوار ہونا پڑے گا کہ مجھے اِس لیے نکالا گیا ہے اِس کے لیے کچھ زیادہ نہیں حکمت و تدبر اور ا فہام و تفہیم سے کام لینے کی ضرورت ہے شہباز شریف نے سب کے لیے قابلِ قبول ہونے کا تاثر دے کر ہی موجودہ کامیابی حاصل کی ہے۔
عہدوں سے محرومی کے بعددو الگ الگ جماعتوں کی قیادت کے باوجود نوازشریف اور عمران خان کی پالیسیوں میں کچھ خاص فرق نہیں دونوں ہی اِداروں سے ناخوش ہیں دونوں کے حمایتی بھی عدالتی فیصلوں کے باوجود اقتدار کی تبدیلی کا زمہ دار عسکری قیادت کو قرار دیتے ہیںدونوں نے ہی ایوانِ وزیراعظم سے نکل کر عوام کے پاس جانا اپنے مسائل کا حل سمجھاہے نوازشریف نے جی ٹی روڈ کے زریعے سفر میں عوامی ہمدردی حاصل کر نے کی کوشش کی اب عمران خان کراچی اور پشاورسے جلسوں کا آغازکر کے اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں لے جانے والے ہیں عوام کے پاس جانا اچھی بات ہے لیکن اِداروں پر الزام تراشی غلطیاں ہیں جنھیں دُہرانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا سیاسی جماعتوں نے عسکری قیادت کو سیاسی فیصلوں کا زمہ دار قرار دینے کی روش ختم نہ کی تو اِس خطرناک روش کے مُضر اثرات سے ملک کی وحدت و سلامتی متاثر ہو سکتی ہے سیاسی قیادت اپنے سیاسی عزائم ومفاد کے لیے عسکری قیادت کی طرف نہ دیکھے تو کسی کو مداخلت کا موقع ہی نہ ملے مگر ہوتا یہ ہے کہ سیاسی مسائل بات چیت سے حل کرنے کی بجائے اپنے اپنے مفاد کے خول میں بندسیاستدانوں کا جماعتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر ترجیح دینا مسائل کا موجب بنتا ہے جس سے بیرونی مداخلت کی راہ ہموار ہوتی ہے جس کا زمہ دار کسی اور کو ٹھہرانے کی بجائے سیاستدانوں کی ناکامی کہناہی زیادہ قرین قیاس ہے۔
قبل ازیںجو بھی حکومت تبدیل ہوئی اُس پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگاکر ملک کے سیاسی و معاشی مسائل کے حل کے لیے تازہ عوامی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا مگر عمران خان کو رُخصت کرتے ہوئے ایسے الزامات کی بازگشت سنائی نہیں دی بلکہ اُنھیں بدزبانی اور غیر ضروری خودپسندی وخود اعتمادی لے ڈوبی ہے انھوں نے سفارتی معاملات کو بھی عوامی جلسوں کی زینت بنا دیا جس سے کئی ملکوں سے پاکستان کے تعلقات بُری طرح متاثر ہوئے اسی لیے دنیا کا معروف چہرہ ہونے کے باوجود وہ عالمی سطح پرپسندید ہ نہ بن سکے حالانکہ اسلاموفوبیا کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر مسلم امہ میں اُن کی قدر و منزلت بڑھی ہے اندرونِ ملک فلاحی اقدامات صحت کارڈ ،پناہ گاہیں،احساس راشن پروگرام ،پانی کے نئے زخائر کی تعمیر سے عوامی ہمدردی میں اضافہ ہوا جس کا عکس وزارتِ عظمٰی سے محرومی پر اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مظاہروں کی صورت میں نظرآیا مگر پنجاب میں عثمان بزدار جیسے نو آموز پر تکیہ کرنے سے سیاسی نقصان اُٹھایا نواز شریف نے بھی پنجاب کو قابومیں رکھنے کے لیے غلام حیدروائیں کی شکل میں کمزورمہرہ آگے بڑھایاجو غلام اسحاق خان کی مخالفت کے دوران کچھ مدد نہ دے سکا اِسی فیصلے نے منظور وٹو کو وزارتِ اعلٰی کے منصب پر پہنچایااب عثمان بزدار کی وجہ سے پنجاب میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی قوت قابلِ رحم ہے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر سیاسی قیادت فیصلے کرتے ہوئے میرٹ کی پاسداری کرے توانھیں مجھے کیوں نکالا اور مجھے اِس لیے نکالا جیسی باتیں کرنے کی کبھی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔
نواز شریف اور عمران خان میں ایک اور قدر مشترک ہے وہ یہ ہے کہ جب کرپشن ،منی لانڈرنگ جیسے الزامات لگ رہے تھے تواول الذکر نے عدالت میں سامنا کرنے کی بجائے عوامی مقبولیت کے بل بوتے پر مرضی کے مطابق فیصلہ لینے کی کوشش کی عمران خان بھی عدمِ اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد عین جب اتحادی حکومتی صفوں سے اپوزیشن کی طرف جارہے تھے تو منانے کی بجائے جلسوں میں مصروف ہوگئے عوامی مقبولیت پر تکیہ کرنا بہت اچھی بات ہے مگرکچھ کام فردِ واحد کے کرنے والے ہوتے ہیں آج جب وہ ہر جگہ بتارہے ہیں کہ مجھے اِس لیے نکالا گیا ہے تو اُنھیںسوچنا چاہیے کہ کیا وجہ ہے کہ تمام اِداروں کی پسندیدگی چاربرس تک بھی کیوں برقرار نہ رہ سکی اورا تحادی کیوں اتنی جلد ی خیر باد کہہ گئے؟ اگر انھوں نے غلطیاں سمجھ لیں تو عوامی مقبولیت کے سہارے دوبارہ اقتدار میں آسکتے ہیںکیونکہ فوری یا جلد انتخابات ہوتے ہیں تو اُنھیں شکست دینا مشکل ہے اسی لیے موجودہ حکمران اتحاد عوام کے پاس جانے سے گریزاں ہے لیکن دیرپا حکومت غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہی ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر