... loading ...
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ثناء جاوید کی جانب سے دائر کی گئی سائبر ہتک عزت کیس کی شکایت بند کردی ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے درج کی گئی سائبر ہتک عزت کی شکایت کو بند کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی قانونی ٹیم نے فراہم کردہ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جو مواد ملا وہ کام کے دوران ان کیساتھ کام کرنیوالے افراد کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔ عمران ریاض نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بند مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی سمیت مختلف شہروں سے خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا کہ سائبر کرائم نے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی میں کارروائیاں کیں جن میں خواتین کو ہراس...
سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم سیل اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ خیال رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازی...
پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی ہے۔ شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ نادیہ کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعل...
وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا۔ وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شکایت پر حراست میں لئے گئے ملزمان سے ملنے والے شواہد کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ طالبات کے فارم سے تصاویر اور موبائل نمبر چرا کر طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے ہی ہے ،ایف آئی اے نے شکایت ک...
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی اسموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ...